بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-03)

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں کے ساتھ دن گزارا
بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ
خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،جوانوں اور افسروں سے خطاب
آرمی چیف ٹین کور ہیڈ کوارٹر بھی گئے ،افسروں اور جوانوں سے ملے، آئی ایس پی آر

تخت رائیونڈ والوں آپ سن رہے ہو گو نثار گو کا نعرہ کہیں اور سے نہیں تخت لاہور تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے، آپ ناکام ہوچکے ہو، بلاول بھٹو زرداری
نیشنل ایکشن پلان جو اب نیشنل ایکشن پلان نہیں رہا،ن لیگ ایکشن پلان میں بدل چکا ہے،
پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے تیسرے روز جنوبی پنجاب کے ورکرکنونشن کے شرکاء سے مختصر خطاب

نیوزگیٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے کام مکمل کرلیا،رپورٹ آئندہ ہفتے وزیرداخلہ کوپیش کی جائیگی

پانامہ لیکس پر عدالت سے انصاف کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں، یہ ملک کے مستقبل اور تقدیر کا مسئلہ ہے ،عمران خان
اس پر اگر مگر اور چو چراں نہیں ہوگی اور نہ ہم اپنے موقف سے ہٹیں گے
جب حکومتیں کرپشن پر ہاتھ ڈالتی اور اپنے عوام پر خرچ کر تی ہیں تو معاشرے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں،پن بجلی سے مقامی لوگوں کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور یہ بجلی ماحول دوست بھی ہو گی یہ کوئلے سے پیدا ہونے والے ماحول دشمن بجلی سے بہتر ہے،سوات میں 84 میگاواٹ گورکین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر کی ملاقات
پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

ترجمان وائٹ ہاوٴس کا ٹرمپ ، نوازشریف ٹیلی فونک گفتگوپرمحتاط ردعمل کااظہار

یو اے ای پاکستان میں صحت ،تعلیم اوردیگرمنصوبوں پرکام کررہاہے ،منصوبوں کی مالیت400ملین ڈالرہے، سفیرعیسیٰ عبداللہ

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کی آنکھ 2ہفتے بعد خواب غفلت سے بیدار
پاکستان نے اپنی حدود میں جس بھارتی آبدوز کو مار بھگایا تھا وہ ہندوستان کی نہیں تھی، اپنی پسپائی مسترد کردی
پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں

آئندہ حکومت بنا کر 90 روز کرپشن ختم کریں گے ،خورشید شاہ کا اعلان
ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے نواز شریف کو بڑی مدد ملی،اپوزیشن لیڈر
پیپلزپارٹی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،پیپلزپارٹی نہ صرف شہداء کی پارٹی ہے بلکہ اس کی جڑیں عوام میں ہیں،قمر زمان کائرہ

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس
18 برس سے قبل زبردستی تبدیلی مذہب کا بل 2016 ء مسترد
100 برس کی عمر ہو یا 10 زبردستی مذہب تبدیل کرنا غلط ہے ،کمیٹی ارکان
کمیٹی کا بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت،اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کا معاملہ، عدالت نے 8دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی پیش کرنے کا حکم دیدیا

ٹیکسٹائل شعبے کی حالت بے حد خراب ہے ،سینٹ قائمہ کمیٹی ٹیکسٹائل میں انکشاف
ایف بی آر ٹیکسوں کی مد میں اور بنک قرضوں کی وصولی کیلئے ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے پیچھے پڑا ہے ،بھارت سے کپاس بندرگاہ پر روک دی گئی ہے ،چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز
بھارت سے کپاس درا مد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،وفاقی وزیر خرم دستگیر
قائمہ کمیٹی کی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبہ کو مراعات دینے کی سفارش

شراب برآمدگی کیس ، صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں چھ روز کی توسیع

مولانا عبد العزیز سے دوبارہ تفتیش درخواست کیس،عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ :محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنیوالا ملزم گیارہ سال بعد بری