بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-26)

ریاض فتیانہ کا نئی سیاسی جماعت عوام لیگ بنانے کا اعلان

وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت فضائی رابطوں کی بحالی پر بات چیت
اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی ہوگی، کافی ممالک منصوبہ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، نواز شریف کی صحافیو ں سے غیر رسمی ملاقات

پاکستان نے روس کو اقتصادی راہدری منصوبہ میں شامل ہونے کی باضابطہ اجازت دیدی
دو طرفہ معاشی ‘ دفاعی و انٹیلی جنس امور میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق

عوام جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،صد ر ممنون
پاکستان کی اقتصادی اور پلاننگ پالیسیاں بہت اچھی ہیں، سب کو قائد اعظم کے خواب کو پورا کرنا ہے،میڈیا ہمیشہ حقیقت پسندی کی بنیاد پر رپورٹنگ کرے،آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب

نئے سپہ سالار کیلئے5 سینئر جنرلز کے ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ،وزیر دفاع
وزیر اعظم دورہ ترکمانستان سے وطن واپسی کے بعد آرمی چیف کا اعلان کر دینگے، خواجہ آصف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ملتان ‘ اوکاڑہ اور بہاولپور گریژن کا الوداعی دورہ
سرحد پر ڈیوٹی دینے پر جوانوں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا

ای سی سی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی
کے پی کے اور آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں ہسپتالوں اورکالجز کیلئے فرنیچر کی خریداری کو ٹیکس ادائیگی سے مستثنیٰ اور گندم کی برآمد پر سبسڈی کی بھی منظوری

قومی اسمبلی، لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،سرتاج عزیز
بھارت کے ساتھ با مقصد مذاکرات کے حامی تاہم مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات قبول نہیں ،کشمیر میں آزادی کی حالیہ تحریک کو دبانا انڈیا کے بس میں نہیں ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتحی حمایت جاری رکھے گا،مشیر خارجہ کا اظہا رخیال

قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کی وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی جارحیت پر کمزور پالیسی کو شدید تنقید
نواز شریف مودی سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے بھارت کی آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرے،اپوزیشن ااراکین،حکومت سے فوری طور پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ
بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کر رکھی ہے،نعیمہ کشور ،بھاارتی فائرنگ سے سویلین اور فوجی جوان شہید ہوتے ہیں ، نواز شریف کے مودی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ایک دوسرے کے گھروں میں آتے جاتے رہتے ہیں ،شیخ صلاح الدین کا ایوان میں اظہار خیال

کنٹرول لائن پر کشیدگی،بھارت کا 2 پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار

ہندوستان ہم پر گولے بڑسارہا ہے اور ہم کیلے منگوارہے ہیں،شاہ محمود
بھارت سے اجناس کی تجارت فوری طور پربند کی جائے ،صحافیوں سے بات چیت

کراچی ، پاکستان نے جدید زمینی اور فضائی ہتھیار عالمی مارکیٹ میں متعارف کرادیئے ہیں، سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد اویس
عالمی کمپنیوں سے 14 معاہدے طے پائے، ترکی کے ساتھ 52 سپر مشاق ایئر کرافٹ طیاروں کا معاہدہ بھی طے پایا، میجر جنرل آغا مسعود اکرم کی میڈیا کو بریفنگ

سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں پانامہ کمیشن کے قیام کا معاملہ پیپلز پارٹی کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ایک بار پھر تعطل کا شکار
کمیٹی اجلاس میں بل پر بحث کر کی بجائے مزید توسیع دینے پر رضامندی ظاہر
اے این پی اراکین کا پانامہ بل پر مزید پیش رفت نہ ہونے پر شدید احتجاج، حکومت اور پیپلز پارٹی کا مک مکا قرار
سینیٹر بابر اعوان کا بل کے محرکین کی عدم موجودگی پر احتجاج، اجلاس سے واک آوٹ

روسی انٹیلی جنس چیف کے دورہ پاکستان کا علم نہیں، روس کی سی پیک میں شمولیت چین کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی،احسن اقبال

سینٹ اجلاس، سینیٹر حمد اللہ کے اچانک ایک جملے نے تھرتھرلی مچاد دی
علامہ اقبال یونیورسٹی کے امتحانی پرچے میں بے ہودہ سوال پوچھنے پر میرے جیسے والدین کے رونگٹے کھڑے کر دیئے،حمد اللہ
حکومت نے ایکشن لے لیا ہے،کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ،بلیغ الرحمن