بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-25)

وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کے اعزازمیں الوداعی تقریب
جنرل راحیل نے انتہائی محنت اور لگن سے خود کو ایک بہترین سپہ سالار ثابت کیا، میاں نواز شریف
جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاع کی خدمات پر پہچانا جاتا ہے،مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے بڑوں کی روایات کو پروان چڑھایا، وزیراعظم کا الوداعی تقریب سے خطاب
میں نے وزیراعظم کی جانب سے شاندار الفاظ میں تعریف کرنے پر نہایت مشکور ہوں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کیا تو بھارت بچوں کو نصاب میں پڑھائے گا، آرمی چیف
ایل او سی پر بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ محض ڈرامہ ہے ، دہشتگردی کا ناسور ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ،فوج اور عوام کے درمیان رشتے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ‘ ہمارا جینا مرنا ملک کیلئے ہے ‘ اپنے دور میں پاک فوج کا مورال بلند کیا
جنرل راحیل شریف کا باڑہ خیبر ایجنسی کے دورہ کے موقع پر شاہد خان آفریدی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح، تقریب سے خطاب،ریٹائرمنٹ کے بعد شہداء کے لواحقین کیلئے فائونڈیشن بنانے کا اعلان

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر غور
حد درجہ تحمل کا مظاہرہ کیا ،خواتین ،بچوں اور شہریوں پر دانستہ حملے برداشت نہیں،نواز شریف
پاکستان کسی صورت کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا ، عالمی برادری کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرے،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب
ڈی جی آئی ایس آئی اور مشیر سلامتی کی شرکاء کو تفصیلی بریفنگ ،سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

برطانوی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، مشیر خارجہ سمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں
دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،بورس جانسن

بھارت کے خلاف تینوں مسلح افواج تیار ہیں، ائیر چیف
معلوم ہے بھارت کو کہاں سے پکڑنا ہے، کسی اور پرانحصار کرنے کے بجائے دفاعی سازو سامان کی تیاری میں خود کفیل ہونا پڑے گا
سپر مشاق اور تھنڈر سے آگے کی طرف ہماری نظریں ہیں،ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے، ائیر چیف مارشل سہیل امان کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا دورہ، صحافیوں سے گفتگو

ایف بی آر کی بے نامی جائیداد رکھنے کو جرم قرار دے کر سخت سزا دینے کی تجویز
بے نامی ٹرانزیکشن میں ملوث شخص کو جائیداد کی بے ضبطی کے ساتھ ساتھ سات سال کی سزا دی جا سکے گی
بے نامی جائیدادوں اور لین دین کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا منفرد قانون ہے جسے انکم ٹیکس قوانین سے نہ جوڑا جائے، یہ چوری روکنے سے متعلق نہیں بلکہ بے نامی لین دین کی روک تھام کا بل ہے چیئرمین ایف بی آر
اسٹیٹ بن نے بے نامی ٹرانزیکشن بل کے تحت ایف بی آر کے اختیارات پر تحفظات کو اظہار کردیا
کمیٹی کے کمپنیز آرڈینینس 2016کی آرڈینیس کی صورت میں نفاذ پر تحفظات

ترقی پذیر ممالک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ، ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اسحاق ڈار
پاکستان بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن رہنے کی پالیسی پر کاربند ہے،معاشی تعاون کو بڑھاتے ہوئے خطہ کے لوگوں کی قسمت بدلنا چا ہتے ہیں ، مختلف سفراء و سیکرٹریز سے ملاقات میں گفتگو

سندھ حکومت نے واپڈا کے 70 ارب روپے ادا نہیں کئے ،جو بل نہیں دے گا اسے بجلی نہیں دیں گے ،عابد شیر علی
سندھ میں واجبات و بجلی چوری کے حوالے سے سوال متعلقہ کمیٹی کو بھجوا یا 30 میں رپورٹ طلب کرلی گئی ،بجلی منصوبوں پر کا م شروع ہے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا،وزیر مملکت پانی وبجلی کا قومی اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

کراچی، معروف قوال امجد صابری، فوجی اور رینجرز اہلکاروں کے قتل کے ملزم اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کی جوائنٹ انٹروگیشن مکمل
حساس ادارے نے اختلافات کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار اعتراضات اٹھادیئے

ہماری خارجہ پالیسی کمزور نہیں کشمیر کے مسلے پر دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے، خواجہ آصف
نئے آرمی چیف کے تقرر بارے مشاورت جاری ہے ملک میں صحت مندانہ روایات قائم ہورہی ہیں
پہلے ایک حکومت نے مدت پوری ہونے پر اقتدار منتقل کیا ‘ راحیل شریف بھی نئی روائت چھوڑ کر جارہے ہیں اس طرح کی روایات کو پروان چڑھانا چاہیے، گفتگو

دفاعی نمائش آئیدیاز 2016 : پاکستان کے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورژن الخالد ون متعارف کرادیا

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016
پاکستان اور چیک ری پیبلک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے

کراچی،مسابقتی کمیشن کا ٹیلی کام پالیسی 2015 کا از سر نو جائزہ لینے کی سفارش
ٹیلی کام سیکٹر کے لیے مسابقتی رولز کے حوالے سے حکومت کو پالیسی نو ٹ جاری

صوبائی حکومت کا پولیو کوواجب الاطلاع بیماری(Notifiable Disease) قرار دینے کا فیصلہ
صوبے سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہرام تراکئی

اسلام آباد، ضلعی عدالت میں بیٹی سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سفاک باپ کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا