بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-30)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
لائن آف کنٹرول پر صورت حال بہت جلد بہتر ہو جائے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ
میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے، دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،نئے آرمی چیف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک
حملہ آوروں نے آرٹلری یونٹ کو نشانہ بنایا تاہم سخت سیکیورٹی کے باوجود حملہ ہونے کی تحقیقات کی جائے گی، وزیردفاع

وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کابینہ کمیٹی اجلاس
توانائی منصوبوں کی مقردہ وقت میں تکمیل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
توانائی منصوبوں کی اضافی بجلی سسٹم میں آنے سے لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گا، میا ں نواز شریف
موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبے شروع کرنے کی مثال قائم کر دی ، عالمی سطح پر پذیرائی حال ہوئی ہے ، خوشحالی اور بہتر مستقبل ہمارا مقدر بن جائے گا، وزیراعظم
پانی، کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کی تکمیل سے خاطر خواہ بجلی نظام میں شامل ہو گی،، بجلی کی تقسیم کے نظام میں رکاوٹوں کو دور کرکے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ، وزیراعظم کو بریفنگ

فوج میں حالیہ تعیناتیوں کے حوالے سے جو افواہیں افسوس ناک ہیں،عاصم سلیم باجوہ

سابق صدر آصف علی زرداری کا نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے ،آصف علی زرداری

صدر و وزیراعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الگ الگ ملاقات ،نئے عہدہ سنبھال پر مبارکباد ، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال
مسلح افواج اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہیں، جنرل زبیر محمود حیات

شریف فیملی کی منی لانڈرنگ،سپریم کورٹ برطانوی شہری کے خط پر ازخود نوٹس لے سکتی ہے،آئینی ماہرین
خط کوآئین کی دفعہ 184(3)کے تحت پٹیشن میں تبدیل کیاجاسکتاہے، کاشف مسعودنے 26نومبرکو74صفحات پرمشتمل دستاویزات کے ساتھ سپریم کورٹ کو خط لکھا
خاندان کے تین افرادکے نام پراکاوٴنٹ کھولے گئے 50لاکھ پاوٴنڈکی رقم جمع کرائی گئی اوراس پرلاکھوں روپے کاقرضہ حاصل کیاگیاجو شریف خاندان نے استعمال کیا،خط کا متن
دستاویزات کو تحریک انصاف کی درخواست کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے،کامران مرتضیٰ،دشریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے خلاف کیس مزیدمستحکم ہوگا،فوادچوہدری

حکومت نے بلاول بھٹوکے 4مطالبات کے معاملے پرپیپلزپارٹی کومذاکرات کی دعوت دیدی

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ایاز صادق اور علیم خان کو 19دسمبر کو طلب کرلیا
پرویز خٹک کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی،وزیر اعلی خیبر پی کے طلب

چیئرمین تحریک انصاف کا پانامہ کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
عمران خان کی قانونی ٹیم سے اہم ملاقات، پانامہ کیس کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور،نئی معلومات، دستاویز اور دلائل کا مفصل جائزہ لیا گیا

بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے چاروا سیکٹر پرفائرنگ وگولہ باری
پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب

پاک افغان کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار
چمن ‘ طورخم اور واہگہ بارڈر پر تجارتی سہولتوں میں اضافہ کررہے ہیں، سیمینار سے خطاب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
ایف بی آر کے کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق 43 ارب روپے کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا
ایف بی آر اور آڈٹ حکام نے آڈٹ اعتراضات پر ایک دوسرے کی وضاحتیں تسلیم نہیں کیں، معاملے کو دوبارہ ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کردی گئی
آڈٹ حکام ڈی اے سی اجلاس میں ہماری جانب سے پیش کی جانے والی وضاحتیں تسلیم نہیں کرتے، ایف بی آر حکام کا الزام

خطے کے امن کیلئے پر امن اور مستحکم افغانستان کا قیام ناگزیر ہے، اسفندیار ولی خان
دہشتگردی اب بھی افغانستان ، پاکستان اور پورے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،عالمی برادری کے تعاون سے دونوں ممالک کی سیاسی اور اقتصادی بحالی ، ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں ، دورہ کابل میں حامد کرزئی اور دیگر افغان وفود سے ملاقات میں گفتگو

سندھ اسمبلی میں منظور کردہ تبدیلی مذہب کا قانون پاکستان کے آئین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکے خلاف ہے ، سراج الحق
قانون مسلمان اور غیر مسلموں کو لڑانے کا ذریعہ اور سازش ثابت ہوسکتا ہے
سندھ حکومت نے نان ایشو کھڑا کرکے معاشرے کی یکسوئی کو سبوتاژکرنے کا اقدام کیا ہے ،آصف زرداری اور بلاول اپنی حکومت کو اس قانون کی واپسی کیلئے ہدایات جاری کریں
24ویں آئینی ترمیم کو یکطرفہ منظور کرانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں،اسے کسی طور قبول نہیں کریں گے
اعلی عدلیہ کے کسی جج کاعام شہری کے طور پر کسی ایم این اے یا سینیٹر سے ملنے میں کوئی مسئلہ نہیں ، ہمیں اپنے ججز پر اعتماد کرنا چاہیے، پریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں کیس نہ پہلے کمزور تھا نہ اب ، کیس پر اب تک عمومی بحث ہوئی مگر اب بحث خصوصی ہو گی، پانامہ کیس کے حوالے سے اخباری خبریں اور تبصرے درسست نہیں ہیں،پانامہ کیس میں زیادہ پٹیشنز دائر کر کے کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کیس کا کبھی فیصلہ ہی نہ ہو سکے اور کیس چلتا رہے مگر ایسا نہیں ہو گا، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اس مقدمے کے بعد یا تو پاکستان کا امیج بحال ہو سکتا ہے یا خدا نا خائستہ بری طرح برباد،تحریک انصاف کے پانامہ کیس کے نئے وکیل سینیٹر بابر اعوان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

چاغی ،ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے دو مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے