بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-21)

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کے نمائندوں کی جی ایچ کیو میں حکام سے ملاقات
پاکستان کی جانب سے ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے چاربچوں کی شہادت کی تحقیقات کی درخواست کی گئی
بھارتی فورسز کے ہاتھوں4بچوں کی شہادت کی دستاویزات اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو حوالہ کرد ی گئی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت سفارتی وجوابی جنگی اقدام کا فیصلہ
بھارت اس صورتحال سے باز نہ آیا توپھر عالمی سطح پر مودی حکومت کو مختلف پاپندیوں یا مشکلات کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستان آٓخری حکمت عملی کے تحت بھارت سے تعلقات بھی ختم کرسکتا ہے ،ذرائع

پانامہ کیس میں بابر اعوان کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان تحریک انصاف
عمران خان آج لندن سے وطن پہنچ جائیں گے،ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

بھارت نے کنٹرول لائن و ورکنگ باؤنڈری پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کردی
جنگی جنون میں مبتلاء بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کو بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا
پاک افواج نے بھارتی فورسز کو دن میں تارے دکھا دیئے ، بھاری جانی ومالی نقصان

مہمندایجنسی،دہشتگردحملے میں دولیویزاہلکارشہید

چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گا، آصف زرداری
” انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی “سابق صدر کا عمران خان پر تنز

وزارت داخلہ کا چہلم پرموبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل،جبکہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھی جا ئے گی ، ذرا ئع

بلاول بھٹو کی داتا دربار پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی
احتساب کے بغیر جمہوریت کچھ نہیں، پیپلزپارٹی جلد از جلد پانامہ بل کی منظوری اور وزرات خارجہ میں بھی جمہوری احتساب چاہتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی
چچا کے لیے صرف دعا ہی کر سکتاہوں، پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی، میڈیا سے گفتگو

پانامہ کیس ،نوازشریف راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،اعتزازاحسن
قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کیس بہت سادہ ،بارثبوت شریف خاندان پر ہے، ججزاحساس کریں،
عدالت موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کیس والا پیمانہ رکھے ،بھٹو نے اپنے دور میں شریف خاندان کو ”زیرو“ کردیا تھا اس کے بعد ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟میڈیا سے گفتگو

خطہ میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،ایڈمرل ذکاء اللہ
سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان نیوی فلیٹ اور چین کی بحریہ کے ٹاسک گروپ کے درمیان شمالی بحر ِ عرب میں منعقدہ چوتھی باہمی مشق کے دوران نیول مہارتوں کا جائزہ لیا

وزارت پٹرولیم میں40ارب روپے کا نیا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا
کرپٹ افسران نے ذاتی مفادات کیلئے انٹرنیشنل آئل کمپنیوں کو 40ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچادیا
دو آئل فیلڈ سے پیداوار2009ء میں شروع ہو گئی، باضابطہ پیداوار کا اعلان چار سال بعد کیا گیا،آڈٹ رپورٹ

پاکستان کے دفاعی سازو سامان تیار کرنے والے ادارے 6سے زائدنئی دفاعی ایجادات بھی متعارف کرائیں گے
پاکستان کی آرمی ،نیوی اور ایئر فورس دہشت گردی کے خاتمے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے ،آئیڈیاز نمائش کے دوران منعقد کی جانیوالی کانفرنس میں دوسرے ممالک کیساتھ اس تجربے کو شیئر کریں گے
دفاعی نمائش میں پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کو دیکھ کر دنیا کو معلوم ہو جائیگا کہ پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بریگیڈیئر وحید ممتاز کی صحافیوں سے گفتگو

حکومت نے نایاب پرندے ہوبارا بسٹرڈ‘ کے شکار کے لیے اجازت نامے جاری کر دیئے
قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کو بھی خصوصی اجازت نا مہ جا ری
’ہوبارا بسٹرڈ معدومیت کے خطرے سے دوچار پرندوں کی فہرست میں شامل ہے، ذرا ئع

قرضے ہڑپ کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ، قوم ان لٹیروں کاتعاقب کریگی ،سرا ج الحق
کرپشن ،سودی نظام اور فحاشی و عریانی کے سدباب کیلئے خانقاہیں قائدانہ کردار ادا کریں گی
ہمیں تو سعودی عرب سے کھجور اور آب زم زم کے سوا کچھ نہیں ملتا ،حیرت ہے حکمرانوں کو وہاں سے سٹیل ملیں تحفہ میں کیسے مل جاتی ہیں
حکمران کرپشن میں ملوث ہوئے تو قطری شہزادہ بھی انہیں نہیں بچا سکے گا، ایسا کمیشن بنایا جائے جو نہ صرف کرپشن کے ثبوت جمع کرے بلکہ قوم کو حقائق سے آگاہ اور لٹیروں کو سزائیں دے
اور جب تک ایک ایک پائی ان سے نکلوا نہیں لیتے پیچھا نہیں چھوڑیں گے،قومی دولت لوٹنے والوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیا ں ڈال کرانہیں اڈیالہ جیل میں بند کرنا چاہئے ، علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

بانی ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے‘ ایم کیو ایم اب کمیونٹی رہ گئی ہے‘پرویز مشرف
ایم کیو ایم کا نام اسٹیبلشمنٹ کو پسند نہیں‘ مہاجر لفظ سے میرا بھی اختلاف ہے
پانامہ لیکس معاملے پر عدالت نے کوئی نتیجہ نہیں نکالا تو عمران خان کی سیاست کو بڑانقصان ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو

افغانستان کا ایران پر طالبان دہشت گردوں کی مدد کا الزام

وزیر اعلیٰ پنجاب نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی منظوری دے دی

کوئٹہ ، ملک بدر کئے جانیوالے ترک اساتذہ اور انکے خاندان کے افراد کے لیے الوداعی تقریب ، رقت آمیز مناظر
تقریب کے شرکا زارو قطار روتے رہے