بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-08)

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 5ارکان سمیت 47افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں جنید جمشید، انکی اہلیہ، ڈی سی چترال بھی شامل

پانامہ کیس:سپریم کورٹ نے کمیشن کے قیام کیلئے فریقین سے جواب طلب کرلیا
مریم نواز وزیر اعظم کی زیر کفالت نہیں،وزیر اعظم کی تقریر سیاسی تھی ،40 سال کا ریکارڈ کہاں سے لائیں، وکیل سلمان کا عدالت میں جواب
بٹ صاحب کسی چیز کا ریکارڈ نہ رکھنے کا موقف خطرنا ک ہے،عدالت عظمیٰ
نواز شریف ہمارے بھی وزیر اعظم ہیں،وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے وقار کا لحاظ ہونا چاہیے ،وزیر اعظم کوالزامات پر وضاحت دینا ہو گی ، جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا وہ قابل احترام ہیں ،راجا پرویز اشرف توہین عدالت میں پیش ہوئے ان کو پوری عزت دی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزاکورکمانڈکراچی ،غیورمحمودملٹری سیکرٹری تعینات

پی آئی اے کے اے ٹی اوطیارے کے سانحے میں تمام مسافرشہیدہوچکے ہیں ،اعظم سہگل
جہاز میں کوئی خرابی نہیں تھی،مے ڈی کی کال موصول ہوئی تھی،سانحہ میں دہشتگردی کاعنصرنہیں لگتا تا ہم معاملے کی تحقیقات سے قبل کچھ نہیں کہہ سکتے،چیئرمین پی آئی اے

غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سردار رضا خان
تمام تر توانائیاں شفاف انتخاب کے انعقاد کے ذریعے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں صرف کررہے ہیں، 2008 اور 2013 کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد رہی،چیف الیکشن کمشنر
حساس دستاویزات کو کرائے کے دفاتر پر رکھنے پر مجبور ہیں،حکومت تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام کے لئے اراضی فراہم کرے، ایوان صدر میں تقریب سے خطاب

عدالت میں ثابت ہوگیا وزیر اعظم کا پارلیمنٹ میں خطاب سیاسی تھا ،عمران خان
قوم کی خواہش ہے پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت کرے ،ایف بی آر،ایف آئی اے اور نیب حکومت کے ماتحت ہیں یہ ادارے کیسے تحقیقات کریں گے ،وزیر اعظم کو اصولی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے،چیئرمین تحریک انصاف
عدالت عظمی نے 2 آپشن دیئے ہیں،پارٹی سے مشاورت کر کے پرسوں عدالت کو جواب دیں گے ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

عدالت میں ہماری بے گناہی ثابت ، تہمت لگانے والے شرمندہ ہوں گے،عابد شیرعلی
تحریک انصاف کا جھوٹ پورے پاکستان نے سن لیا،عدالت میں ثابت کردیا پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام تھا نہ کوئی تعلق ہے
پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا، مشرف دور میں بھی شیخ رشید نے بہت زور لگایا تھا مگر عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرسکا، میڈیاسے گفتگو

سینیٹ کے پورے ایوان پرمشتمل کمیٹی کا اجلاس
خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بحث
وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی جارحیت کے پیش نظر لائن اور کنڑول کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں حالات کے حوالے سے بریفنگ دی
دیا میر بھاشا ڈیم حکومت نے اپنے و سائل سے بنانے کا فیصلہ کیا ہے،بہت جلدواٹر کانفرنس کانفرنس بلائینگے، خواجہ آصف
جب بھی بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، سینیٹر فرحت اللہ بابر
حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن شروع کیا NAPپلان بنایا ۔اس پر عمل کیا اور ہو رہا ہے، کلبھوشن کیخلاف میٹریل اکھٹا کر کے ڈاوزیئزتیار کیا جا رہاہے، سرتاج عزیز

اقوام متحدہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے،طارق فاطمی
اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی پاس کردہ قرادادوں پر عملدرآمد کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کی اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں گفتگو

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس
تین سالہ بجٹ اور اس کے استعمال کے معاملات کے علاوہ ٹرینوں کے آئے دن حادثات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا
کمیٹی نے ریلوے ٹریک کو بہتر اور اپ گریڈ کرنے کی سفارش کر دی، آئندہ اجلاس میں ملازمین کی صوبہ وائز تفصیلات طلب کر لی
تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر تین سو ریلوے حادثات ہوئے ہیں ، 11سالوں کے دوران ریلوے حادثات کے دوران مجموعی طور پر 146افراد جاں بحق،ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، ریلوے کی زمینوں پر قابضین کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جارہی ہے، کمیٹی کو بریفنگ

با اختیار وزیر خارجہ ہوتا تو بھارت میں پاکستان کی سبکی نہ ہوتی،خورشیدشاہ
حکمرانوں کو پیپلز پارٹی کے وہ مطالبات بھی ماننے میں ہچکچاہٹ ہوتی ہے جن کا مقصد صرف اور صرف ملک و قوم کا مفاد ہوتا ہے،بیان

معروف نعت خواں جنید جمشید چترال سے واپسی پرپارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے امام احمد الرحمن سے ملاقات کیلئے جانے والے تھے، مسجد میں جمعہ کے روز خطبہ بھی دینا تھا

چین کی شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کی سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے 9ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

جنید جمشید ایک ہفتہ کیلئے چترال میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی نصرت کیلئے گئے تھے

معروف سماجی شخصیت جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کو دوپہر3بجے ہوائی اڈے پرالوداع کیا، محمد ایوب
جنید جمشید کا قیام مقامی مسجد میں تھا جبکہ ان کی اہلیہ میرے گھر میں مقیم تھیں، تبلیغی رہنما