بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-09)

طیارہ حادثہ،47 لاشیں پمزمنتقل، 26مسافروں کے لواحقین کا ڈی این اے ٹیسٹ
پمز میں قائم آگاہی سنٹر پر عملے کے پاس معلومات نہ ہونے اور شناخت ہونیوالے بدنصیب مسافروں کی ناموں کی لسٹ آویزاں نہ کئے جانے کی وجہ سے ورثاء شدیداذیت سے دوچار
پمزہسپتال میں منتقل لاشوں کا ڈی این اے سیمپل لینے کا کام شروع، پانچ لاشوں کی شناخت ہو گئی ایک کی شناخت فنگرپرنٹ،باقی کی دیگرشواہدسے ہوئی،وزارت داخلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت طیارہ حادثے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس
وزیر داخلہ چوہدری نثار، سیکرٹری سول ایوی ایشن چیئرمین ہی ای او پی آئی اے کی شرکت
نواز شریف نے انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینیئر افسر ان کو شامل کرکے حادثے کی شفات اور تفصیلی تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی
جہاز کا پائلٹ اور عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، جہاز کا پائلٹ 10ہزار گھنٹے سیزائد فلائنگ کا تجربہ تھا، چیئرمین پی آئی اے کی بریفنگ

آرمی چیف کا انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقیں وائیر فور کا مشاہدہ کیا، آئی ایس پی آر
انسداد دہشتگردی مرکز پبی دنیا کا بہترین تربیتی مرکز ہے، آرمی چیف
دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے تربیتی سروسز کی پیشکش جاری رکھیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

عمران خان نے پاناما لیکس پر کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کردی
سپریم کورٹ کے ججز صاحبان روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کر کے جلد فیصلہ کریں،عدالت عظمیٰ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کیس شروع ہو گا تو عدالت بھی تحقیقات کرے گی
قوم آٹھ مہینے سے پاناما لیکس کیس میں پھنسی ہوئی ہے، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ والی تقریر سیاسی تھی جس کامطلب ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا،پریس کانفرنس

وزیراعظم نوازشریف کی جنید جمشید کے بیٹے، اسامہ وڑائچ کے والد کو الگ الگ فون ، تعزیت کا اظہار، مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا

صدر مملکت ممنون حسین کو چینی ہم منصب کا فون
طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار ، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، چینی صدر

چین نے پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت مزید مراعات دینے سے انکار ،یف ٹی اے ٹو میں مختلف شعبوں میں مراعات دینے کو تیار
پاکستان فیز 1کے تحت دی گئی مراعات سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے پاکستان کی انڈسٹری تجارت کیلئے مختلف شبعوں میں مزید ریلیف مانگ رہی ہے، ذرائع

شیخ رشید نااہلی کیس
اثاثے چھپانے کا تیر ہوا میں چھوڑدیا گیا،مبہم الزامات پر کسی کو نا اہل کیسے قرار دے سکتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل دشمنی میں نہیں رہنا چاہتا ، عبدالباسط
ہماری سوچ مثبت اور تعمیری ہے، بھارت بھی مثبت ردعمل دے، پاکستانی ہائی کمشنر

وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان کو اقتصادی طور پر ترقی کرنے اور خو شخال بنانے کے لئے پر عظم ہے، احسن اقبال
میری یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے کتنا سنجیدہ ہے
پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے تحت حکومت روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے،کستان کے وڑن 2025 کا ایک اہم ستون ہے،وفاقی وزیر ماسکو میں ٹرانسپورٹ پر منسٹرز کانفرنس سے خطاب

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں 2.168 ملین ڈالر کی خورد برد پر ضیاء پرویز حسین کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاناما کیس کا مقدر یقینی موت ، کمیشن کی خواہش خودکشی ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری
خودکشی کی موت حرام اور ایسی میت کا جنازہ نہیں ہوتا،وزیراعظم کے وکیل مزید جرائم کا اعتراف کررہے ہیں، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کو سیاسی کہنا آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی توہین ہے، ویمن لیگ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

یوٹیلیٹی سٹورزکا سولرہوم سسٹم،سولر لائٹس فراہم کرنیکا معاہدہ
چند روز میں ملک بھر کی یوٹیلیٹی سپر مارکیٹس میں سولر مصنوعات عوام کیلئے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگی،ترجمان

عالمی بینک نے پاکستان کو قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا
پاکستان اور بھارت عدالت جانے سے پہلے ثالث کے ذریعے معاملہ حل کریں، عالمی بینک