بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-05)

ایل او سی پر سخت کشیدگی ، باربار الزامات کے باوجود ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی، سرتاج عزیز
کانفرنس کا اعلامیہ متوازن ہے،بھارت پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہوگیا،چین،ایران،ترکمانستان،روس وترکی سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا
کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن کے معاملے پر بات ہوئی،دنیا کو سمجھ آگیا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان پرعزم ہے، مشیر خارجہ
کشمیر کا ایشو ایک حقیقت ہے،اسکے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہے،بھارت باربار دہشتگردی کا ذکر کرکے کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانا چاہتا تھا
میڈیا نے دیکھا کہ ہمیں ہوٹل جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی،صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر تھی، افغان صدر کی گفتگو سے دکھ ہوں ،وطن واپس پہنچنے کے بعد دفتر خارجہ میں ہنگامی پریس کانفرنس

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اقوام متحدہ کے چارٹر اور علاقائی سلامتی ‘ خود مختاری کے اصولوں پر کاربند رہنے اورہارٹ آف ایشیاء کی پانچ کانفرنسز کے فیصلوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ ،افغان مہاجرین کی 30سال سے میزبانی پر پاکستان اور ایران قابل تحسین قرار
افغانستان میں قیام امن کیلئے کسی ایک ملک پر الزام لگانے کے بجائے بامقصد متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے،سرتاج عزیز
دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
ہمیں پاکستان کے 500 ملین ڈالر ز کی ضرورت نہیں ، بہتر ہوگا کہ وہ اس رقم کا استعمال پاکستان کے اندر انتہا پسندی پر قابو پانے پر صرف کرے، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی پاکستان کے خلا ف زہر افشانی

خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کمپنی کے مالک جاوید خانانی نے خود کشی کرلی
محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی 8 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی
ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں ، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا کوئی حادثہ تھا، پولیس
زیر تعمیر عمارت جاوید خانانی کی ملکیت تھی ، آٹھویں منزل سے ان کی عینک، چپل اور پیسے ملے ہیں، عمارت کے دفتر میں تاجر سلیم زکی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے، ذرائع
جاوید خانانی اپنے بھائی الطاف خانانی کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد 2 ماہ سے ذہنی تناوٴ کا بھی شکار تھے

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام قرار دے دیا
ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، شاہنواز، مرتضیٰ اور بلاول بھٹو کی پارٹی جیت سکتی ہے
سندھ میں تبدیلی لایا ہوں، پارٹی میں تبدیلی لا رہا ہوں، اگر جیالے اور عوام ساتھ دیتے ہیں تو 2018ء میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا، بلاول بھٹو
جلسے میں گو نثار گو اور جاگ پنجاب جاگ، پاکستان جل رہا ہے کا نعرہ لگا دیا

کالعدم تحریک طالبان کے مراکز اور قیادت افغانستان میں ہیں، امید ہے ان کا خاتمہ کیا جائیگا ، عبدالباسط
ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستانی ہائی کمشنر

خیبر ایجنسی، وادی تیرہ میں سکیورتی فورسز کی فضائی کارروائی،12 دہشت گرد ہلاک ، متعدد زخمی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترکی کے شہرقیصری کے مےئر آفس میں ترک صدر سے ملاقات
مشکل ہویا آسانی،ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں:ترک صدر رجب طیب اردوگان
وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کئی عالمی رہنماوٴں سے ون ٹو ون ملاقاتیں

امرتسر:مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات
دونوں رہنماؤں کا خطے میں پائیدار امن اور افغانستان کے استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال

قطرے قطرے سے بنایا گیا مال بچانے کیلئے قطری ہی آئیں گے،طاہر القادری
ملک کے حالات پریشان کن ہیں ، میرے واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں،بہت سے اچھے کام ہوئے لیکن دہشت گردی، انتہا پسندی کاخاتمہ نہ ہوسکا،سربراہ عوامی تحریک

جماعت اسلامی نے ایف سی آرز خاتمہ کے لیے ساٹھ دن کی ڈیڈلائین دیدی،اسلام آباد مارچ کا اعلان
ایف سی آرز کی حمایت کرنے والے مٹھی بھر عناصر قبائیلوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈالے رکھنا چاہتے ہیں،ہم یہ ان کی گردنوں میں ڈال دینگے
14سوکلومیٹر سرحد کی بغیر تنخواہ حفاظت کرنے والی ایک کروڑ قبائلی ایف سی آرز کی جیل میں قید ہیں،پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگہ سے سراج الحق کا خطاب

وفاقی حکومت کا افغانستان حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
پارلیمانی وفد آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی زیر قیادت جلد افغانستان کا دورہ کرے گا

بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے،سرتاج عزیز کی پیشکش
دہشت گردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے، جب بھارت سے بات ہوگی اس پربھی بات ہوسکتی ہے،بھارتی اخبار سے گفتگو

پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ ٹو کے تحت ساتویں راؤنڈ کے مذاکرات 5اور 6دسمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

ارض مقدس آنے والے کسی بھی معتمر سے فیس نہیں لی جائے گی، سعودی وزارت حج وعمرہ
سال رواں یا آئندہ دوسری مرتبہ آنیوالوں سے 2ہزار ریال فیس وصول کی جائیگی، سال رواں کا عمرہ پہلا شمار ہوگا، ”وے ٹو عمرہ “ ویب سائٹ پر فیس کا خانہ ختم ہوگیا
پاکستانی، ہندوستانی، کویتی اور مصری عمرہ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ فیس کے حوالے سے نئے ضوابط مقرر کئے ہیں، نئی ہدایت سے متعلق سرکاری اعلامیہ کا انتظار