بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-19)

پی پی نے کبھی بھی سیاست میں دروازے بند نہیں کئے ہیں،مولابخش چانڈیو
جمہوریت کے استحکام کیلئے جوبھی آئے اسے خوشامد کہیں گے ،بلاول نے خان کاساتھ دینے کاکہاتھالیکن پی ٹی آئی نے خودہی راستے جداکرلئے ،پی ٹی آئی کی سیاست گالیوں پرمبنی ہے ،میڈیاسے گفتگو

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات
دہشتگردی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے میکنزم کوزیادہ قوت سے بروئے کارلانے پراتفاق
آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران عسکری شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
آرمی چیف کا حرمین شریفین کی سیکیورٹی اورسعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم کااعادہ

آصف علی زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹو کا اعلان
سابق صدر بیک ڈور ڈپلومیسی کے نتیجے میں نہیں بلکہ جمہوریت کی خاطر وطن واپس آرہے ہیں
کراچی میں شاندار استقبال کیا جائے گا، آصف زرداری ہمارے ساتھ ہونگے تو ہم حکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں
نواز شریف کے خلاف سخت اپوزیشن کر رہے ہیں، حکومت چاہتی ہے ہم اصل اپوزیشن نہ کریں، کل جماعتی کانفرنس بلا کر تحریک کا لائحہ عمل طے کریں گے، اگر پانامہ میں میرا نام بھی ہے تو مجھ سے بھی تحقیقات کریں، چیئرمین پی پی پی کی پریس کانفرنس

پنجگور ، ایران سے پاکستانی حدود میں 9 مارٹر کے گولے داغے گئے ، دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹییز کا اہم ترین مشترکہ اجلاس
قومی اسمبلی کیساتھ سینٹ بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے بارے حکمت عملی پر تبادلہ خیال
نواز شریف ایوان آئے تو عمران خان دوڑے چلے آئیں گے، شاہ محمود قریشی
دہشتگردی روکنے میں ناکامی پر وزیر داخلہ سمیت وزیراعلی بلوچستان و ہوم منسٹر کو مستعفی ہونا چاہیئے، میڈیا سے گفتگو

فرنگی قانون ایف سی آر کو نہیں مانتے، قبائل کے مستقبل کا فیصلہ قبائل جرگہ کرے گا،مولانا فضل الرحمن
حکومت قبائلی جرگے کی بات سنے بغیر فیصلہ نہ کرے،پشاور میں قبائلی امن کانفرنس سے خطاب

قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج طلب ، اسحاق ڈار صدارت کرینگے
نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلافات تاحال ختم نہ ہوسکے
چھوٹے صوبے نئے این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم کے موجودہ فارمولے کو تبدیل اور جلد نئے ایوارڈ کے اجراء کے خواہاں ہیں

شیخ رشید کا چوہدری نثار کے استعفے کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار
صرف وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کروں گا ،شاہ محمود قریشی کو جواب
پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف حقیقت میں سڑکوں پر آئی تو غور کروں گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمرودمیں شادی کی تقریب میں دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق،9افرادزخمی

سلامتی کونسل کے مستقل اراکین ممالک دنیا کے بحرو بر اور فضاء کے مالک بنے بیٹھے ہیں، مولانا محمد خان شیرانی
موجودہ جاری جنگ کا تعلق مذہب اور معیشت سے نہیں بلکہ دو طاقتوں کے درمیان ہے،پاکستان کو مستقبل قریب میں پانچ حصوں میں تقسیم ہوتے دیکھ رہا ہوں
سی پیک سیاسی شعبدہ ہے جس سے حکمران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،سی پیک میں بلوچستان کو لنک روڈ مل جائیں غنیمت سمجھیں گے،مردم شماری آئین تقاضہ ہے جسے پورا کرنا لازمی ہے،جمعیت عہدوں اور مفادات کو ثانوی حیثیت دیتی ہے پارلیمانی سیاست کے ذریعے اسلامی نظام لانے کے لیے کوشاں ہیں،صحافیوں سے بات چیت

بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،مریم اورنگزیب
بلاول جب اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے، وزیرمملکت اطلاعات کا بیان

پیپلزپارٹی کو احتجاج کے لئے 27دسمبر کوسڑکوں پر ضرورآنا چاہیے، راناثناء اللہ
انہیں”لترپولا“کھائے اور جیل کی یاترہ کئے ہوئے کافی عرصہ ہوچکا ، اصل پیپلز پارٹی کودوبارہ زندہ کرنا ہوگا تاکہ صحیح اپوزیشن سامنے اوردونمبری کرنے والی اپوزیشن تحریک انصاف سے نجات مل سکے،وزیر قانون پنجاب

آئی ایس آئی تک عوام کی رسائی ہونی چاہئیے، سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ

صدر کے پرنسپل سیکرٹری شاہد خان کیخلاف نیب کی پلاٹ سکینڈلز کی تحقیقات از سر نو شروع
ڈی جی نیب راولپنڈی عتیق الرحمن تحقیقات کی خود نگرانی کریں گے

حکومت نے 30جون 2018تک 12ارب 53کروڑ ڈالر کا مزید غیر ملکی قرض لینے کا منصوبہ تیار
رواں مالی سال 6ارب 63کروڑ ڈالر اور آئندہ مالی سال 5آرب 89کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا جائے گا

دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے چوہدری نثار کی ملاقات کونسل کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی ،تمام ریکارڈ موجود ہے،وزارت داخلہ

ملک کو کسی بھی صورت جنگی محاذ نہیں بننے دیں گے ،پاکستان میں پیدا ہونیوالے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دی جائے، محمود خان اچکزئی
پختونوں کو دہشت گرد قرارد ینے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ پختونوں کا ان کے وسائل پر حق دیا جائے اور برابر کا شہری تسلیم کیا جائے ،فاٹا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی بجائے قبائلی عوام کی مرضی کے مطابق نظام نافذ کیا جائے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا تقریب سے خطاب

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان اس کی سوچ سے بھی زیادہ طاقتور ہے،ڈاکٹرقدیرخان
آج پاکستان میں کئی قدیر خان بن گئے ہیں ، یہ صرف عشق و محبت کی بات ہے ،مجھے اور میری ٹیم کو پاکستان اور پاکستانی قوم سے پیار تھا،تقریب سے خطاب

عمران خان کے بیٹے ان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئے

حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 200 ملین ڈالرز طلب کرلئے‘ لاہور ‘ پشاور ریلوے ٹریک کو دوہرا کیا جائے گا‘ میڈیا رپورٹ

چائے کا مناسب استعمال دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،تحقیق

وزیراعظم نے دور ہ بوسنیاکیلئے خصوصی طیارہ بوئنگ 777 مانگ لیا