بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-20)

وفاقی حکومت نے 5 اہم ترین ریگولیٹر ز کو وزارتوں کے ماتحت کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اوگراکووزارت تیل اورگیس،نیپراکووزارت پانی وبجلی ، پیپراکووزارت خزانہ اور فریکونئسی ایلوکیشن بورڈکووزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ما تحت کر دیا گیا،اوگرا کو وزارت تیل اور گیس کے ماتحت کرنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار وزارت پٹرولیم کے پاس ہو گا

فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اس کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی‘ وزیر خزانہ
فاٹا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جائیں ‘ مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے شروع ہو کر مئی میں ختم ہو جائیں گے ،اس کیلئے افواج پاکستان کے 42 ہزار اہلکار معاونت کریں گے، سینیٹر اسحاق ڈار کی این ایف سی ایوارڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

توانائی منصوبوں میں غفلت اور تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،نواز شریف
گزشتہ 15 سالوں میں توانائی ضروریات اور مسائل پر توجہ نہیں دی گئی، ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دے کر قوم کے وسائلکو لوٹاگیا ،موجودہ حکومت ملک کی ترقی سے متعلق وژن رکھتی ہے ، وزیر اعظم کا اجلا س سے خطاب

ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیرآندرے کارلوف ہلاک ہوگئے
جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی ماراگیا
روس نے آندرے کارلوف کے قتل کودہشتگردی قراردیدیا

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، نوازشریف
پاکستان اور چین گہرے دوست ہمسائے اور شراکت دار ہیں
اقتصادی راہداری نے دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا ،دوطرفہ تجارت رواں سال18ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئی ہے،وزیر اعظم کی چینی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس منسٹر ژینگ ژیاؤ سانک

سینٹ،اختیارات میں اضافہ،بجٹ منظوری کا اختیار دینے کی قرار داد متفقہ منظور
زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع آواران کی بحالی، پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی قراردادیں بھی منظور، وزیرقانون زاہد حامد نے مخالفت کی
آواران کالعدم تنظیموں کا گڑھ بن گیا تعمیر و ترقی بے حد ضروری ہے، تین سال کا عرصہ گزر چکا مگر آواران کے بے گھر افراد کی بحالی نہ ہوسکی،سینیٹر کلثوم پروین

کمیشن رپورٹ میں تمام حقائق لکھ دیئے ،منظرعام پرلاناحکومت کاکام ہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال
کئی بار التجا کرنے کے باوجودحکومت پنجاب نے ہمیں آفس کیلئے کمر ہ نہیں دیا
کمیشن اب تک 2416مقدمات کا فیصلہ کر چکا ہے، کمیشن کی سفارشات پر عمل ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے،سربراہ لاپتہ افراد کمیشن کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ

عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ بچانے کیلئے انوکھا فیصلہ کرلیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی تعمیر پر پیدا ہونے والے اختلافات کو حل کرنے کیلئے سفیر مقرر کر دیا
پاکستان نے ان پلانٹس کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے دریائے چناب اور نیلم میں پانی کے بہاؤ پر اثر پڑے گا

سینیٹ ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس
باجوڑ ایجنسی ،خیبر ایجنسی اور مہمندایجنسی اور فاٹا میں موبائل فون سروسزکیلئے سروے نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار
فاٹا کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خاتمے کیلئے بے شمار جانی و مالی قربانیاں دیں،وہاں فلاح و بہبود کیلئے اقدمات اٹھانے چاہئیں،سینیٹر تاج محمد آفریدی
چیف سیکرٹری بلوچستان خود کو وائسرائے سمجھتا ہے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہم نے بھی اس کو نوٹس جاری کیا ہے، سینیٹر عثمان خان کاکڑ
صوبہ بلوچستان میں فائبر آپٹک کا 75فیصد کام مکمل ہو چکا ہے کچھ علاقوں میں سیکورٹی کے مسائل تھے اے سی اور ڈی سی کی منظوری سے علاقوں میں کام ہوتا ہے، یو ایس ایف حکام

سعودی عرب ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسول پرحاضری

یو اے ای وزارت ثقافت، امور نوجوانان، سماجی ترقی کے سربراہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ، روایتی گھنٹہ بھی بجایا
یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، پرائیوٹ اینڈ پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے، پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ،ہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان
دنیا میں امن قائم کرنے میں پاکستان کا بڑا کردار رہاہے،پاکستان میرا دوسرا گھر ہے جس طرح متحدہ عرب امارات ہزاروں پاکستانی کا دوسرا گھر ،جہاں رہتے ہوئے وہ مختلف شعبوں میں اپنا مستقبل بہتر بنارہے ہیں،یو اے ای وزیر
برے وقت میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات نے ہمارا ساتھ دیا ، یہاں آمد پر شیخ نہیان کی میزبانی ہمارے لیے باعث فخر ہے،رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شیئرز کی نیلامی ہوگی، چیئرمین منیر کمال

حکومت نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے لیڈروں سے ملاقاتیں کررہی ہے، خورشید شاہ
وزیراعظم نیشنل سیکورٹی کمیٹی بنانے کاوعدہ پورانہیں کر رہے، نیکٹا فعال بناناان کی ذمہ داری ہے،حکمران سی پیک پراونرشپ لے رہی ہے قتل عام پرکوئی بات کرنے کو تیار نہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

آصف زرداری 23 دسمبر کوپاکستان پہنچیں گے
سابق صدر خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں گے،پارٹی کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا جائے گا
استقبال کیلئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور کارکنان کی آمد متوقع
25 دسمبر کو سابق صدر لاڑکانہ روانہ ہوں گے، 26 اور 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے

پاسپورٹ ضبط، 17 پاکستانی مصر میں محصور
6 پاکستان ورکرز کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں طبی امداد تک بھی رسائی حاصل نہیں
کویت کی شپنگ کارپوریشن نے ورکرز کو ان کے بقایا جات بھی ادا نہیں کیے تقریباً 2 کروڑ روپے بنتے ہیں، چیف آفیسر جمیل جنگیان
شپنگ کمپنی نے ان کے سفری دستاویز کو پروسیس کرنے کے لیے مصری حکام کو ادائیگی بھی نہیں کی جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کرلیے

لاہور ہائیکورٹ، نیوز لیک سینڈل کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے حکومت کو دس جنوری تک کی مہلت

پاناما لیکس کا سب کیا دھر اپی ٹی آئی والوں کا ہے،مولانا فضل الرحمان
یہ ملک میں انتشار کی پوزیشن پیدا کرنے پر تْلے ہوئے ہیں جو لوگ خود اس کیس میں ملوث ہیں وہی زیادہ شور شرابہ کر رہے ہیں
وزیراعظم کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والے خود اس پاناما کی زد میں آرہے ہیں یہ کمبل میں پھنس چکے ہیں اب کمبل خود انہیں نہیں چھوڑنے والا،صاحبزادہ سعید احمد سے ملاقات میں گفتگو

حکومت کو پی آئی اے کا نیا چیئر مین ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا، کوئی بھی شخص یہ عہدہ لینے کے لئے تیار نہیں، محمد زبیر