بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-20)

کھوئی رٹہ سیکٹرپر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 مزید زخمی چل بسے،شہداء بچوں کی تعداد4ہو گئی
شہداء بچوں میں3 بہن بھائی بھی شامل، کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ،پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کو پھر منہ کی کھاناپڑی، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ڈرون طیارہ (کوارڈ کاپٹر) مارگرایا
طیارہ 60 میٹر پاکستانی حدودمیں داخل ہوا تھا، ڈرون کا ملبہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا

کوئٹہ ، نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین ایف سی اہلکار شہید ، 2 افراد زخمی

پاک فوج جنگی صاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ اور دفاع کیلئے تیار ہے،آرمی چیف
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں،جنرل راحیل شریف کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ
ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف،شہداء اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کیا

جہانگیر بدر ایک اچھے سیاستدان کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے،اس قسم کے منجھے ہوئے لوگ پاکستان کی سیاست کا نقشہ بدل سکتے ہیں،نوازشریف
وزیر اعظم کی جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کا پانامہ کیس میں فریق بن کر حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
آئندہ انتخابات میں عوام میں اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے کھل کر حکومت مخالف کردار ادا کرنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو نے باقاعدہ لاہو ر میں ڈیرے ڈال دئیے، پارٹی کے قانونی ماہرین سے مشاورت
لطیف کھوسہ کا پیپلز پارٹی کی طرف سے پانامہ ایشو پر سپریم کورٹ جانے کا مشورہ،اعتزاز احسن کی مخالفت
آئین کی بعض شقوں پر بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کو بریفنگ بھی دی گئی

وفاقی وزیر داخلہ کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن
نظرکمزور ہو گئی تھی جس کے باعث آپریشن کرانا پڑا ، جلد وطن واپس آؤں گا،چوہدری نثار

سیالکوٹ ،ہماری بہادرافواج اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتی ہے، وزیر دفاع
سی پیک کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہونگے ،ملک سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوگا،بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے
خواجہ آصف کا یوسی چیئرمین توحید اختر کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب ،نجی ٹی وی سے گفتگو

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کے لئے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ کی مشینوں کے استعمال کو ناممکن قرار دینے کافیصلہ

پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردار ادا کیا ،ائیر چیف
مسلح افواج سے ملکر فضائیہ مستقبل میں بھی قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی،ائیریونیورسٹی ملتان کے پہلے کا نووکیشن کی تقریب

حالیہ کنٹرول لائن کشیدگی میں بھارت کے40 فوجی مارے گئے ،لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر
بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے ، دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے،گفتگو

چیف جسٹس نے جسٹس امیرہانی مسلم اور نہال ہاشمی کی ملاقات کی خبر کا نوٹس لے لیا
ٹی وی رپورٹر اور عملے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اڑی حملے کے بعد معطل کردہ افسر کی بحالی، بھارتی وزارت دفاع اور فوج میں ٹھن گئی
فوجی افسر کو 61 انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر تعینات کرنے پر حکومت نے فوج سے جواب مانگ لیا

بانی ایم کیوایم کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد کا متحدہ پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ
بانی متحدہ نے پاکستان مخالف بیان دے کر ثابت کردیا کہ وہ ملک دشمن ہیں، سلیم شہزاد

نیازی صاحب اور میرا ٹریک مختلف تھا،کیسے کہہ سکتی ہوں عمران کی تیسری شادی کامیاب ہوگی یا نہیں،ریحام خان
خیبر پختونخوا میں عوام کو قانون شکنی سیکھائی جارہی ہے ،عوام کو سوچنا چاہیے سیاسی لوگ انہیں بار بار اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں
صوبے میں صحت اور تعلیمی اداروں کا برا حال ہے ،حکومت کو دھرنوں کو چھوڑ کر ان پر توجہ دینی چاہیے ،سابقہ اہلیہ عمران خان

سپریم کورٹ پر تحریک انصاف اور عمران خان کو بھر پور اعتماد ہے،پرویز خٹک
سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا اسے من وعن تسلیم کریں گے، پانامہ لیکس کیس میں وکلاء تبدیل کررہے ہیں جو محنت کے ساتھ کام کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پاکستان نے بلند ترین مقام خنجراب پاس پر اے ٹی ایم کا افتتاح کرکے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

وزیر اعظم نواز شریف 25 نومبر کو دو روزہ سرکاری دورے پرترکمانستان جائیں گے