بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-01)

پانامہ لیکس کیس،نواز شریف کے ضمنی جواب اور تقاریرمیں تضاد ہے،سپریم کورٹ
2006سے پہلے آف شورکمپنیوں کی ملکیت ثابت ہوگئی تو سارا بوجھ شریف خاندان پر ہوگا،جسٹس آصف کھوسہ،دبئی اسٹیل مل کی طرح جدہ اسٹیل مل کے لئے سرمایہ کہاں سے آیا، جسٹس عظمت سعید
سعودی بینکوں سے قرضہ کیسے لیا؟جدہ فیکٹری کتنے میں اور کیسے فروخت کی گئی،جسٹس اعجازالحسن،ریکارڈ سے ثابت کروں گا کہ وزیراعظم نے غلط بیانی کی اورٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے،نعیم بخاری
مریم نواز کے مطابق انکی ملک اور بیرون ملک جائیداد نہیں، والد کے ساتھ رہتی ہیں،ان کے شوہر بیوی کے ساتھ نہیں رہتے نعیم بخاری، مریم شادی شدہ ہے تو وہ والد کے ساتھ کیسے رہتی ہے؟۔ جسٹس آصف سعید
قطری شہزادے نے خط کس کو لکھا، خط تصدیق شدہ نہیں، کیا اس خط کی قانونی حیثیت ہے؟ جسٹس عظمت سعید، ڈوبتے کو تنکے کا سہارا مل گیا،نعیم بخاری، سماعت 6دسمبر بروز منگل تک ملتوی

پاکستان کی سرزمین کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرکے دم لینگے، آرمی چیف
فوج کے سپہ سالار کے حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے مقابلہ کرنا اولین ترجیح ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان اور پشاور کور ہیڈکوارٹر ز کا پہلا دورہ

بلاول بھٹو زرداری نے 49 واں یوم تاسیس مرحوم جہانگیر بدر کے نام منسوب کردیا
27 دسمبر دور نہیں 4 مطالبات مان لو ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، تخت لاہور کو جمہوری طریقے سے گرادیں گے ،جب شیر بلی بن کر بھاگنے کی کوشش کرئے گی تو بلی کو بھاگنے نہیں دیا جائے ،چیئرمین پیپلز پارٹی
صوبوں کو حقوق‘ مالی آزادی ‘ پاک ایران گیس پائپ لائن ‘ دہشت گردی کا مقابلہ‘ آغاز حقوق بلوچستان‘ این ایف سی ایوارڈ‘ غربت مکاؤ پروگرام اور نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم بنانے کے بعد ہمیں ناکام کیا گیا
ایک جج اور ایک چینل نے پیپلزپارٹی کو گرانے کی کوشش کی 2018 ء فرزند بے نظیر کا سال ہے ،ہم نئی معاشی‘ معاشرتی‘ قانونی ریفارمز لائیں گے،بلاول آئے گا تو انقلاب لائے گا جس انصاف میں تاخیر ہو وہ انصاف نہیں ہوتا،لاہورمیں پیپلزپارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک کے حوالے سے اہم اجلاس
2013میں حکومت سنبھالی تو ملک بدترین معاشی بدحالی کا شکار تھا، میاں نواز شریف
چین نے مشکل وقت میں معاشی بحالی کے لئے مدد کی، تعاون سے سی پیک حقیقت میں بدل گیا، چین کے تعاون سے سی پیک حقیقت میں بدل گیا، وزیراعظم

حکومت نے پیٹرول 2 روپے ، ڈیزل دو روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبر سے ہوگا
پی پی پی کے چار مطالبات پر وزیراعظم سے اجازت کے بعد مذاکرات کئے جائیں گے،اسحاق ڈار

شریف خاندان نے ایک اور ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرا دی
پہلی ڈیڈ میں نیلسن اینڈنیسکول کا ذکر نہیں تھا دوسری میں مریم صفدر کو ٹرسٹی دکھایا گیا

وزیر اعظم نواز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی
دونوں رہنماؤں کا پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
نواز شریف سے جلد ملاقات کا خواہاں ہوں،نومنتخب امریکی صدر

بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے شریف خاندان کا جھوٹ پکڑا گیا، عمران خان
اربوں روپے چھپانے کی غرض سے بیرون ملک کمپنیوں کو چھپایا گیا، جدہ کی مل کی کوئی دستاویز نہیں اور دبئی سٹیل مل کے منافع سے سرمایہ کاری بھی ڈرامہ ہے
مریم اور حسن نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ پر مبنی ہے
عدالت کو جائیداد کی کوئی دستاویز نہیں دی گئی جب کہ قطری شہزادے کے خط کی عدالت نے دھجیاں اڑا دی ہیں
شریف خاندان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نیب کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے، پر میڈیا سے گفتگو

سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں، دوطرفہ ملاقات طے نہیں ، عبدالباسط
ہم نے جنگیں کر کے دیکھ لیا اب اگر مسائل کا حل چاہیے تو مذاکرات کرنا ہوں گے،ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہماری طاقت ہے کمزوری نہیں پاکستانی ہائی کمشنر
پاکستان میں ایک عدالتی نظام موجود ہے اور ممبئی حملے اور دیگر کارروائیوں کے حوالے سے مقدمات عدالتوں میں ہیں، ثبوت ہیں تو ہمارے ساتھ شیئر کریں ، کارروائی کرینگے ، میڈیا سے گفتگو

آئی ایس پی آر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کی خبر کی تردید

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف دائر کیس کی سماعت
عدالت نے کیس کو پانامہ لیکس کے ساتھ سننے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

فلسطینیوں کے خلاف فلم: پاکستانی طیارے کے استعمال کی تردید
طیارے کو فلم پروڈکشن کیلئے کرائے پر دینے کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان
جرمنی کے ایک میوزیم نے بھی مذکورہ طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاکہ یورپ میں کام کرنے والی متعدد ایئر کرافٹ کی طرح پی آئی اے کے طیارے کی موجودگی کو بھی علامت کے طور پر دکھایا جاسکے، بیان

دفترخارجہ کی امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے پرچھاپے کی خبروں کی تردید

اوہائیو یونیورسٹی کا حملہ آور 7سال پاکستان میں رہا؟
عبدالرزاق علی ارتن 2014 میں اپنی والدہ کے ساتھ پناہ گزین کی صورت امریکا پہنچا اور اس سے پہلے 7 سال تک وہ پاکستان میں رہتا تھا، تفتیش کار