بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-29)

وفاقی حکومت نے نیشنل سکیورٹی فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات میں اضافے کے باعث مجموعی محاصل کے تین فیصد پرمشتمل فنڈ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے‘ ورکنگ گروپس کی رپورٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے دس دسمبر تک کا وقت مانگا گیا ہے
این ایف سی اجلاس پر بات چیت دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں ہوگی، آئندہ بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق پیش کیا جائے گا ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

پاک فوج سے متعلق تعیناتیوں اور ترقیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،آئی ایس پی آر

آرمی چیف راحیل شریف کی صدارت میں الوداعی کور کمانڈرز کانفرنس
قمر جاوید باوجوہ کو جنرل اور آرمی چیف عہدے کیلئے نامزد پر مبارکباد پیش
کانفرنس میں کورکمانڈر نے جنرل راحیل شریف کو زیر دست خراج تحسین پیش کیا
3سال تک بری فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر پاک فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں ممکن نہیں تھیں، جنرل راحیل شریف

امن صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، بھارت نے پیشکش کی تو قبول ہوگی،عبدالباسط
پاکستان نے ہمیشہ جامع مذاکرات کا کہا ہے جس میں مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی بھی شامل ہیں، بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

9ویں مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اعلان جلد ،فیصلے اتفاق رائے سے کرینگے،اسحاق ڈار
آئینی طور پر کسی صوبے کے حصے میں کمی نہیں کی جا سکتی، سب کو برابر اور مساوی حق دیا جائے گا،کمیشن کے فیصلوں کو وفاق بھی تبدیل نہیں کر سکت،میڈیا سے گفتگو
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس میں دوسری رپورٹ کا جائزہ ،ششماہی رپورٹ کی منظوری دی گئی، ایوارڈ کو حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار

عمران خان کی لیگل ٹیم سے ملاقات، پانامہ کیس کی آئندہ سماعت پر نئے پہلوں اجاگر کرنے پر اتفاق

کورم کی نشاندہی،حکومت انکوائری کمیشن بل منظور نہ کراسکی،اپوزیشن کی مخالفت،واک آؤٹ
وزیر قانون نے پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2016ء پیش کیا، پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی ودیگر جماعتوں کی مخالفت، ایم کیوایم کی ترامیم اکثریت رائے سے مسترد
انکوائری بل پیش کرنے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے ، حال ہی میں 24ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی، حکومت کرپشن کیخلاف اقدامات کی بجائے ایک خاندان کو بچاناچاہتی ہے،نفیسہ شاہ
وزیراعظم بادشاہت کے عادی یہ نوازشریف بچاوٴ بل ہے،اعجاز جاکھرانی،اپوزیشن کاپانامہ بل نوازشریف تک محدودتھا، اپوزیشن مذاکرات کی کامیاب نہیں چاہتی تھی،زاہد حامد

سیاسی انتشار سرمایہ کاری کی نفی ہے،کچھ عناصر سی پیک پر بلا ضرورت سیاست کر رہے ہیں،احسن اقبال
سی پیک منصوبہ ایٹمی پروگرام سے کم نہیں‘دیکھنا ہے ہندوستان پاکستان کو اشتعال دلا کر جنگ تو نہیں نافذ کرنا چاہتا ، خطے میں پرامن ہمسائیگی چاہتے ہیں تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے سی پیک کی حمایت کی ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کاپنجاب یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

قومی اسمبلی ، 21شہروں میں املاک کی قدرکے تعین کے آرڈیننس میں 120دنوں کی توسیع کی قراردادکوکثرت رائے سے منظور
اپوزیشن کی مخالفت ، واک آوٴٹ کیا
حکومت نے قائمہ کمیٹی خزانہ سے آئین کے منافی اقدام کروایا ،18ویں ترمیم کے بعدصوبوں کی جانب سے املاک پرٹیکس لگانے کااختیارایف بی آرکونہیں دیاجاسکتا
پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے آرڈیننس پارلیمنٹیرین کی توہین ہے ،حکومت 7ٹریلین ڈالرکاکالادھن سفیدکرناچاہتی ہے،اپوزیشن اراکین

شریف خاندان نے ثابت کرناہے ان کولندن فلیٹس کس نے دیئے ،خریدے یاسمجھوتے میں ملے ، عمران خان
شریف خاندان کی کہانیاں اورتھیں عدالت گئے توقطری شہزادے کاخط بھی آگیا
اگرادارے مضبوط اورملک میں جمہوریت ہوتی توعدالت نہ جاناپڑتا،ادارے مضبوط ہوتے ہیں توکرپشن کاخاتمہ ممکن ہوتاہے
مغربی ممالک اپنافائدہ دیکھتے ہیں کسی اورسے امیدلگانادرست نہیں ہے ،پاکستان کوپاکستانیوں نے ٹھیک کرناہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

قومی اسمبلی وقفہ سوالات
علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث وزیراعظم کو بیرون ملک علاج کروانا پڑا،شیخ آفتاب
وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن کے بعد واپس لانے والی فلائٹ جو لندن سے لاہور اور لاہور سے لندن تک گئی2کروڑ 76لاکھ روپے خرچ ہوئے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور
2015میں قومی ایئر لائن کو 2.83ملین روپے منافع ہوا، پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا مقصد اسے بین الاقوامی سطح کی ایئر لائن کے برابر لا کھڑا کرناہے،قومی اسمبلی میں جواب

ہم نے دھرنے میں عمران خان کا ساتھ دیا ہوتاتو نظام ختم ہوگیا ہوتا،خورشید شاہ
اب اگر نواز شریف نے مزید ڈیڑھ سال حکومت کرنی ہے تو ہمارے چیئرمین کے چار چھوٹے مطالبات مان لیں ورنہ مزید حکومت کو نہیں چلنے دینگے
،آصف زرداری جلد واپس آئیں گے، مخلص کارکن پیپلزپارٹی کا سرمایہ اور ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے
24 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے،بلاول بھٹو جلد پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں انکے بغیر پارلیمنٹ میں جمہوریت مکمل نہیں ہے،اپوزیشن کا اتحاد ناگزیر ہے
نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بہترین نعم البدل ثابت ہو ں گے مگر ان کو حالات اچھے نہیں ملے ،بھارت کی آبی جارحیت کے مقابلہ کیلئے مئوثر جوابی حکمت عملی تیار کی جائے
ہم نے کبھی بھی نوزشریف حکومت کی حمایت نہیں کی ہم نے جمہوریت کی کا ساتھ دیا ہے،عابد شیر علی جیسے لاڈلے وزیر کے بیان پر جواب نہیں دونگا اگر نوازشریف بولے گے تو جواب میں خود دونگا،اپوزیشن لیڈر

بلوچستان میں دہشتگردی پر قابو پانا تو درکنار وفاقی اور صوبائی حکومت واقعات کی تحقیقات بھی منظر عام پر لانے میں ناکام ہے،شاہ محمود قریشی
گڈانی میں بحری جہاز پر آتشزدگی کے واقعہ کے بعد پوری صنعت پر دفعہ144نافذ کرکے باقی زندہ محنت کشوں کو بھی فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا ہے، محنت کشوں اور پارٹی کے کارکنوں سے خطاب

نیشنل ایکشن پلان کا روح صرف مولویوں تک ہی نہ رکھا جائے اسے سیاستدانوں کی جانب بھی موڑا جائے،مولانا سمیع الحق