بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-10)

کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
تحریک انصاف اور شیخ رشید نے کمیشن کے قیام کی مخالفت کر دی
ہم نے کیس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے،وکیل پی ٹی آئی
ریٹائر ہورہا ہوں، فل کورٹ ریفرنس کے بعد کسی بینچ میں نہیں بیٹھوں گا، پاناما کیس کی سماعت ازسرنو ہوگی، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ،مزید سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی ترقی پانے والوں میں شامل
میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں

قوم کو کسی صورت پانامہ کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے،عمران خان
پانامہ کیس نئے چیف جسٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی، قوم نے کسی بھی کیس میں اتنی دلچسپی نہیں لی جتنی پاناما کیس میں لے رہی ہے،چیئرمین تحریک انصاف
ہماری کوشش ہے کیس کا جتنا جلدی ممکن ہو فیصلہ ہوجائے ،عدالتی فیصلے سے پتہ چلے گا کہ ملک میں طاقتور کیلئے بھی قانون موجود ہے،میڈیا سے گفتگو

آرمی چیف کا آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر زکا دورہ، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا

عمران خان کا کیس عدالت میں اسی دن ختم ہو گیا تھا جس دن سے وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے،پرویز رشید
استعفیٰ دور کی بات ، نواز شریف کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دینگے،پریس کانفرنس سے خطاب
عمران خان یوٹرن کا شہنشاہ ، وہ ملک کی ترقی کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان

نواز شریف حکومت نے کسانوں کو زرعی ترقی کے لئے کسانوں کو سہولیات دی ہیں،اسحاق ڈار
یوریا کھاد اور ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی ہے، اس بجٹ میں بھی کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے پاکستان میں زراعت اور کسان سمیت پاکستان ترقی کرے گا،پیر س میں پریس کانفرنس سے خطاب

سیفٹی انو سٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

پی آئی اے کا سالانہ خسارہ گذشتہ دو سالوں میں 50 ارب سے تجاوز کر گیا ،قرضہ 300 ارب سے زائد
ادارے میں اقربا ء پروری ، میرٹ سے ہٹ کر تعیناتی ، مالی بدعنوانی ، افسران ملازمین کی اپنے رشتہ داروں کی دھڑ ادھڑ بھرتی جاری
اعلیٰ عہدوں پر نا ن پروفیشنل اور سفارشی افسران کی تعیناتی ،من پسند افراد کو سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر 20 سے زائد ممالک میں کنٹری منیجرز کی تعینات کردیا گیا ،ادارہ تباہی کے دھانے پر

پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی

تحریک انصاف کا کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدتہذیبی کی بے مثال ہے ،مسلم لیگ (ن)
کمیشن نہ بنے تو لاک ڈاوٴن اور اگر بن جائے تو بائیکاٹ، روز نئی بات کرنے سے انسان وزیر اعظم نہیں بنتا،موقف بدلنے سے انسان نااہل اور بیوقوف ضرور لگتا ہے،طلال چوہدری
ہمارا دامن صاف ہے اور ہمیں اللہ پر پورا یقین ہے کہ ہم سرخرو ہوں گے، نواز شریف پر جتنے بھی الزام لگے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،عابد شیر علی
عمران خان نے نواز شریف کی سیاسی تقریر کو جھوٹ کہا،عمران کے نزدیک سیاست جھوٹ ہو گی لیکن ہمارے نزدیک یہ عبادت ہے،انوشہ رحمن
سپریم کورٹ جیسا ادارہ کسی کی دھمکیوں پر نہیں چلتا،عمران خان نے عدالت میں یو ٹرن لیا وہ خود عدالتی اشتہاری ہیں، بیرسٹر ظفر اللہ،محسن رانجھا کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر پوری قوم افسردہ ہے،مولانا فضل الرحمن
بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم بلا کر پی آئی ا ے کے تمام طیاروں کی چھان بین کی جائے‘ وزیراعظم کے بعض دوست غلط پٹی پڑھا کر انہیں دینی جماعتوں کے خلاف اقدامات پر اکساتے ہیں
سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر مذہبی جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں جبراً نہ تو کسی کو مسلمان بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی مسلمان بننے سے روکنا جائز ہے
افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا پاکستان کیلئے ضروری ہیں‘ حکومت اتحادی ہونے کے باوجود نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات ہیں
جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے رویوں میں تبدیلی ضروری ہے‘ اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کی انکوائری پر متحد نہیں ہیں موجودہ طرز سیاست اپوزیشن کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے‘ ماضی میں ہم فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات لگائے گئے تھے، میڈیا سے بات چیت

عزیز آباد میں ایم کیو ایم لندن اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں تصادم ،متعدد کارکن گرفتار
ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی جانب سے’ یادگار شہداء‘پر حاضری کی کوشش کی گئی، جسے پولیس کی جانب سے روکا گیا
کچھ لوگ سڑک پر چادر بچھا کر قرآن خوانی کر رہے تھے، کچھ خواتین آئیں اور یادگار شہداء پر قرآن پڑھنے کی اجازت طلب کی، انھیں اجازت دے دی گئی، بریگیڈئر نسیم احمد

دہشتگردوں کا مخبر پولیس اہلکار گرفتار کرلیا ہے ، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
اہلکار دہشت گردوں کو چھاپے پر جانے والی ٹیموں کی پیشگی اطلاع دیتا تھا جس کی وجہ سے کئی ہائی پروفائل کیسز میں ملوث مشتبہ افراد کو پکڑا نہیں جا سکا، ایس ایس پی نوید خواجہ
مخبری کی وجہ سے سی ٹی ڈی شدت پسندی اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث 7 سے 8 دہشت گردوں تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکی

پاکستان جنوبی ایشیا ء میں کشیدگی کو فروغ دینے والا سب سے بڑا ذمہ دار ملک ہے،بھارت