بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-11)

عدالتیں مکمل آزاد ہیں ، ہم کسی دباؤ کا شکار ہو کر فیصلے نہیں کرتیں: چیف جسٹس پاکستان
عدلیہ کے اختیارات لامحدود نہیں، ہمیں قانون و آئین کے مطابق انصاف کرنا ہوتا ہے
خود احتسابی بہت ضروری ہے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات میں منعقدہ جوڈیشل کانفرنس سے خطاب

شریفوں کے جھوٹوں پرخصوصی دستاویزی فلم ملک بھر میں جاری کرنے کا فیصلہ
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس،شریفوں کے جھوٹوں پر بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم کی دوسری قسط کا مشاہدہ کیا گیا

کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، دشمن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے،ایئرچیف
اقتصادی راہداری کیلئے گوادرپورٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی مزید اہم ہوگئی ہے، ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں اوردشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں،سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا تقریب سے خطاب

حکومت کیلئے پاناما پیپرز اسکینڈل کبھی خطرہ تھا، نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، مریم اورنگزیب
متازعہ خبر پر پرویز رشید کے الفاظ (ن) لیگ کی ترجمانی کرتے ہیں
عدالت نے جو چیزیں مانگیں وہ دے دی ہیں فیصلہ اس کے حق میں ہوگا جو عوام کی بہتری کی بات کرے گا، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

پانامہ لیکس پر میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ رہا ہوں، اب غسل ہو رہا ہے، پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا‘ طاہر القادری

پانامہ پر کمیشن کا مطالبہ کرنیوالے عمران خان خود ہی سپریم کورٹ سے بھاگ گئے ‘ خواجہ آصف
مخالفین ان کی سیاسی ناعاقب اندیشی شکست دہانے تک لے آئی ہے،تقریب میں خطاب

ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی نے ٹیسٹ آپریشن کا آغاز کردیا
کیماڑی میں واقع اس بندرگاہ کی گنجائش اتنی ہے یہ بہت بڑے سائز کے جہاز کو بھی سنبھال سکتا ہے
حفاظتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بندرگاہ کے ٹیسٹ آپریشن کے لیے ارادی طور پر چھوٹے کنٹینر جہاز کا انتخاب کیا گیا
وزیراعظم جنوری کے تیسرے ہفتے میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی کا باقاعدہ افتتاح کر یں گے
بندرگاہ پر پہنچنے والا جہاز جبل علی دبئی کی ایک گہری بندرگاہ سے آیا تھا اور ہفتے کے روز سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ کے ذریعے چین روانہ ہوگا

وزیر اعظم نواز شریف امریکہ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لانے کے لئے کوشاں
ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد جنوری میں نیا سفیر لایا جائے گا
حکومت امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے ، دفاعی تجزیہ نگار

لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ،
تقسیم کار کمپنیوں نے نئے بجلی کنکشن دینے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی
ڈیسکوز سٹورروں میں نئے بجلی میٹرز ، کھمبے اور تاریں کئی مہینوں سے غائب
لاکھوں صارفین نئے بجلی میٹرز کی تنصیب کیلئے واپڈا دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے

پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ
آئندہ چند روز میں وزیراعلی شہباز شریف یورپ سے واپسی پر ڈی سی او کا عہدہ ختم کرنے کی سمری کی منظوری دینگے
انگریز دور کے نظام میں تعینات ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال ہوجائیگا

عوام پانامہ کیس میں نئے انکشافات سے آگاہ کر نے کیلئے ملک گیر عوام رابط مہم شروع کی جا رہی ہے‘ شاہ محمود قریشی
تحر یک انصاف 17جنوری سے پہلے 2مقامات پر ”عوامی عدالت “لگائیگی ،سپر یم کورٹ جو بھی فیصلہ کر یگی قبول ہوگا مگر ہم کمیشن نہیں چاہتے
پیپلزپارٹی 27دسمبر سڑکوں پر نکلی تو میں انکاساتھ دوں گا تحر یک انصاف کو بھی پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پرکوئی اعتراض نہیں
پاکستانی تاریخ کے کر پٹ تر ین وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پیپلزپارٹی کا مذاکرات ٹیم میں شامل کر نا درست نہیں انکو اپنی کمیٹی پر نظر ثانی کر نا چاہیے ‘(ن) لیگ والے سپر یم کورٹ سے باہر نکل کر 9دسمبر کو ایسے نعرہ لگتارہے جیسے نوازشر یف نے کیس جیت لیا
ذوالفقاربھٹو کو پھانسی کے سزا کو قوم نے آج تک تسلیم نہیں اور عوام کا حق ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی فیصلے بارے کیا موقف رکھتی ہے ، پر یس کانفر نس سے خطاب

جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ہمایوں جمشید
ڈین این اے رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے،تدفین کیلئے 24 گھنٹے قبل آگاہ کیاجائے گا،بھائی جنید جمشید کی میڈیا سے بات چیت