بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-02)

از خود نوٹس کیس کی سماعت : سپریم کورٹ کا مردم شماری2 ماہ میں کرانے کا حکم
وزیر اعظم کے دستخط شدہ شیڈول دیں ورنہ وزیر اعظم کو بلائیں گے، عدالت عظمیٰ
بغیر مردم شماری کے الیکشن عوام کے ساتھ مذاق ،حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہمارے پاس وزیر اعظم کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
ملکی پالیسیاں ہوا میں بن رہی ہیں ،عوام کی تعداد کسی کو معلوم ہی نہیں، قومی معاملے پر کوئی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی ،سندھ اور پنجاب میں معاملات ایک جیسے ہیں عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا،عدالتی ریمارکس ،مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی

بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی دھمکی

عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے،پاکستان
بھارت کے منفی رویے کے باوجودہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک کریں گے،پاکستان اور بھارت دونوں سندھ طاس معاہدے کے پابند ہیں ،معاہدے پرعملدرآمد دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

وزیر اعظم سے سرتاج عزیز کی ملاقات ،ہارٹ کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ اجازت دیدی
افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستانی موقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا ،نواز شریف کی ہدایت

بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیشی سرحدوں پر اسمارٹ باڑ لگانے کا اعلان

وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، ملکی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پانامہ لیکس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، عمران خان
قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا جھوٹ ہے، شریف خاندان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں
نواز شریف 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی
نواز شریف اگر بے قصور ہوتے تو اسمبلی میں ایک تقریر کرنے کے بعد اپنے آپکو بے قصور ثابت کر تے ، ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو

عمران خان اپنی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں، خرم دستگیر
مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک سے غربت کا خاتمہ ، لوڈشیڈنگ کو جڑ سے اکھاڑنا، دہشتگردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کے قائدین کی قومی مجلس مشاورت
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیر پالیسی واضح کی جائے
حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ والے موقف پر کاربند ہوں،کشمیریوں کے خون پر آلو پیاز کی تجارت بنداورتحریک آزادی کشمیر کو آئینی جدوجہد قرار دیا جائے، سرتاج عزیز کو بھارت نہیں جانا چاہیے ، قائدین کا خطاب

عمران کے پاس ثبوت نہیں اس لئے ٹھیک کہا پانامہ کیس ختم ہوگیا، رانا ثناء اللہ
چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور زیادہ لینے پر ہوئی ، ملت پارک قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
مردم شماری کے حوالے سے سپریم کورٹ کی 15 مارچ کی تاریخ پر عملدرآمد کرینگے ،صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 30دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے

سعودی فرمانرواکے حکم پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے دوہزارریال فیس واپس لینے کے احکامات جاری

نیشنل ایکشن پلان کا خدا ہی حافظ ہے ،یہ ناکام لیگ کا ایکشن پلان ہے،بلاول کاٹوئٹ
ٹویٹر پر” گو نثار گو“ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا

منی لانڈرنگ کیس ، عدالت کے بار بار نوٹسز کے بعد بالآخر میاں منشا نے جواب داخل کرادیا
میاں منشا کے وکیل سلمان اسلم بٹ کا عدالت میں غصے اظہار ، پھر معافی مانگ لی، عدالت کا برہمی کا اظہا ر

دسمبر کے مہینے کے آمد کے باعث سانحہ آرمی پبلک سکول کے والدین کے غم ایک بار پھر تازہ ہونا شروع

سعودی ایئر لائن طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
لکھنئو سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی891 کے معاون پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی

موٹر وے پولیس نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا چالان کردیا
لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے مقررہ رفتار120کلو میٹر سے زیادہ رفتار کے ساتھ گاڑی چلانے پر750روپے جرمانہ

حکومت پنجاب نے مضرصحت تیل،گھی بنانیوالوں کی فہرست جاری