بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-17)

سانحہ اے پی ایس : آرمی پبلک اسکول پشاور میں مر کزی تقریب کا انعقاد
آ رمی چیف کی شرکت ، یادگار شہدا پر سلامی دی اورپھول چڑھائے،تقریب میں شہداء کے والدین اور اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت، رقت آمیز مناظر، لواحقین غم سے نڈھال
سانحہ اے پی ایس کو بھلایا نہیں جاسکتا،جب تک ہرشہیدبچے کے خون کاحساب نہیں لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ
سانحہ آرمی پبلک سکول کو دو سال بیت گئے، یہ ہماری پوری قوم کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا لیکن ہماری قوم نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ حالات کی بھٹی میں تپ کر کندن بن چکی ہے، پرنسپل آرمی پبلک سکول پشاور

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق
مردم شماری اور خانہ شماری ایک ساتھ شروع کی جائیں گی،ہر مرحلہ تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہوگا،مردم شماری صوبائی حکومتوں کے مربوط رابطوں میں ہوگی،مردم شماری کیلئے سیکرٹری شماریات اور چاروں چیف سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی
قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کا معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ ، قومی جنگلات پالیسی کی اصولی منظوری ، حکومت پنجاب کیلئے ہائیڈرل منافع کی ادائیگی کی توثیق کردی گئی

آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
سزا پانے والے دہشتگرد معصوم انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی، پاک فوج بھر پور جواب
بھارتی فوج کی بس پر فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، احتجاجی مراسلہ دیا گیا

جب وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے پارلیمنٹ آئیں گے تب میں بھی جاؤں گا، عمران خان
جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ، وزیرداخلہ کو ایوان میں نہ صرف اپنی صفائی پیش کرنی چاہئے بلکہ استعفیٰ دینا چاہئے
دہشتگردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا سہرا صرف پاک فوج کوجاتا ہے،میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات
نیشنل ایکشن پلان ،سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ سمیت اہم امو ر پر تبادلہ خیال

وفاقی حکومت نے تلورکے شکا ر پر پا بندی کے با وجودسعودی شہزادوں انکے شکار کی اجازت دید ی
خصوصی اجازت نامے شکار کے سیزن کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے لیے جاری کیے گئے، اجازت نامے پانے والوں میں تبوک کے گورنر اور سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبد العزیز السعود مرحوم کے دو بیٹے شامل ہیں

ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کامطالبہ شامل ہے،خورشید شاہ
نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل در آمد نہیں کیا جا رہا ہے ،عدالت عظمی کے کمیشن کی انکوائری رپورٹ نے ہمارے مطالبے کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے
وزیر داخلہ تذبذب کا شکار ہیں،حقائق کے بعد وزیر داخلہ کا اپنے عہدے پر براجمان رہنا دہشت گردی کے شکار عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہوگا ،بیان

بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے، نفیس ذکریا
بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،پاکستان نے مذاکرات کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے،ترجمان دفتر خارجہ

بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،خواجہ آصف
بھارت جارحانہ طرز عمل سے خطے کے امن پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عالمی برادری بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے، پاک افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں ، مذاکرات کی بات ہماری کمزوری نہیں طاقت کا ثبوت ہے،وزیر دفاع کا نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید ردعمل

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے خود کشی کر لی

حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، ترجمان پی آئی اے

حیدرآباد: رینجرز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
دہشت گردوں کی تعداد 2تھی وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے دستی بم پھینکنے والا کارروائی کرکے قبرستان کی طرف بھاگا جو مارا گیا ، ترجمان رینجرز