بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-04)

ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کردی
اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کیلئے تیار ہیں ، پاکستان اور بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ،امیدہے کہ ہم اپنے عزیز دوست ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے امرتسر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

بھارتی وزیراعظم کا ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ ، سرتاج عزیز کی بھی شرکت
نریندر مودی کا مشیر خارجہ کے ساتھ مصافحہ ،نوازشریف کی خیریت دریافت کی، نواز شریف صاحب ٹھیک ہیں اور آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے،سرتاج عزیز
میری طرف سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو سلا م اور نیک خواہشات پہنچا دیں،بھارتی وزیر اعظم

وزیر اعظم مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،، پاکستانی ہائی کمشنر
مودی نے کانفرنس کے شرکاء سے مشترکہ ملاقات بھی کی ،سرتاج عزیز (آج ) کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گئے ،پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ، ہم نے بھارت سے کسی دو طرفہ ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بھارت کی طرف سے ایسی کوئی تجویز آئی ہے
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی امرتسر میں صحافیوں سے گفتگو

عوام کی مدد سے 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو کادعویٰ
مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کے بعد گو نواز گو مہم چلائیں گے، لاہور میں کارکنوں سے خطاب

نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم کامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا

اچھے برے طالبان کی تمیز ختم،کسی قسم کے دہشت گرد پاکستان میں نہیں رہیں گے،سیکرٹری خارجہ
افغانستان کی سرزمین بھارت سمیت کسی بھی ملک کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور نہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہو گی
افغانستان مین قیام امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغانستان کو تجارت کیلئے بندرگاہ تک رسائی کی اجازت دی ہوئی ہے،انٹرویو

وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی طارق فاطمی 10 روزہ دورے پر آج امریکہ جائیں گے

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مفرور ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بنکاک سے گرفتار
عبدالرحمان بھولا کو آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے کردیا جائیگا
پولیس نے ملزم کو بنکاک کے رائل گارڈن ہوٹل سے حراست میں لیا ،اخبار کی رپورٹ
11ستمبر 2012کو کراچی کے علی انٹرپرائزز ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی اگ سے میں 259افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے

قطر کے شاہی خاندان اہم شخصیات پاکستان کے دورے پر لاہورپہنچ گئیں
قطر ی شہزادے کا پانامہ لیکس کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ترکی روانگی سے قبل اجلاس
اراضی سکینڈل کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت
انکوائری کمیٹی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے معاملے کی طے تک پہنچے:وزیراعلیٰ پنجاب

بلاول بھٹو زرداری کا روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں سے اتحاد بنانے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے منظوری دی تو سیاسی جماعتوں سے خود روابط کروں گا،چیئرمین پی پی

سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیئے، پانامہ کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں ،جہانگیرترین
حکومت گرانے کے پیچھے نہیں کرپٹ نظام کے خلاف ہیں،تحریک انصاف کا نعرہ آج بھی گو نواز گو ہے،شہبازشریف کی نااہلی کیلئے بھی درخواست جمع کرائینگے،میڈیا سے گفتگو

چودھری نثار وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،مریم اورانگزیب
کراچی آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا ،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

نوازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا ، ساجد تارڑ کا دعویٰ
ٹرمپ کی مودی سے بات کے بعدنواز شریف سے بات ہوناضروری تھی، امریکی صدر کے حامی کا بیان

موجودہ حکومت نے ہمیشہ اسلامی بنکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں،اسحاق ڈار
ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈ بھی اسلامک بینکاری کے لیے حکومتی سنجیدگی کا ثبوت ہے، وزیر خزانہ

میئر کراچی وسیم اختر کو ڈاکٹر عاصم کیس میں انسداد دہشتگردی نے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیدیا
معزز عدالت جب بھی بلائے گی حاضر ہوجاوٴں گا اور اب مزید تندہی اور جانفشانی سے اہلِ کراچی کے لیے کام کروں گا، میئر

بھارت میں کرنسی بحران، بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو رقم دینے سے انکار کر دیا
بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری شکایت کی ہے، ہمیں مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی ہائی کمیشن حکام

سلووینیا میں 5 پاکستانی شہریوں سمیت 30 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا

سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے نئی درخواست دائر کر دی

لڑکیوں کو سکول نہ بھیجنے والے ممالک میں پاکستان دوسرے نمبرپرآگیا
لڑکیوں کے سکول نہ جانے کی بڑی وجہ والدین یا بچوں میں سے کسی ایک کی تعلیم کے حصول کیلئے غیرآمادگی ہے،سروے میں انکشاف

میرے چاچا کو کچھ نہ کہو، وہ بھی رو رہا ہے ،میرا پسندیدہ چاچا ہے ،بلاول بھٹو زرداری

میری پارلیمنٹ میں 6فیصد حاضری بھی بہت زیادہ ہے ،میں نے پارلیمنٹ میں صرف وقت ضائع کیا ہے،عمران خان
مسلم لیگ (ن) والوں پر مجھے ترس آتا ہے انہیں ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ، گلف اسٹیل مل اربوں روپے کا نقصان کر رہی تھی تو لندن میں انویسٹمنٹ میں پیسہ کہاں سے آیا ،ان کے حالات مجھے برے نظر آرہے ہیں،عدالت نے کمیشن بنانے کی کوشش کی تو یہ ملک پر ظلم ہوگا ، ڈبل شاہ حکومت کے ساتھ ملے ہوئے تھے ،خورشید شاہ کا نیب میں کیس ہے ، حکومت اسے کیوں نہیں کھول رہی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اُردو کے مشہور شاعر محمد شفیع خان عرف بیکل اتساہی طویل علالت کے بعد 88برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف بھارتی سیاستدان وزیراعلی تامل ناڈو جے للیتا انتقال کر گئیں