بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-14)

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کردیا
آج پارلیمنٹ جائیں گے اور تحریک استحقاق وتحریک التواء جمع کرائینگے،عمران خان
جو پارلیمنٹ عوام کو فائدہ نہ پہنچا سکے اور وزیراعظم جوابدہ نہ ہو اس کا کو ئی فائدہ نہیں
آج اپوزیشن اور پارلیمنٹ کا امتحان ہے پارلیمنٹ اپنی ساکھ بحال رکھے نواز شریف نے مودی سے ذاتی تعلق سے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،میڈیا سے گفتگو

گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل
میری ٹائم کے محفوظ ماحول کا سہرا پاکستان میری ٹائم کے سر جاتا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف ہے، تسنیم اسلم
پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے تیار رہنے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں،بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دی گئی تو خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا
پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، را کے ذریعے دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف ہے ، ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ و اکنامک کو آپریشن پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں موجودگی سے افغانستان میں امن کے قیام کے عزم کی تجدید ہوئی، بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،اس وقت مذاکرات ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہیں، دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے، سیمینار سے خطاب

نبی آخر الزماں کا امت مسلمہ کو دکھایا راستہ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، نواز شریف
دنیا تسلیم کرنے پر مجبور ہے آپ کے نقش قدم پر چل کر ہی امن اور ترقی کی منزل تلاش کی جاسکتی ہے، قرآن مجید، میثاق مدینہ‘ خطبہ حجتہ الوداع ایسی دستاویزات ہیں جن سے رہنمائی لیکر تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،گزشتہ سال کے دوران ملک میں اسلام کے نام پر فسادات پھیلائے گئے‘ ایک دوسرے کے گلے کاٹے گئے‘ حکومت نے تین سال کی کوشش سے فساد کادروازہ بڑی حد تک بند کر دیا‘ وزیر اعظم کا بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل کر عمل کروائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
نواز شریف خود کو امیرالمومنین سمجھتے ہیں تو 27 دسمبر کے بعد ان کو لگ پتہ جائے گا، یہ ہمیں ضیاء دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے
وزیر داخلہ خود کو جواب دہ نہیں سمجھتے اور پارلیمنٹ آنے کو تیار ہی نہیں جس کے بعد نام نہاد جمہوری حکومت سے احتساب لینا ہماری ذمہ داری بنتی ہے، پریس کانفرنس

اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہو گا،سرتاج عزیز
اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آ گئے، کانفرنس سے خطاب

ہمیں سپریم کو رٹ اور نئے چیف جسٹس پر پو را اعتما دہے، فواد چوہدری
درخواست ہے پرانے بینچ میں شامل چار ججز کو نئے بینچ میں شامل کر لیا جائے ،پانامہ لیکس کیس میں قانونی جنگ کے ساتھ عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے،اعجاز احمد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس

پی آئی اے طیاروں کو گراوٴنڈ کرکے بین الاقوامی ادارے سے کلیئرنس حاصل کی جائے،مولانا فضل الرحمن
اس بات کی بھی تحقیق کی جائے حالیہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2014ء میں حادثے کے بعد گراوٴنڈ ہوا، دوبارہ فعال کرکے وزیراعظم کے سفری استعمال کیلئے اسی طیارے کا انتخاب کیوں کیا گیا، ملوث عناصر کا کڑا احتساب ضروری ہے،سربراہ جے یو آئی

پاکستان میں بچ جانیوالا واحد ادارہ کرپشن ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
غور طلب بات ہے 29نومبر کے بعد کس سیاسی عمل اور مذاکرات کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی کا خاتمہ ہوا ؟
ن لیگ کے سوا باقی تمام جماعتوں سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں
پیپلز پارٹی سے ہزار اختلاف سہی مگر انکے دور میں سانحہ 17 جون نہیں ہوا ،اجلاس سے خطاب

آزاد کشمیر حکومت کے این ایف سی فنڈز میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کریں گے،پرویز خٹک کی یقین دھانی

سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس،چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی اجلاسوں میں عدم شرکت پر اظہار برہمی
معاملہ سینیٹ قواعد ضوابط و استحقاق کمیٹی میں دوبارہ لانے کا فیصلہ
قلعہ سیف اللہ ،ژوب ،قلات ڈویژن میں ادائیگیاں موجودہ ماریکٹ ریٹ سے دی جائیں اور مسلم باغ سے کوئٹہ تک برائے حصول زمین شاہرات پر تجاوزات کو ختم کیا جائے،قائمہ کمیٹی
سنگل روڈ اور پرانے منصوب اقتصادی راہداری کا حصہ ہیں نہ ہی پی ایس ڈی پی کے منصوبے ہیں،حصول زمین کمیٹی کا ایک سال تک ایک اجلاس منعقد نہیں ہو سکا،چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سٹیل ملز اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں
ذیلی کمیٹی کا اربوں روپے کی اراضی لیز پر دینے کے باجودسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار
کمیٹی کی سٹیل ملز کی نیشنل انڈسٹریل پارک کو دی جانیوالی930ایکٹر اراضی کے واجبات کی جلد ادائیگی کی سفارش

پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا پروسیجرکامیابی سے مکمل
ڈاکٹروں نے دو ماہ بعد دوبارہ معائینہ کروانے کی ہدایت کردی