بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-24)

ایل اوسی پر نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے3پاکستانی فوجیوں سمیت 12 افراد شہید
پاک فوج کی جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی مسلسل تیسرے روز دفتر خارجہ طلبی
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
پاکستا نی ڈی جی ایم او کا پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج،سخت برہمی کا اظہار

آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کا موثر اور فوری جواب دینے کی ہدایت کردی
معصوم شہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول اور غیر پیشہ ورانہ عمل ہے ،جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اہم اجلاس
کنٹرول لائن کی صورتحال بالخصوص بس پر بھارتی افواج کی فائرنگ پر غور

وزارت دفاع نے نئے آرمی چیف اورنئے جوائنٹ چیف آف سٹاف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کوارسال کردی
وزیراعظم نواز شریف آج آرمی چیف کو الوداعی عشائیہ دیں گے
ون آن ون ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت بھی ہو گی

جہانگیرترین اور عمران خان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس
حامد خان نے کیس کی پیروی چھوڑد ی ہے ،جواب داخل کرانے کیلئے وقت دیا جائے،نعیم بخاری
کیس کو پانامہ لیکس کے مرکزی کیس کے ساتھ لارجر بنچ میں سنا جائے، شیخ اکرم کی استدعا
چیف جسٹس اسلام آباد میں نہیں ،واپس آ کر وہی فیصلہ کریں گے ،ہم اس کیس کو لارجر بنچ میں نہیں لگا سکتے ،جسٹس ثاقب نثار،مزید سماعت30 نومبر تک ملتوی

سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا
عبوری آرڈر میں حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، ہم شراب کی فروخت کے جائز اور ناجائز ہونے کا فیصلہ نہیں کر رہے ، یہ تاثر نہ لیا جائے کہ سپریم کورٹ نے شراب فروشی کی اجازت دے دی ہے،جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

تحریک انصاف کا 24ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ
24ویں آئینی ترمیم کے پیچھے سیاسی عزائم اور بدنیتی کارفرما دکھائی دیتی ہے، شاہ محمود قریشی

کراچی میں زندگی لوٹ چکی، ملکی دشمنوں کا کراچی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے،آرمی چیف
دشمن عناصر کو واپس نہیں آنے دیں گے، جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹر زکراچی کا الوداعی دورہ ،خطاب

سی پی پی اے کی اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمت میں2.60روپے فی یونٹ کمی کی درخواست

ملک میں32 سال بعد کمپنیز بل2016ء کی صورت میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے،اسحاق ڈار
ایس ای سی پی نے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردئیے ہیں جو خوش آئند ہے
بدقسمتی سے ماضی میں قانون بن جاتا تھا مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوپاتا تھا اس کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر خزانہ کا سیمینار سے خطاب
کابینہ نے جی او جی پی میں شمولیت کے لئے طریقہ کار شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
گیپکو میں 437 غیر قانونی تقرریوں پر طاہر بشیر چیمہ و دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سی پیک کے خلاف سازشوں اور ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کئے،دفتر خارجہ
بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،عالمی برادری ظلم ،نا انصافیوں ،اور خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، نفیس زکریا کا سیمینار سے خطاب و میڈیا گفتگو

ملک میں ایل این جی آنا شروع، گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی،جام کمال
منرل واٹر اورگھی بنانے والے فیکٹریوں کو ہر تین ماہ بعد چیک اور معیار کو جانچا جاتا ہے 52غیر معیاری منرل واٹر کمپنیوں کو بند کیا گیا،قومی اسمبلی وقفہ سوالات کا جواب

عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا چیف ترجمان مقرر کردیا
نعیم الحق بدستور پارٹی کے ترجمان رہیں گے
مجھ سے کوئی ذمہ داری واپس نہیں لی گئی،نعیم الحق
نعیم الحق اور فواد چوہدری مل کر کام کریں گے، جہانگیر ترین

پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے لیکن ممبرز موجود نہیں ہیں،خورشید شاہ
مسلم لیگ (ن) کسی دوسری پارٹی کو برداشت نہیں کر سکتی تو پھر آج بتادیں
وزیراعظم خود یہ کارروائی دیکھ رہے ہیں تو میری اس بات کا جواب دیں اور کسی پارٹی وزیر سے کہیں کہ وہ جواب دیں
آ ر ا وز کے الیکشن کے باوجود جمہوریت کی سر بلندی کیلئے الیکشن نتائج تسلیم کئے ہیں لیکن باوجود اس کے حکومتی رویہ منفی ہے۔،قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل

نکراچی ٹرین حادثہ ڈرائیور،اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا،وزیر ریلوے
وقوعہ کے وقت ڈرائیور اپنے کیبن میں موجود نہیں تھا بلکہ ٹرین میں سفر کرنے والے اپنے اہلخانہ کے ساتھ تھا
ریلوے سگنل اور نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب

98صنعتی یونٹوں کی نجکاری کی گئی،19فعال ہیں،زاہد حامد
مالاکنڈ ڈویژن میں 5ارب روپے کے منصوبے این جی اوز نے مکمل کئے ، ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی
گزشتہ سالوں کے دوران تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے ٹیکسوں کی مد میں1کھرب 73ارب روپے سے زائد جمع کرائے، سینٹ وقفہ سوالات کے دوران جوابات

مودی سرکار کی طرح بھارتی میڈیا بھی الزام تراشیوں پر اتر آیا
بھارتی سکیورٹی فورسز کے لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا مقصد اپنے مارے گئے فوجیوں کا بدلہ لینا ہے،انڈیا ٹائمز
بھارت کچھ بھی کر لے وہ اپنے سفاک چہرے کو چھپانے میں کامیاب ہو گا نہ سرحد پر اپنی جارحیت پر پردہ ڈا سکتا ہے،پاکستانی سیاسی و دفاعی ماہرین

2016 ء کے آخر تک پاکستان بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا،یونیسف کا دعویٰ