بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-21)

کر پشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے، چوہدری نثار
پیپلز پارٹی کا کرپشن کیخلاف مہم چلانا ایسے ہے جیسے بی جے پی مسلمانوں کے حقوق کیلئے مہم چلائے،پانامہ پانامہ کا شور کرنے والے بلاول اپنی والدہ کا کیس سپریم کورٹ لے جائیں بلاول کو”گا ،گی“ کا پتہ نہیں ، بچے کی الٹ پلٹ باتوں کا جواب نہ ما نگا جا ئے
وزارت داخلہ کو کریڈٹ دیں پیسوں کی خاطر معصوم شہریوں کو جلانے والے سفاک قاتل کو تھائی لینڈ سے پکڑ کر لے آئی
امریکی ہیلی کاپٹر نے ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ،ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے کابینہ سے کہوں گا،وزیر داخلہ
گزشتہ حکومت میں دھماکے ہوتے رہے حکمران عوام کو میٹھی گولیاں دیتے رہے ،پولیس اہلکار حکومت کے نہیں مملکت پاکستان کے ملازم ہیں ،اسلام آباد پولیس نے بھرتیاں وزیر داخلہ یا کسی رکن پارلیمنٹ کی سفارش پر نہیں میرٹ پر ہوئیں، ریپڈرسپانس فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

الیکشن 2018 نئی مردم شماری کے تحت ہو نگے ،مردم شماری کا عمل مارچ 2017میں شروع ہو جا ئے گا ،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا انکشاف
مردم شماری کیلئے 14.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، 2 لاکھ 88 ہزار فوجی جوانوں کی خدمات درکار ہیِں فوج نے مارچ میں مردم شماری کیلئے 42 ہزار اہلکاروں کا وعدہ کیا، سیکرٹری شماریات طارق پاشا کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
کمیٹی کا سی سی پی کی کارکردی پر مایوسی کا اظہار ،ممبرا ن کا وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت پر احتجاج

ماضی میں پی سی اوکی شکل میں شب خون مارنے سے کارکردگی پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ،چیف جسٹس انورظہیرجمالی
زیرالتواء مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداداقرباء پروری ،بے حسی اورحکومتی اداروں کی نااہلی ہے
عدالتی نظام پرمالی مفادات کیلئے سازش کی جارہی ہے ،امیدہے زردصحافت میں ملوث لوگ رویے پرنظرثانی کریں گے،میرپورخاص میں بارایسوسی ایشن سے الوداعی خطاب

ایکنک اجلاس، وزیر اعظم قومی صحت پروگرام اور تربیلا توسیعی منصوبے سمیت 145 ارب کے آٹھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

قومی اسمبلی،ریگولیٹریاداروں کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے پراپوزیشن کی شدید تنقید
نواز شریف نے صوبوں کو اعتماد میں نہ لیکر حکم جاری کرکے مغل بادشاہت کی یاد تازہ کردی ،حکومت ریگولیٹری اتھارٹیز پر کس بات کا غصہ نکال رہی ہے،نوید قمر
حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ریگولیٹری اتھارٹیز کو ایک حکم کے ذریعے وزارت کے اندر تابوت میں بند کردیا،شاہ محمود قریشی، پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال
یہ ادارے پہلے ہی کابینہ ڈویژن کے تحت تھے یہ غلط ہے کہ بادشاہت جیسا رویہ اختیار کیا گیا،مشترکہ مفادات کونسل میں بھی معاملہ پیش کیا گیا،خواجہ آصف

قومی اسمبلی،اسد عمر کو پانامہ لیکس پر بات کی اجازت نہ ملنے تحریک انصاف کا شدیداحتجاج
پی ٹی آئی ارکان مجھے مشتعل نہ کریں ورنہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردوں گا،سپیکر، اپوزیشن ارکان سپیکر کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج،آدھا گھنٹہ ایاز صادق کے ساتھ تکرار

نئے انتخابی ایکٹ کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا
عوام سے بھی رائے ایک ماہ کے اندر طلب،نئی انتخابی اصلاحاتی پیکج کا مقصد ملک میں صاف شفاف منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

قومی علماء مشائخ کونسل پہلی مرتبہ تشکیل دیدی ،تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دی گئی ہے،سردار یوسف
12 ویں جماعت تک ناظرہ اور قرآن پاک کی تعلیم سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کیلئے لازم ہوگی، بل اسمبلی میں جمع کرادیا ہے جلد اس پر غور ہوگا
تمام صوبے بھی اس پر متفق ہیں ہمیں اسلام کا اصل چہرہ سامنے لانا ہے،اذان اور نماز کی ٹائمنگ بیک وقت ملک بھر میں نفاذ کے حوالے کام کررہے ہیں،جلد اس پر عمل درآمدکیا جائے گا،وفاقی وزیر مذہبی امور کا استقبالیہ سے خطاب

ریگیولیٹری اتھارٹیز کے اختیارات متعلقہ وزارتوں کو دینے سے قبل مشترکہ مفادات کونسل سے منظور کرانے چاہیے تھا ،مراد علی شاہ
تعجب ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں کی ان پٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے لیا
مسئلے پر وزیراعظم سے بات کریں گے، میں ابھی سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہا ہوں،وزیر اعلی سندھ کی میڈیا سے بات چیت

پرویز خٹک نے ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پر بغیر ثبوت الزام نہیں لگائے،عدالت میں ثابت کروں گا،ضیاء اللہ آفریدی

جرمنی ، کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو رہا کر دیا گیا
نوید کو نامکمل شوائد کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے،پروسیکیوٹر

بینک اکاونٹس تک رسائی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک آمنے سامنے آگئے
اسٹیٹ بینک کی بے نامی بل کے تحت ایف بی آر کو بینک اکاونٹس تک رسائی کی مخالفت

2017 میں چوہدری نثار وزیرداخلہ نہیں رہیں گے،منظور حسین وسان کی پیشنگوئی
پانامہ لیکس کے کاغذات نواز شریف کے جیب میں پڑے ہیں جو باہر نکالنے ہیں،میڈیا سے بات چیت

میجر جنرل محمد سعید ڈی جی رینجرز سندھ ،میجر جنرل ندیم احمد آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

بھارت برصغیر کی اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا تمسخر اڑا رہا ہے ، طارق فاطمی
کشمیر میں دہشتگردی کررہا ہے دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی
افغان مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا غلط ہے ، افغان حکومت سے برادرانہ اور خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں،سر کاری ٹی وی کو انٹرویو

خیبر پختونخوا حکومت، بھارت اور امریکہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں،مولانا فضل الرحمن
سی پیک سے خیبر پختونخوا دنیا کے قریب آ جائیگا جس سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،سندھ اور بلوچستان کے تجارتی قافلے ڈی آئی خان سے گزریں گے جس سے عوام مستفید ہونگے
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اقتصادی راہداری سے متعلق غلط افواہیں پھیلا رہی ہے، ماضی میں دھرنے دیکر ترقی کی راہ روکی گئی اور اب مخصوص اورذاتی مفادات کی خاطر ترقی کے کسی منصوبے کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،سربراہ جے یو آئی کا ورکرز کنونشن سے خطاب

26 پاکستانی ماہی گیر اور کشتیاں پکڑ لیں،بھارتی میڈیا کا دعوی

اقتصادی شرح پیداوار اور سماجی استحکام میں توازن پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جاپانی سفیر
پاکستان کے مفاد میں ہوا تو جاپان بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ضرور بنے گا، میڈیا سے گفتگو

22دسمبر کو سال 2016ء کی طویل ترین رات ہو گی