بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-06)

کراچی، ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی سے 11افراد جاں بحق،70زخمی
30زخمیوں کی حالت نازک ،جاں بحق افراد میں چار خواتین اور تین ڈاکٹر بھی شامل
واقعہ میں قومی کرکٹرز صہیب مقصود سمیت دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے،کولنگ کا عمل مکمل کرکے ہوٹل کی تمام منزلیں کلیئر کردی گئیں
جاں بحق ہونیوالوں میں 2غیرملکی اور 2ڈاکٹرز بھی شامل ہیں،4خواتین سمیت 10افراد کی لاشیں جناح ہسپتال لائی گئیں،شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا،میئر کراچی وسیم اختر

آرمی چیف نے اپنے دور کے پہلے پروانے پر دستخط کردیئے
4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی ،آئی ایس پی آر

صدر،وزیر اعظم سے آرمی چیف کی الگ الگ ملاقات ،آپریشن ضرب عضب اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال
نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور آپریشن ضرب عضب مقاصد کے اصول تک جاری رہے گا،سیاسی و عسکری قیادت

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس
میاں نواز شریف کو میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی
مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑ سکتی، میاں نواز شریف

آرمی چیف سے چین لبریشن آرمی کمانڈر کی ملاقات
علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چینی کمانڈر کا قمر جاوید باجوہ کو سپہ سالار بننے پر مبارکباد

نواز لیگ دہشتگردوں کے ساتھ این آر او کے تحت انتخابات جیتتی آ رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
حالیہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی ان کے درمیان نیا گٹھ جوڑ سامنے آ چکا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دیدی
ڈیم کی تعمیر پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل سے کی جائے گی ، بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے کیلئے کمرشل بنیادوں پر فنڈز حاصل کئے جائیں گے
نواز شریف نے منصوبے کیلئے اراضی کا حصول خوش آئند قرار دیدیا، سیکرٹری پانی وبجلی، منصوبہ بندی اور خزانہ کو پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

سول ہسپتال کوئٹہ کے ماسٹر مائنڈ جہانگیر با دینی عرف ملا عرف امیر کو اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے ، سرفراز بگٹی
بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ، حرمزئی سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، ایمونیشن ، بارودی مواد سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ”را“ اور ” این ڈی ایس“ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، صوبائی وزیر داخلہ

حسین نوازکے وکلاء نے عدالت عالیہ میں کوئی نئی دستاویزات جمع نہیں کرائیں،ترجمان شریف فیملی
فاضل عدالت کے سوال پرلندن فلیٹس کی سیل ڈیڈعدالت کوفراہم کی گئی ہے،وضاحتی بیان

حکومت 15مارچ2017ء سے مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے،اٹارنی جنرل
مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کو بھجوا دی،صوبوں سے بھی غیررسمی مشاورت کرلی گئی،ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت

پاکستان نے 4سپرمشتاق طیارے نائیجریاکے حوالے کردیئے

امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں چوہدری نثارکے قافلے میں گھس گئیں
وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کوخط میں وارننگ جاری کردی

الیکشن کمیشن میں عمران خان،جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کی درخواستوں کی ابتدائی سماعت آج ہوگی

پشاور،پرویز خٹک نے2018 کے انتخابات کیلئے حکمت عملی وضع کر لی
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کودوبارہ برسراقتدار لانے کیلئے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کاسلسلہ شروع کردیا

امرتسر میں جو کچھ ہوا اس کا بخوبی اندازہ تھا، نفیس زکریا
دہشتگردی کا شور مچانے والہ بھارت خود دہشتگردی کروا رہا ہے،کلبھوش یادیو اور کشمیر کی صورتحال اس کی واضح مثال ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مشیر خارجہ کا بھارت جانے کا فیصلہ درست نہیں تھا، چوہدری شجاعت حسین
بلاول بھٹو اپنی عمر سے بڑی باتیں کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی ابھی سڑکوں پر نکلنے کے قابل نہیں، گفتگو

عمران خان یا بلاول بھٹو میں سکت ہے تو تحریک چلا کردیکھ لیں ، میدان کھلا ہے ، عابد شیر علی
عمران خان نے پہلے نوازشریف پر منی لانڈرنگ اور دھاندلی کا الزام لگایا اب پانامہ لے آئے ہیں ان کے پلے کچھ نہیں ، وزیر مملکت پانی و بجلی
کہ وزیراعظم پاکستان کی کمٹمنٹ کے مطابق ہم 2018ء میں نیشنل گریڈ میں 10,000میگاواٹ بجلی شامل کردیں گے
دیامر ڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے ، پہلے مشرف پھر راجہ اشرف اور پھر یوسف رضا گیلانی نے اپنے اپنے نام کی تحتیاں لگوائیں مگر خرچ کچھ نہ کیا،میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں پریس کانفرنس

نعیم الحق اور علیم خان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
سنٹرل پنجاب کا صدر ہوں ،قومی اسمبلی کا ٹکٹ کس کو دینا ہے یہ میرا اختیار ہے ، نعیم الحق اپنے میڈیا سیل پر توجہ دیں،عبدالعلیم خان

ہری پور میں طالبہ سے اسکول میں اجتماعی زیادتی
مقدمہ درج ہونے کے باوجود کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی
واقعے کی تفتیش شروع کی جاچکی ہے، پولیس