بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-27)

زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس، قمر باجوہ آرمی چیف مقرر،نوٹیفیکشن جاری، 29نومبر کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے
لیفٹیننٹ قمر جاوید باجوہ،لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو فور اسٹار جنرلز کے رینک پر ترقی دے دی گئی،قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن،زبیر حیات چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرفائز تھے
جنرل قمرباجوہ 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے، جنرل راحیل شریف نے انتہائی پروفیشنل فوجی کے طور پرعہدے سے وقار کے ساتھ سبکدوشی کے ساتھ ادارے کا وقار بلند کیا

وزیراعظم نواز شریف سے قمر جاوید باجوہ اور زبیر محمود حیات کی الگ الگ ملاقاتیں
ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل خاص کر سرحدی کشیدگی اور بدامنی کے خاتمے بارے امور پر تبادلہ خیال

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا آئندہ 2ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کو 5.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
1سال کے دوران مہنگائی 1.6فیصد سے بڑھ کر 4.2 فیصد ہوگئی ، آئندہ چند ماہ کے دوران مزید اضافہ کا امکان

صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دو لیفٹیننٹ جنرلز کو کو جنرلز کے عہد وں پر ترقی دیدی

پاکستان کا ”اشک آباد اور لیپز لازولی“ راہداری منصوبے میں شمولیت کا اعلان
ٹرانسپورٹ شعبے کی ترقی ہماری ترجیح ،اشک آباد معاہد ے سے پاکستان کو اومان، ایران، ازبکستان اور ترکمانستان تک رسائی ہوگی،نوازشریف
لیپز لازولی معاہدے سے پاکستان کو بذریعہ روڈ ترکی اور یورپ تک رسائی حاصل ہوگی،پائیدار ٹرانسپورٹ سے متعلق عالمی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے
سی پیک منصوبے سے خطے کے ملک مستفید ہوں گے ، خطے میں امن ، سکیورٹی اور ترقی کیلئے ہم کو مل کر کام کرنا ہو گا،وزیراعظم کا عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس

پانامہ لیکس پر ثبوت سامنے آگئے ہی ،عدالتی فیصلہ تاریخ ساز ہوگا ،عمران خا ن
حکومت اور شریف خاندان کے ذہن میں ہی نہیں تھا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ جائیگا یہ شریف فیملی کی ذاتی کرپشن ہے
پانامہ لیکس میں میرا نام نہیں ، وزیراعظم کا ہے ،میرا بھی احتساب کیا جائے،صحافیوں کے وفد سے گفتگو

آرمی چیف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف
بحری دفاع اقتصادی راہداری کی ترقی کیلئے ناگزیر،ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، آرمی چیف
ضرب عضب کی کامیابیاں جنرل راحیل شریف کی مرہون منت ہیں ، ایڈ مرل ذکاء اللہ

تحریک انصاف کا بھارتی جارحیت کو بے نقاب اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کیلئے بان کی مون کو خط لکھنے کا فیصلہ
حکومت کے پاس کھوکھلے بیانات کے علاوہ بھارت سے نمٹنے کا کوئی دوسرا وسیلہ نہیں ،بھارتی شرانگیزیوں پر حکومتی بے عملی گوارا نہیں کر سکتے،عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس

نگوادر: آئل کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 گارڈز ہلاک
نجی کمپنی پر اْس وقت حملہ ہوا جب اس کے عہدیدار اس علاقے میں سروے میں مصروف تھے
ٹارگٹ کلنگ کا ایک واقعہ لگتا ہے، تاہم فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، منصور گچکی

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں:شہبازشریف
پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، پوری قوم پاک افواج کیساتھ ہے
اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہوگا:وزیراعلیٰ پنجاب
بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکے ہیں:مولانا فضل الرحمن

نئی انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام مکمل ،43 لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج
ڈیڑھ لاکھ سے زائد نااہل اور وفات پانے والے افراد کے نام خارج کر دیئے گئے
نئی فہرست کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد9کروڑ 70لاکھ ہوگئی ،الیکشن کمیشن

دنیا کی واحد ایئر فورس ہیں جو میراج طیارے کے سب سے بڑے فلیٹ چلا رہے ہیں،ائیر مارشل ارشد ملک
ہمارے فلیٹ میں سو سے زائد میراج طیارے ہیں، جے ایف سیونٹین کا58 فیصد مقامی طور پر تیار کیا جا رہا ہے،چیئرمین پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں نہیں بلکہ تناوٴکی کیفیت ہے ،خواجہ آصف
علاقائی سطح پرنیٹوطرزکی تنظیم بنانے کی ضرورت ہے ،سی پیک منصوبہ کامیاب ہوگاتواس میں ہمارے دوست دشمن سارے اس کاحصہ بنیں گے
نئے آرمی چیف کی تقرری میں جنرل راحیل شریف کے مشورے کوفوقیت دی گئی ،20سال بعدایک آرمی چیف مقررہ وقت پرریٹائرہورہاہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

گزشتہ 15سالوں کے دوران فروخت شدہ سرکاری صنعتوں کی تفصیلات جاری
98صنعتی یونٹس کی نجکاری سے 60ارب 99کروڑ40لاکھ روپے حاصل ہوئے
نجکاری میں جانیوالے صنعتی یونٹس میں اس وقت19فعال ،بقیہ بند ہیں
18صنعتی یونٹس نے85کروڑ25لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کیا،42صنعتی یونٹوں نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا

چیک ریپبلک کا مشہور زمانہ سی زی 807 رائفلیں پاکستان میں تیار کرنے کا معاہدہ
مشہور آسلٹ رائفل سی ذی 807 جو نہ صرف جلد پاکستانی فوجی جوانوں کے ہاتھوں میں نظر آئے گی