بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-15)

تحریک انصاف کی ا ایوان میں بولنے کی اجازت نہ دینے پر شدید ہنگامہ اور نعرے بازی ،سپیکر ڈائس کا گھیراؤ ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،چور ،چور کے نعرے
ہنگامہ خورشید شاہ کے بعد خواجہ سعد رفیق کی تقریر پر شروع ہوا،شاہ محمود قریشی پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہتے تھے ،سپیکر کے انکار کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے ہنگامہ کھڑا کردیا،ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی
سپیکر اسمبلی نے پی پی پی اور پی ٹی آئی کی تحریک استحقاق مسترد کر دی

نیا بلوچستان ہی نیا پاکستان ،اقتدار تک پہنچنے کا واحد راستہ عوامی خدمت ہے،نوازشریف
نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرکے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے
کیچڑ اچھالنے والے کبھی قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے ، حقیقی تبدیلی اخلاقی اقدار اور اقتصادی ترقی اور اصلاحات سے آتی ہے ،ہم سب کو ملکر نیا پاکستان بنانا ہے، وزیراعظم کا سوراب سے ہوشاب 448کلومیٹر طویل سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پاکستان کا مقامی طور پرتیار کردہ جدید ترین کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ
جدید ترین میزائل 700کلو میٹر تک فضا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے

کراچی ملک کا معاشی حب ، پائیدار امن کے حصول تک آپریشنز جاری رکھے جائینگے ،آرمی چیف
آرمی چیف کی بابائے قوم قائداعظم محمدعلی کے مزارپر حاضری دی،بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش ،فاتحہ پڑھی

حکومت نے اگلے چیف جسٹس کواپناچیف جسٹس کہہ کراسے متنازعہ بنادیاہے ،خورشیدشاہ
وزیراعظم نے پانامہ کیس پرایوان میں تقریرکوسیاسی بیان قراردیکرمقدس ایوان کی توہین کی ہے
وزیراعظم کرپشن چھپانے کیلئے قطری خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،نوازشریف نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل بارے ایوان میں جھوٹ بول کرعوام کی توہین کی ہے
اگلے چیف جسٹس کوآزادانہ فیصلے کرناہوں گے ،پارلیمنٹ کے تحفظ کی قسم کھائی ہے کسی کوایوان کے اندرسے پارلیمنٹ پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جھوٹ کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قومی اسمبلی میں خطاب

آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات
باہمی تعاون ،سیکورٹی اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا،سرتاج عزیز
افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،افغانستان سمیت کسی بھی ملک میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہیں، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہارخیال
جی ایس پی کی وجہ سے یورپی ممالک میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، حکومت نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے،خرم دستگیر

نیب میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ
چیئرمین نیب کی 28افسران کواپنی تقرری درست ثابت کرنے کیلئے جواب جمع کرانے کی ہدایت

باراوربنچ کی ذمہ داری انصاف کی فراہمی ہے ،وقت اچھاگزرے تووقت کاپتہ ہی نہیں چلتا،چیف جسٹس انورظہیرجمالی
مسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ،ہم اچھے دنوں کے لئے پرامیدہیں،جسٹس ثاقب نثار
سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس انورظہیرجمالی کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ

میجرجنرل سعید ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات

الیکشن کمیشن، عمران خان ،جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

جنید جمشید کی میت لیکر سی ون تھرٹی طیار کراچی پہنچ گیا
نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر معین خان اکیڈمی ڈیفنس میں اداکی جائے گی

کرپشن کی چوری کھا کر جوان ہونے والا کرپشن کی بات کرتا ہے انہیں بات کرنے سے پہلے آئینہ دیکھنا چاہئے،سعد رفیق
پیپلزپارٹی کی تاریخ بھی سنہری نہیں ہم نے بھی کئی خون معاف کیے ہیں، عمران اینڈ کمپنی اقتدار کے ہوس میں ہوش کھو بیٹھے
پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں اصلی اپوزیشن کی لڑائی ہے، اپوزیشن چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنا چاہتی ہے
وزیراعظم صادق اور امین ہیں وہ جھوٹ نہیں بولتے اور نہ ہی جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

آئندہ انتخابات کی تیاری ،تحریک انصاف کا امید واروں کے انتخاب کے لیئے باضابطہ پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ
2017ء انتخابات کا سال ہے اسلئے ہم اسکی تیاری کررہے ہیں،شاہ محمودقریشی

سپیکرنے اپوزیشن کی تحریک استحقاق اپنے چیمبر میں کیسے نمٹا دی، عمران خان
تحریک استحقاق پر بات کرنا ہمارا حق ہے، سپیکر کی جانب سے رولنگ دینا درست نہیں

لاہور، لیپ ٹاپ پالیسی تبدیل
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات کو پالیسی سے باہر کردیا