بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-16)

فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے ،نواز شریف
دھرنیوالوں کااصل چہرہ دکھانے کیلئے ہم نے ان کوخیبر پختونخوا میں حکومت بنانے دی،
کیا خیبر پختونخوا میں نیا پاکستان نظر آ رہا ہے ؟ ہم دیکھناچاہتے تھے کون سانیا پاکستان بنارہے ہیں،خیبرپختونخوامیں بڑے منصوبے وفاق بنا رہا ہے،ضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا ، کر اچی میں امن بحا ل ، ملک سے دہشت گر دی کی لعنت کو ختم کیا،2018میں یقین ہے لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائیگی،ماضی کی کوتاہیوں کو حل کرنے میں وقت لگے گا ، پاکستان کی ایکسپورٹ میں6.2فیصد کا اضافہ ہوا ،وزیر اعظم کا وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

سانحہ کوئٹہ،انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کر دی
انکوائری کمیشن نے 17اکتوبر کو کاروائی کا آغاز کیا ،کئی گواہان کے بیانات قلم بند مختلف دستاویزات اکٹھی کیں، رپورٹ 13دسمبر کو سپریم کورٹ میں پیش کی
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت سپریم کورٹ بنچ کاکمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم، سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت

پاکستان کی بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان کی مذمت
بیان سے پاکستان میں بھارتی مداخلت اور اسکی خفیہ ایجنسیوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے موقف کو تقویت ملی ہے ،عالمی برادری کو بیان کا نوٹس لینا چاہیے، نفیس زکریا
پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ،سندھ طاس معاہدے بارے عالمی بینک کے حالیہ فیصلہ پر مشاورت جاری ہے اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتا
پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، پہلی مرتبہ ہے پاکستان اور روس کے درمیان خطے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے
معلوم نہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرینگے یا نہیں،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

قومی اسمبلی،تحریک انصاف نے وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی
نواز شریف کی ایوان میں تقریر،سپریم کورٹ میں وکیل کے بیان میں تضاد ہے، وزیراعظم متضادبیانات کی وضاحت دیں ،لندن جائیدادوں کاحساب دینا ہوگا
جب تک سپیکرکے عہدے پر براجمان ہے سردار ایازصادق حکومت کاجیالانہیں بن سکتا،بوجھل دل کے ساتھ سپیکر کواب ایازصادق کہہ کرمخاطب کرناپڑا
سعدرفیق نے ہمیں غنڈے کالقب دیدیا،یہ مسلم لیگ ن کی تہذیب کی عکاس ہے ،معافی مانگنے تک سعدرفیق کو ایوان میں بولنے نہیں دیں گے،شاہ محمود قریشی

وزیراعظم نوازشریف کے اسمبلی فلور پر بولے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،حکومت کا قومی اسمبلی میں اقرار
وزیراعظم نے ایوان میں کوئی جھوٹ نہیں بولا،مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے،سعد رفیق
کیچڑ سے سیاست کی منہ گندلا نہ کیا جائے،پوائنٹ آف آرڈر پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اظہار خیال

معروف نعت خواں جنید جمشید کی نماز جناہ ادا کردی گئی
نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی، ہزاروں افراد نے شرکت کی، تدفین کورنگی میں واقع دارالعلوم میں کی گئی
نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے
جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے
موت کے بعد سب انسان ختم ہوجاتے ہیں۔ ہم آج اللہ کی امانت کے اس کے سپرد کرنے آئے ہیں، مولانا طارق جمیل

ای سی سی اجلاس، سٹیل ملزکے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ،انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے لئے فنڈزکی منظوری
صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں پرنظرثانی کی منظوری

سینیٹ ،قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک پیش
نیشنل سیکورٹی کمیٹی کوئی نیا طریقہ نہیں ہے بلکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد ناگزیر ہے تاکہ نیشنل ایکشن پلان کے اقدامات کی نگرانی کی جاسکے،شیری رحمان
پاکستان کودرپیش چیلنجز کا توڑ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی ہے،اگر پارلیمان کو مضبوط بنانا ہے تو اس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،سحر کامران
مفادات کے تحت پالیسیاں چلتی رہی تو ملک میں نان سٹیک ہولڈرز بڑھتے رہیں گے، جہانزیب جمالدینی، عثمان کاکڑ،عبدالقیوم،بیرسٹر سیف کا اظہار خیال

روہنگیا مسلمانوں کے گروپ کی سربراہی کرنے والے لوگوں کا تعلق سعودی عرب اور پاکستان سے تھا ، آئی سی جی
حراکہ الیقین نامی گروپ نے ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے 9 اکتوبر کے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے

وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کی تقریب میں شریک شخص کا وزیراعظم سے مکالمہ
وزیر اعظم آپ گھبرائیں نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ، شہر ی
کس نے کہا کہ میں گھبرا گیا ہوں ہم اگر گھبرا گئے تو ملک و قوم کدھر جائیں گے ۔ نواز شریف

سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا ،حکمران کئی مکتی باہنی تنظیموں کو دودھ پلا رہے ہیں: ڈاکٹر طاہر القادری
سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ حکومت کے خلاف ایک اور چارج شیٹ اور ہمارے موقف کی توثیق ہے
قومی ایکشن پلان اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر قوم اور ملکی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی
سانحہ کوئٹہ کمیشن کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے کا حکم جاری کیا جائے : سربراہ عوامی تحریک

فاروق ستار کاتبلیغ پر جانے کا اعلان