بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-22)

وزیر اعظم کی بوسنیا کے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
بوسنیاپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے استفادہ کرے، القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے،ملک سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے ،پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں،وزیراعظم نواز شریف

حکومت دہشتگردی کی باقیات کوختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،چوہدری نثار
ملک میں دہشتگردی کے گراف میں نمایاں کمی آئی ہے اس کے برعکس دنیا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے
حکومت دہشتگردی کی باقیات کوختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،میڈیا سے گفتگو

کالعدم تنظیموں کے رہنماوٴں کوانتخا بات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، اسحاق ڈار
انتخابات میں بائیومیٹرک اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال بارے کمیٹی کے تحفظات ختم کرنے کے بعدفیصلہ کیاجائے
سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کیلئے ابھی تک کوئی تجربہ کامیاب نہیں ہواہے
خواتین کے دس فیصدسے کم ووٹ پول ہونے کے بارے میں بعض جماعتوں کے تحفظات ہیں تاہم فیصلہ مشاورت اوراکثریت کی بنیادپرکیاجائیگا،وفاقی وزیر خزانہ کا انتخابی اصلاحات بارے پریس کانفرنس سے خطاب

بھارت دشمنی ترک کردے تو سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ
بلوچستان کے عوام خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنیوالے رہنماؤں کے بہکاوے میں نہ آئیں یہ رہنما دشمنوں کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کام کررہے ہیں،ایف سی اہلکار بہادری سے ان دشمنوں کے خلاف لڑتے رہیں گے،کمانڈر سدرن کمانڈ کا خطاب

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ،نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، سیکریٹری خارجہ
بین الاقوامی برادر ی ان بھارت پر دباو ڈال کر قرار داد پر عملدرآمد کرائے
بھارت کی جانب سے لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزیاں میں 45سویلین شہید ہوئے، اقوام متحدہ کو تحریری طور پر بھارتی خلاف ورزیوں با رے آ گا ہ کیا
ہم افغانستان میں کوئی تشدد نہیں دیکھنا چاہتے ،پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ، اعزاز چوہدری کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بر یفنگ
کل بھوشن یادیو کیس کے ڈوزئیر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے،ہمارا کیس ہرگز کمزور نہیں ہے ، سر تا ج عزیز

بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی زیادہ تعداد منشیات سمگلنگ میں ملوث ہے،سرتاج عزیز
سٹاف میں کمی کی وجہ سے دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے پاکستان کے پاس دو اتاشی موجود ہیں جن کی مصروفیت بہت زیادہ ہیں،مشیر خارجہ کا سینٹ وقفہ سوالات میں جواب

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
بدعنوانی کے مبینہ الزامات پردو رینٹل پاورمقدمات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بدعنوانی کے دوریفرنس دائر کرنے،،سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی 2ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور
رکن قومی اسمبلی سندھ میرمنور علی تالپورکے خلاف انکوائری بند، سابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹیڈعظیم اقبال صدیقی ، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی کے خلاف تحقیقات ، نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروں کے خلاف چار انکوائریوں کرنے کا فیصلہ
قومی احتساب بیوروزیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ نیب کے تمام افسران میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق نمٹائیں۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

ہمارے مطالبات پر عمل در آمد کی صورت میں ہی قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد ممکن ہے،بلاول بھٹو زرداری
غیرت کے نام پر قتل کسی ایک شہر یا دیہات کا مسئلہ نہیں یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے،ان واقعات کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کیلئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے
وفاقی اور صوبائی سطح پر موثر اقدامات کیے جانے چاہیے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق ہر عورت اور بچے کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی خاتون ایم این اے نفیسہ کی کتاب ”ان ماسکڈ آنر “ کی تقریب رونمائی سے خطاب

بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری ،سی پیک میں کوئٹہ کیلئے 42کلومیٹر طویل میٹروبس کا منصوبہ شامل کرایا گیا ہے،شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب سے پنجاب کے دورے پر آئے گوادر کے طلبا و طالبات کی ملاقات،شہبازشریف نے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ دےئے
گوادرکے10طلبا و طالبات کو چینی زبان سکھانے کیلئے چین بھجوانے اورپنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبہ کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان
انصاف کی بنیاد پر وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ہی پاکستان کی ترقی کاسفرتیز سے تیزتر ہوگا
گوادر میں بسنے والوں کا سی پیک پر پورا حق ہے،کوئی دشمن بھی سی پیک کی تیزرفتار ترقی کے عمل کو روک نہیں سکے گا:شہبازشریف

افغان سفیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات
افغانستان میں قیام امن اور طالبان سے امن مذاکرات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ
مولانا سمیع الحق کا امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

ملک کو شریف انٹرپرائز نہیں بننے دیں گے،ریگولیٹر اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنیکافیصلہ آئین سے متصادم ہے،سینیٹرز
تلور کا شکار کرنے والوں کو تلور کا رکھوالا بنا دیا گیا،قوانین کے تحت ریگولیٹریز کو متعلہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کیلئے سی سی آئی کی منظوری ضروری ہے،اعتزاز احسن
بد نیتی کا عنصر واضح ہے،سحر کامران، اعظم سواتی،سسی پلیجو، فرحت اللہ بابر، سلیم مانڈووی والا، تاج حیدر،عثمان کاکڑ‘ طاہر مشہدی ‘صلاح الدین‘ جہانزیب کا سینٹ میں اظہار خیال

پاکستان سٹیل ملز نے مالی سال 2016/17کے دوران 4.9ارب کا نقصان کیا ہے،قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار میں انکشاف
30ستمبر 2016تک مجموعی خسارہ167ارب روپے سے تجاؤز کر چکا ہے، سٹیل ملز کے ذمے بنکوں سمیت مختلف اداروں کے 177ارب سے ز ائد کے بقایا جات ہیں، سیکرٹری صنعت و پیداوار کی بریفنگ
کمیٹی نے سٹیل ملز کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ کیلئے آئندہ اجلاس میں چیرمین نجکاری کمیشن اور سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو طلب کرلیا
وزارت صنعت و پیداوارسے ملحق اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت ، سمیڈا کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی سفارش

بیٹا بے روزگاری سے تنگ آکر 17ماہ قبل برلن چلا گیا تھا، واقعے کے بعد سے ان کا نوید بلوچ سے رابطہ بھی نہیں ہوسکا، احسن بلوچ

خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،شیخ رشید
پیپلزپارٹی نے بھی آصف زرداری کی واپسی کیلئے ڈیل کی‘ زرداری ایک ہفتے کیلئے آئیں گے
پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوگا، طوفانوں میں ڈٹے رہنے والے درخت جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں
نواز شریف چوہدری نثار اور شہباز شریف کو خود ہٹانا چاہتے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے،عمران خان
سانحہ کا صرف چوہدری نثار کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں مشرف نے بتا دیا ملک میں انصاف کا نظام نہیں طاقتور کا قانون ہے
حکمرانوں نے اداروں نے کو تباہ کردیا،ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ بھی سامنے لائی جائے
حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سامنے لائی جاتی تو مشرف کے آنے کی نوبت ہی نہ آتی، نجی ٹی وی کو انٹرویو