بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-23)

ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ
مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے 30اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں جیت لیں
چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ایمان طاہر نے چوہدری نثار کے بھانجے احسن علی کو شکست سے دو چار کردیا ، اپنے ہی شہر گجرات میں چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرا لٰہی الیکشن ہار گئیں

خوشی ہے زرداری وطن واپس آ رہے ہیں، نواز شریف
ان سے اچھا تعلق ہے۔ وطن واپس آکر پارٹی امور اپنے ہاتھ میں رکھیں گے،ہم سب مل کر ذمہ داریاں نبھائیں تو پاکستان اچھا ملک بن سکتا ہے،دھرنے نہ ہوتے تو سی پیک کا آغاز پہلے ہو جاتا،ء میں بجلی بحران ختم کر دیں گے، 1999ء میں ہم بجلی بھارت کو بیچنے کی بات کرر ہے تھے۔ جن کا7نکاتی ایجنڈا تھا وہ کیا دے کر گئے، ایبٹ آاد کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے کر اسے منظر عام پر لائیں گے،وزیراعظم کی سراجیو میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ اقوام متحدہ قرادادوں کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان
اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس فوری نوٹس لینا چاہیے ،بھارتی جاسوس ادارے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں ،کلبھوشن اور بھارتی سفارتکاروں کے روپ میں نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
افغانستان کی صورت حال پر سہ ملکی اجلاس 27 دسمبر کو ماسکو میں ہوگا،پاکستان ،چین اور روس شرکت کریں گے ،اعزاز چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نفیس زکریا
اسلام امن کا مذہب ، دہشتگردی کے ساتھ منسلک کرنا افسوسناک عمل ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، افغانستان میں امن اور سلامتی خطے کے مفاد میں ہے،ہفتہ وار پریس بریفنگ

یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ،7پاکستانی جاں بحق
ایک شپ آفیسر نے کود کر جان بچالی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا،بلاول بھٹو
ریاستی مشینری استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات ہائی جیک کئے گئے
(ن) لیگ اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں،ان کی کی بادشاہت ختم کرنے جارہے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی

مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دیئے
من پسند لوگوں کو ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں، عمران خان پانچ جنوری تک کرپٹ لوگوں کی فہرست قوم کے سامنے نہ لائے تو خیبر پختونخوا میں سڑکوں پر احتجاج کریں گے،مصدق ملک ،دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

سینٹ،سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر بحث
عدلیہ پر یلغار کے خطرے کی گھنٹی سن رہے ہیں،اعتزاز احسن
حکومت کا قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق رویہ ٹھیک نظر نہیں آرہا،حکومت کو اپنی جبلتوں سے باہر آکر صبر سے کام لینا چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر
امید تھی رپورٹ پر بات ہوگی، اپوزیشن نے ایک شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا،ظفرالحق، وزیرداخلہ کے ساتھ کسی نے بدتمیزی نہیں کی،چیئرمین
دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی ہوئی، وزیرداخلہ کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے،وزیرمملکت داخلہ کا بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

پوری قوم کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، نعیم الحق
توقع ہے فیصلے کے نتیجے میں وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہوجائیں گے،فاروق ستار گروپ کے پاس الطاف حسین کا مینڈیٹ پہلے وہ مستعفی ہوں نہیں تو ان کے حوالے سے خدشات رہیں گے
کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت 100ارب روپے کے فنڈز مختص کرے، نبیل گبول نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس

بھارت نے ’مغربی دریاوٴں پر اپنے حصے کا پورا پانی قابل استعمال بنانے کی کوششیں تیز کردیں
تین دریا ؤں سندھ، چناب اور جہلم پر آئندہ چند برسوں میں بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ اور نہریں نکالی جا سکتی ہیں ، بھارتی حکام کی بی بی سی سے گفتگو
ان اقدامات سے پاکستان کو شدید خدشات لاحق ہو سکتے ،ماہرین

ایان علی کیس: رجسٹرار کو 9جنوری کیلئے کیس مقرر کرنے کی ہدایت
عدلیہ آزاد ہے ، کسی کے کہنے یا دباؤ پر نہیں ضمیر کے مطابق فیصلے کرتے ہیں،جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ،کیس آگے نہیں چلاسکتے،جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کے ترسیل زر پر 6فیصد ٹیکس نافذ کرنے پر غور
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 450ملین ڈالر سے زائد رقم ملک واپس بھیجتے ہیں، 6فیصد ٹیکس سے ہر سال پاکستان بھیجے جانیوالے 26ارب روپے کو واپس جانے سے روکا جائیگا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40فیصد حصص چینی سرمایہ کار کنسورشیم کو 8ارب 96کروڑ روپے میں فروخت