بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-12)

پاک فوج میں تقرروتبادلے
لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل سٹاف ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آئی جی آرمزتعینات

پاکستان نے اپنی پالیساں تبدیل نہ کیں تو وہ 10حصوں میں ٹو ٹ جائے گا،بھارت کی دھمکی
پاکستان دہشتگردی کے ذریعے جموں وکشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ دہشتگردی بزدلوں کا ہتھیار ہے بہادروں کا نہیں،پاکستان نے ہمارے اچھے تعلقات کی خواہش کا جواب پٹھانکوٹ،اڑی او ر گرادسپور جیسے حملوں کی صورت میں دیا،اگر پاکستان دہشتگردی کو کنٹرول نہیں کرسکتا اور بھارت کا تعاون چاہتا ہے تو ہم پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے میں مدد کرنے کو تیا رہیں،بھارت کو ایک بار بھر مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا
بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ریلی سے خطاب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

ملک بھر میں عید میلادالنبی آج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
فرزندان توحید نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بارگاہ رب العزت میں ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں گے
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا
سیرت کانفرنسوں،محافل میلاد کا انعقاد اور جلوس نکالے جائیں گے

بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ،وزیر دفاع
انھیں معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل

دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا بلاک بنایا جائے، ایران

پنجاب بھر میں شدید دھند ،مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

خیبر پختونخواہ ، تلور کے شکار پر پابندی عائد
تلور کے شکار پر پابندی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے کہنے پر لگائی
کسی شخص کو پختونخوا کی حدود میں تلور کے شکار کی اجازت نہیں،اشتیاق ارمڑ
پنجاب کی طرز پر پختوخوا کو قطری شہزادوں کی شکار گاہ میں تبدیل نہیں کرسکتے، کسی نے پختونخوا کی حدود کے اندر غیر قانونی شکار# کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا،صوبائی وزیر برائے جنگلات

طیارہ حادثہ: پرواز سے قبل انجن میں کوئی خرابی نہیں تھی،پی آئی اے کی تردید
طیارے کے دونوں انجن ٹیک آ ف کے وقت بالکل ٹھیک کام کر رہے تھے، یہ تاثر دینا کہ ایک انجن کا پنکھا الٹا چل رہا تھا جو حادثے کا باعث بنا قبل از وقت ہے ،انجن میں خرابی کی قیاس آرائیوں سے عوام غلط نتائج اخذ کر سکتے ہیں،ترجمان کا بیان

ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 581 کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ائیرپورٹ پر فائربریگیڈ عملے نے قابوپالیا، مسافر محفوظ رہے

بھارتی وزیر داخلہ دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘ حافظ محمد سعید
پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالی تو پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انڈیا کا وہ حشر کرے گی کہ رہتی دنیا تک یا د رکھا جائے گا، بیان

جنید جمشید اور دیگر افراد کے جہاز کے حادثہ کی تحقیقات فوج سے کرائی جائے،حافظ طاہر محمود اشرفی
اس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائیں تاکہ عوام اصل حقائق سے آگاہ ہوسکے
پاکستان علماء کونسل کے تحت یکم مارچ 2017ءء کو دوسری سالانہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سنٹراسلام آباد میں منعقد ہوگی
17دسمبر کو لاہور میں سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس اور 18دسمبر کو” یوم فروغ زبان عربی “منایا جائے گا اور اسلام آباد میں ”لسان رحمة اللعالمین کا نفرنس منعقد ہوگی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو

پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سکیورٹی سے نہ صرف مطمئن بلکہ متاثر بھی ہوں،لتھوانین وزیر خارجہ
یورپی ممالک بھی سی پیک منصوبے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

دامن کرپشن سے پاک ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا:شہبازشریف
وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ، میرٹ اور شفافیت حکومت کا طرہ امتیاز ہے
حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پرپاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے،2017ء کے آخر تک ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل بجلی گرڈ میں شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیر اعظم اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں،سراج الحق
عدالت جب تک انہیں پانامہ کیس میں بے گناہ قرار نہیں دیتی ، وہ اپنے عہدے پر براجمان رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، ان کا عہدے پر برقرار رہنا اداروں کو متاثر کر سکتاہے ،صحافیوں سے بات چیت

سربراہ حکومت کا صادق و امین ہونا قرآن ،سنت و آئین کا ناگزیر تقاضا ہے : ڈاکٹر طاہر القادری
پیغمبر حق ﷺنبوت کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے صادق و امین کے لقب سے معتبر تھے،عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب
اسلام کا قلعہ پاکستان کرپشن کے قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ،کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت ،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
سٹیج پنجاب اسمبلی کے سامنے لگایا گیا ،ناصر باغ تک شرکاء کے بیٹھنے کے انتظامات، آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعرے
بدعنوان حکمران اسلامی ، انسانی اقدار کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،ظالم معتبر اور مظلوم سر چھپاتے پھرتے ہیں: خطاب

مقبوضہ کشمیر ، پولیس نے مسلم لیکچرار کو غداری کے الزام پر گرفتار کرلیا

خیبر پی کے حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

برطانوی انشورنس کمپنی ٹیم کا حویلیاں میں پی آئی اے طیارے کی جائے حادثہ کا دورہ ،ملبے کی تصاویر بنائیں

کراچی:عیدمیلاد النبی کے جلوس پرحملوں کا منصوبہ ناکام ،5دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں نے افغانستان سے اسلحہ چلانے اور بم بنانے کی تربیت کا اعتراف کرلیا
سرجانی ٹاؤن سے ایک ہیوی اور آٹھ سب مشین گنوں سمیت بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد