بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-28)

عمران خان کی پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے اور قائمہ کمیٹیوں میں جانے کی ہدایات

کمان کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراوٴنڈ میں ہوگی
ملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فرمان امروز جاری کرینگے

عمران کی زیر صدارت اجلاس، تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹیز کے اجلاسوں میں شرکت کا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں جنرل زبیر محمد حیات کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا،سینئر فوجی حکام اور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے،آئی ایس پی آر

نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئی سوشل اکاؤنٹ نہیں، آئی ایس پی آر

عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزی فلم جاری کرنے کی منظوری دیدی

آرمی چیف کیلئے ذات ،برداری نہیں پاکستان ہی ان کیلئے سب کچھ ہوتا ہے،چوہدری شجاعت
قطری شہزادے کو وٹنس باکس میں کھڑا ہونا پڑے گا، سربراہ ق لیگ کی میڈیا سے گفتگو

وزیر اعلی پنجاب کا ڈاکٹروں کے مشورے پر علاج کے لئے لندن جانے کا فیصلہ
شہباز شریف کل نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف سے ملاقات کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے، ذرائع

آرمی چیف کا اپنے آ با ئی قصبے کنجا کا دور ہ
بھا ئی میجر شبیر شر یف شہید کے نام پر قا ئم جدید ترین ہسپتا ل کا افتتا ح کیا

آصف زرداری پہلے وطن واپس آکر کرپشن کا حساب دیں، عابد شیر علی
احتساب کی بات چلی نکلی ہے اب احتساب چور اور ڈاکو ؤں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا
مودی کی گفتگو پاکستان کو کھوکھلی دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ، ان کے بیان پر دھیان نہیں دینا چاہیے،صحافیوں سے گفتگو

سی پیک منصوبے کے خلاف نہیں ، مغربی روٹ پر وفاقی حکومت کی وعدہ خلافی پر برہم ہیں، پرویزخٹک
پنجاب پولیس نے 30 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کی کابینہ اور ورکروں کے ساتھ بڑی زیادتی کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے قانون شریعت کے خلاف ہے، سراج الحق
حکمرانوں کی کرپشن کے انبار نظر آرہے ہیں ، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہے
ہماری جنگ قاتلوں ، لٹیروں وڈیروں ، جاگیرداروں اور شوگر مافیا کے خلاف ہے
امیر جماعت اسلامی کا باغ جناح میں جلسہ عزم اسلامی انقلاب سے خصوصی خطاب

وفاقی اورصوبائی حکومت کا اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا متفقہ فیصلہ