بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-22)

آرمی چیف نے الوداعی دوروں اور ملاقاتوں کا آغاز لاہور سے کردیا
منگلا اور گوجرانوالہ کورہیڈکوارٹر ز کا الوداعی دورہ
جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا،وطن کیلئے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف اورجوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزازمیں 27نومبرکوالوداعی عشائیہ دیاجائیگا

بھارتی فوج کی ایل او سی کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ سے 4افراد شہید 10زخمی
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی 6بھارتی فوجی ہلاک ، بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، بے گناہ شہریوں کی شہادت پرشدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پوری قوم آرمی چیف کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ،امیدہے نئے آرمی چیف کاتقررمیرٹ پرہوگا،عمران خان
پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے پوری اُمید ہے ،پیپلزپارٹی کی اپنی سوچ ہے،ہیتھروائیرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو

وزیر داخلہ ناکام ہوچکے ، نیشنل ایکشن پلان کو بند کر دیا گیا ہے، بلاول بھٹوزرداری
چاچاپربات نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن آپ میڈیا والے لوگ مجھے پھنسوا دیتے ہو ، ملک میں اس سے بڑے بڑے مسائل ہیں
جمہوری احتساب کے لیے4نکات پیش کیے،حکومت ان پرعمل کرے، آصف زرداری واپس آئیں گے، میں دیکھ رہا ہوں ان کی واپسی کے لیے لاہور کا موسم اچھا ہوگا یا کراچی کا،میڈیا سے گفتگو

کشمیر میں فوج کو دشمن کی فائرنگ کا انتظار کئے بغیر حملے کا مکمل اختیار حاصل ہے ، منوہر پاریکر

فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے کا بل جلد ایوان میں پیش کردیا جائے گا،سرتاج عزیز
تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں اور فاٹا اراکین نے ضم کرنے کی سفارش کی ،علاقے میں قانون کی حکمرانی ہوگی،فاٹا میں 10سالہ ترقیاتی منصوبہ ہو گا،20ارب روپے دئے جارہے ہیں،20ہزار نئے لیویز اہلکار تعینات کریں گے ،مشیر خارجہ
فاٹا اصلاحات وقت کی ضرورت،فوری عملدرآمد کیا جائے، شہاب الدین، عام انتخابات سے پہلے فاٹا کا علاقہ کے پی کے میں ضم کیا جائے،صاحبزادہ طارق اللہ ودیگر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جلاوطن نہیں، خاموشی اورجلاوطنی کامقصدبلاول کوسیکھنے کاموقع دیناتھا،آصف زرداری
جیل میری دیکھی ہوئی ہے اوریہ ہاتھ میرے آزمائے ہوئے ہیں ،میری اسیری کے دوران وعدہ معاف گواہ کے باوجودمقدمات سے بری ہوا،
عمران خان کے کچھ کہنے یانہ کہنے سے فرق نہیں پڑتا،عمران ہربال پرچھکامارنااوروزیراعظم بنناچاہتے ہیں ،ہمیں حکومت میں ناکردہ گناہ کی بھی سزاملتی تھی ،نوازشریف عمران کے بغض میں جلسے کرتے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

سبزی کی قیمتوں میں اضافہ بھارت سے درآمدپر پابندی کی وجہ سے ہوا،وزیرتجارت
گندم کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے بہت زیادہ ہیں، ای سی سی نے برآمدات پر مستقل طور پر سبسڈی دی ہوئی ہے
ٹیکسٹائل کے شعبہ کے فروغ کیلئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں،قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں جواب

سب کو عمران کی شادی کی فکر ہے میرا کسی کو خیال نہیں، مولانا فضل الرحمان
آرمی چیف کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، حکومت اور فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، میڈیا سے گفتگو

سینٹ ارکان کا ملک میں فوری مردم شماری کرانے کا مطالبہ
مردم شماری کیلئے فوج کی خدمات میسر نہیں ہیں تو دوسرا طریقہ کار اختیار کیا جائے،ارکان سینٹ
وفاقی حکومت کا مسئلہ نہیں، مشترکہ مفادات کونسل کا مشترکہ فیصلہ ہے،زاہد حامدکا جواب

وزیر اعظم محمد نواز شریف 5 آرمی چیف نامزد کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم بن گئے

پاکستان نے پہلی فوجی گاڑی بنا لی، آئیڈیاز ڈیفنس میں(آج) نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

پا کستان اور چینی بحری افواج کے مابین ہونے والی دوطرفہ بحری مشقیں شمالی بحیرئہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئیں

سعودی حکام نے پرائیویٹ کنٹریکٹرز کو 40 ارب ریال ادا کر دیئے
پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مظاہرے کرتے آ ئے ہیں ، رپورٹس

سرحد پر کشیدگی کے باوجود ایندھن اسٹریٹجک سطح سے نیچے آ گیا
ملک میں تیل کی سپلائی میں خلل ، ذخیرہ کرنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے آئل کمپنیاں معیاری طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر مجبور
ملک بھر میں کہیں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں، حکو متی عہدیدار

یونیورسٹی آف بارکلے کیلی فورنیا کے تحقیق کاروں نے معذور افراد کو نقل و حرکت کے قابل بنانے کیلئے ظاہری ڈھانچہ تیار کرلیا

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان نے این اے 258کے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیوایم کے عارضی مرکز پر رابطہ کمیٹی پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ
ماضی میں بھی سندھ حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ، اجلاس کا اعلامیہ
پی ایس 127سمیت دہشت گردوں اورناپسندیدہ افراد کو استعمال کرکے من پسند نتائج حاصل کئے اوریہ سلسلہ این اے 258کے ضمنی الیکشن میں بھی جاری رکھا گیا ہے، اعلامیہ اجلاس

اختیارات نہ ہونے کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کرپشن کے خاتمے میں ناکام ہوئی،خورشیدشاہ
پی اے سی کوبااختیاربناکرسرکاری محکموں میں کرپشن کوختم کیا جاسکتاہے ، پی اے سی کانیاڈھانچہ بنانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے
پی اے سی احکامات پرعدالتوں نے حکم امتناعی جاری کردیا، 450 ارب کے مقدمات عدالتوں میں زیرالتواء جبکہ ملک کاکل جی ڈی پی 4700ارب ہے
اکاؤنٹس کمیٹی نے 119ارب روپے ریکورکئے ، نوٹس لینے پر منصوبہ کی لاگت 13 سے30 ارب تک پہنچ گئی،قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اظہار خیال

دوران سفر حاجیوں کو نماز کی سہولت کیلئے اقدام کریں، حکومت کی فضائی کمپنیوں کی ہدایت
شریعت کے مطابق دوران سفر دو نمازیں اکٹھی پڑھی جا سکتی ہیں، پیر امین الحسنات کا قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں اظہار خیال

عائشہ گلا لئی کی والدہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں، اکثر سکول سے غائب رہتی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری شاہین اشفاق کا قومی اسمبلی میں سوال کا جواب

سموگ نے پورے پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ ، 4سال سے ٹرائی ویژن سائن بورڈ ز کا قبضہ نہ دینے پر نجی ایڈورٹائزنگ کمپنی کی درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے کو نوٹس جاری
30نومبر تک ریکارڈ سمیت طلب

ذیلی کمیٹی برائے خزانہ نے غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر چار فیصد ٹیکس لینے کی تجویز دے دی،کمیٹی کی سفارشات آج خزانہ کمیٹی کی فل میٹنگ میں پیش کی جائیں گی

فیصل مسجد میں نماز پڑھنے پر ٹیکس عائد
نجی ٹھیکیدار کا سی ڈی اے کی ملی بھگت سے فیصل مسجد کی سیر اور نماز پڑھنے والے افراد سے ٹیکس بٹورنے کا انکشاف ، ٹھیکیدار خالد محمودنے فیصل مسجد سمیت اسلام آباد کے 7سے زائد اڈوں کا بھی ٹھیکہ لے رکھا ہے
ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ، ٹینڈر منسوخی کی سمری چیئرمین سی ڈی اے کو ارسال