بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-18)

سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کو ہر فور م پر چیلنج کر ونگا ،چوہدری نثار
وزیراعظم کو پیش کش کی استعفیٰ دے کر ریکارڈ درست کرانا چاہتا ہوں لیکن انہوں نے کہا یہ میرے لیے ناقابل قبول ہے
رپورٹ میں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی الزامات لگائے گئے، سمجھ نہیں آئی ہمارا موقف سامنے آئے بغیر یکطرفہ خبر کیسے سامنے آگئی
پارلیمنٹ میں میرے خلاف جتنی تحریک التوا پیش کردیں ان کا سامنا کر ونگا ،میں گناہ گاہ انسان ہوں لیکن جھوٹ نہیں بولتا
ملک کی سکیورٹی انتہائی حساس معاملہ ہے،نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن پر وہ ناصر جنجوعہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،میں اہل سنت والجماعت کے وفد سے نہیں دفاع پاکستان کونسل سے ملا اور وہ کالعدم نہیں
میرے لئے وزارت اہم نہیں عزت اہم ہے، عزت کے بغیر عہدے لعنت سے کم نہیں ، عمران خان یابچہ پارٹی جہاں کہے مذاکرے کو تیار ہوں،وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

حکومت عوام کی فلاح و بہبود ،معاشی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تاریخی ورثہ کی حفاظت کی ذمہ داریاں بخوبی پوری کر رہی ہے ، نواز شریف
ماضی کی حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، عوام کو ماضی کے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا چاہیے جو ملک کو اندھیروں کی طرف لے گئے
وطن عزیز میں توانائی بحران  دہشتگردی کے خاتمے،معیشت کی بحالی سمیت دیگر مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے،سڑکوں اور موٹروے کا پورے ملک میں جال بچھانے کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کو مواصلاتی نظام کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا،وزیراعظم کاگریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی سے متعلق باتیں افواہیں ہیں،صدر ممنون حسین
یقین دلاتا ہوں سی پیک کے طے شدہ روٹ میں ایک انچ تبدیلی نہیں کی گئی
وسط ایشیا کی کئی ریاستوں نے منصوبے میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ،سی پیک منصوبہ دنیا میں تعمیر وترقی کے عظیم انقلاب کا پیش خیمہ ہے،
معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں اور مخالفین ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ملکی تعمیر میں کردارادا کریں
دہشت گردی کے خلاف عوام اورافواج کی قربانیوں اورجرات مندی پرفخر ہے، سمندر اور آبی گزر گاہیں پاکستان کی طاقت ہیں،سمندری تجارت کے فروغ کے لیے فنی استعداد پر بھر پور توجہ دی جائے،پاکستان میرین اکیڈمی کی 53ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

ملک میں قومی اتفاق رائے اور مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں پر موثر احتجاج کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا ، پیپلزپارٹی کی قیادت کا اتفاق
تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابط کئے جائینگے،حکومت نے 26دسمبر تک پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ میں بلاول حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے
احتجاج مختلف مراحل میں کیا جائے گا، آپشنز میں جلسے ،مظاہرے اور لانگ مارچ شامل ہوگا، دبئی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تین روزہ سے جاری مشاورتی اجلاس میں فیصلے
سندھ کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے ،جن وزراء کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی انہیں تبدیل کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت
اقلیتی بل پر تمام جماعتوں سے مشاورت اور ان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت

خبرلیک کی تحقیقاتی انکوائری کمیٹی کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی،چوہدری نثار علی خان
انکوائری کمیٹی نے6دسمبر تک تحقیقات مکمل کرنا تھی،وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
آرمی چیف سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیرداخلہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا
انکوائری کمیشن نے چوہدری نثار کو مجرم قرار دیا،انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے حزبِ اختلاف کے خلاف بیان بازی کر دی ،فرحت اللہ بابر

یو ٹرن نہیں لیتا، جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں، شہباز شریف
دھرنا سیاست نے ملک کی ترقی کو روکنا چاہا مگر کامیاب نہ ہو سکے،ا سلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی
ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی
دھرنے نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہا لیکن عوام کی طاقت سے وہ ممکن نہیں ہو سکا، پاکستان کی تاریخ میں کسانوں کیلئے حکومت کی جانب سے تاریخی پیکیج دیا گیا،وزیر اعلی پنجاب کا بھکر میں عوام سے خطاب

خان صاحب آپ کو نظریہ بچانا ہوگا یا پرویز خٹک کو، صوبے کو بچانا ہے تو پرویز خٹک کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،ضیاء اللہ آفریدی

طیار ہ حادثے میں جاں بحق گیارہ مسافروں کی میتیں سی 130طیارے کے ذریعے چترال پہنچاکر سپرد خاک
حویلیاں طیارہ حادثے کی میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کاعمل مکمل
3 غیرملکیوں کی میتیں پمز سرد خانے میں محفوظ ہیں جس کے لیے سفارتخانوں سے رابطے میں ہیں، اسپتال انتظامیہ

پاکستان کے دورے پر آئے قطری شہزاد نے 11لگژری گاڑیاں منگوا لیں

سانحہ کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ میں حکومت پنجاب کی تعریف
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی رپورٹ میں فرانزک سائنس ایجنسی قائم کرنے پر حکومت پنجاب کو سراہا گیا
سائنس ایجنسی کے ماہرین نے پیشہ وارانہ انداز میں کام کرکے اپنی قابلیت کو ثابت کیا
ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسی لیب بنانے کیلئے 5 سے 7 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے فرانزک سائنس ایجنسی 3 سال سے کم مدت میں بنائی گئی

حکومت نے 11 شخصیات سے فری سگنل سہولت واپس لے لی
جن افسران کو یہ سہولت میسر ہے انہیں سہولت بدستور دی جائے گی

لاہورئیے ہوشیارباش، ٹریفک پولیس کا نیا قانون آگیا
گاڑی فروخت کرنے کے بعد پرانے مالک کا چالان ہوسکتا ہے، عوام پریشان