بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-23)

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،صوبائی دارالحکومت میں حالیہ واقعات بارے ابتدائی رپورٹ پیش
”وسائل دےئے ہیں پولیس نتائج دے“،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاملزمان 72گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم
عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دارہوں اور اس مقصد کیلئے آخری حد تک جاؤں گا،ملت پارک میں قتل اورگارڈن ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو 72 گھنٹے میں یقینی بنایا جائے،:شہبازشریف

نادرا کی شناختی کارڈ تصدیق مہم ،58ہزار شناختی کارڈ مشکوک نکلے
45ہزار کی شہریت بارے تحقیقات شروع

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کی پراپرٹی سیکٹر کو ایمنسٹی سکیم دینے کی سفارش
اسکیم کے تحت7ٹریلین کے کالے دھن کو سفید ،جائیداد کی اصل قیمت ظاہر کرنے پر ایک فیصد ٹیکس دے کر چھان بین سے بچا جا سکے گا
این ٹی ایس ڈبل شاہ بن گیا ،ٹیسٹ کے نام پر طلباء سے اربوں بٹورے جارہے ہیں،اس ادارہ کو بند کرنے کی ضرورت ہے،میاں عبدالمنان
لیگی رہنماء حکومت کی زرعی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ،کمیٹی کی حکومت کو چھوٹے کسانوں کو قرضہ سات فیصد شرح سود سے دینے کی بھی سفارش

نوازشریف نے جائیدادکی ملکیت تسلیم کرلی تواب ثبوت بھی وہی دیں،پرویزالٰہی
نیوزگیٹ پر ویزرشیدکوہٹا کرنوازنے غلطی تسلیم کی،مسلم لیگ ق کے راہنما کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

نیکٹا کا الیکٹرانک میڈیاپرکالعدم دہشتگردتنظیموں کے پیغامات کی تشہیرکانوٹس
مقامی میڈیاپردہشتگردتنظیموں کے پیغامات روکنے میں پیمرا مدد کرے،خط

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

پا پانامہ لیکس کیس بہت آسان اور مختصر ہے، اعتزاز احسن
قطری شہزادے کے عدالت میں پیش نہ ہونے سے شریف خاندان کو نقصان ہو گا
پانامہ لیکس کیس میں شریف خاندان سمیت وزیر داخلہ کے بیانات کافی ثبوت ہیں،
پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پاکستان ریلوے رواں مالی سالی کوئی منصوبہ شروع نہ کر سکا ، ریلوے پولیس کا سالانہ خسارہ اربوں روپے بڑھ گیا
ML1 منصوبہ پشاور تا لاہورسنگل ٹریک ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے مکمل کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ، پی ٹی سی ایل ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت
ملازمین کی وکیل کی تبدیلی کیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج ، سماعت30نومبر تک ملتوی
سپریم کورٹ چہرے اور رش دیکھ کر فیصلے نہیں کرتی، آئین و قانون کیمطابق کرتی ہے، جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے ، آلات حرب کا استعمال قیام امن کیلئے نا گزیر ہے،کستانی ہتھیاروں نے عالمی منڈیوں میں اپنا لوہا منوایا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے باعث پاکستان کی فضاء سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہے، عالمی مالیاتی اداروں میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے۔ افراط زر میں تاریخی کمی اور شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، آئندہ سال تک پاکستان کی مجموعی پیداوار5فیصد تک لے جائیں گے، دہشتگردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کے بعد ملک میں سرمایہ کے لئے فضا سازگار ہے
وزیراعظم نوازشریف کا جدید دفاعی ہتھیاروں کی4روزہ نویں نمائش آئیڈیاز2016ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب
آئیڈیاز 2016 کا سلوگن ہتھیار برائے امن ہے ،نمائش میں 43 ملکوں کی 418 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ، الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر جدید ہتھیار بھی نمائش کا حصہ ہیں، وزیر دفاعی پیداوار
دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لارہے ہیں ترکی کے جدید طیارے اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کے ساتھ موجود ہیں،ڈی جی ڈیفنس ایکسپو میجر جنرل آغا مسعود اکرم کا افتتاحی تقریب سے خطاب

بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے،آرمی چیف
دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے میں مدد دی، بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں
فراریوں کی بڑی تعداد ہتھیار ڈال رہی ہے گوادر پورٹ اور سی پیک سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا سیکورٹی اور استحکام کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ،جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ گیریژن کا الوداعی دورہ
سدرن کمانڈ‘ فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

”را“ کی پا کستان میں مداخلت اور گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو بارے ڈوزیئر تیار، اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،سرتاج عزیز
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری سے درجنوں بے گناہ شہری اور فوجی جوان شہید ہوئے ہیں،پا ک فوج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ عالمی سطح پر بھارتی شرانگیزیوں کو بے نقاب کیا ہے
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے کیلئے پاکستانی اور کشمیری تنظیمیں پوری دنیا میں سرگرم ہیں
خطے میں امن اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں پر عالمی اداروں سے رجوع کیا گیا ہے
اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مشیر خارجہ کاسینیٹ کی ہول کمیٹی کی جانب سے پاک بھارت تعلقات بار ے سفارشات کا جواب دیتے ہوئے اظہار خیال

لندن ثبوت ڈھونڈ نے نہیں اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا، عمران خان
ملک سے کرپشن ختم ہوگی تو قوم کا فائدہ ہوگا، تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے 4رکنی کمیٹی ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

پشاور، روڈ کنارے نصب بم دھماکے سے 3اہلکار شہید ، 5زخمی

پاکستان نے ایٹمی توازن قائم کر کے خطے کو حادثے سے محفوظ رکھا،صدرممنون
خطے کے ممالک کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر عالم انسانیت کو ہمہ گیر تباہی سے بچانے کے لیے دوسروں کے داخلی معاملات میں دخل اندازی سی گریزکرنا چاہیے،سیمینار سے خطاب

پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی لاش کو مسخ کرنے کی خبر کی تردید
بھارتی رپورٹ من گھڑت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے،دفتر خارجہ

دفاعی آئیڈیاز 2016ء نمائش کا پہلا دن
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور ترکی کی وزارت دفاع کے درمیان سپر مشاق طیارے خریدنے کا سمجھوتہ

پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دی جائے، ڈاکٹرملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصرکی حیثیت سے شرکت

وزیر اعظم ملک کو قرض کی دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، بلاول بھٹو
حکومت نے قوم پر مزید 80 کھرب روپے کے قرض کا بوجھ ڈال دیا، ، پیپلز پارٹی معاشی خود کشی کی پالیسیوں پر خاموش نہیں رہے گی،پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر مظالم کی شدید مذمت
بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی تشدد کی پالیسی نآکام ،کشمیری عوام اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

سعودی عرب ، خواجہ سراؤں کو عمرہ ویزا دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

سعودی عرب نے پاکستانی تاجروں کو دو سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان کر دیا
پاکستان سے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے،سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی
سعودی معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں،عبدالرؤف عالم

وزیر اعظم کا چوہدری نثار کو فون، خیریت دریافت کی ،نیک خواہشات کا اظہار

پاک ترک سکول بند نہیں کئے ،چارج پاکستانی عملے نے سنبھال لیا ہے، بلیغ الرحمن