بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-19)

بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش
پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے پاکستان کے سمندری علاقے کے جنوب میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اس کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا، ترجمان پاک بحریہ
مذموم عزائم کے حصول کے لیے ہندوستانی فوج کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ بھی اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے
پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے بیان

پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کو دھچکا، حامد خان نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ،عمران خان کو آگاہ کردیا
میڈیا نے جو ماحول بنا دیا ہے میرے لیے مشکل کردیا ہے ، عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہونا چاہیے،حامد خان کا انٹرویو
حامد خان کی خدمات کو سراہتا ہوں خواہش ہے وہ قانونی ٹیم کی سربراہی جاری رکھیں،عمرا ن خان

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی میں13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا
پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے حالیہ بیان ہمارے لئے باعث تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع

ضرب عضب نے ملک میں امن وترقی کی مضبوط بنیاد رکھی،آ رمی چیف
پاکستانی ایک عظیم قوم اور افرادی قوت ہمارا اثاثہ ہے، نو جو ان پاکستان کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،جنرل راحیل شریف کا ، جی سی یونیورسٹی کا دور ہ اور تقریب سے خطا ب

مردم شماری 2017 میں کرانے کی مشروط حکومتی تاریخ مسترد
فیصلوں پر عمل نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو بند کر دیں، چیف جسٹس آف پاکستان
مردم شماری نہ کرانا حکومت کی ناکامی ،کہاں لکھا ہے مردم شماری میں فوج کی ضرورت ہے ، تمام کام فوج نے کرنا ہے تو دیگر اداروں کی کیا ضرورت ہے ، حکومت اپنی بے بسی کا اعترا ف کر لے ، ہربڑی سیاسی جماعت جمود کے حق میں ہے، جسٹس انورظہیرجمالی کے ریمارکس

بھارت سے کشیدگی نہیں چاہتے،جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان
بھارت کے جارہانہ اقدامات دنیا کے امن کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں ، افغانستان میں داعش کے پھیلاؤ اور طالبان کی سرگرمیوں پر تشویش ہے،خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کشمیری قوم کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا،وزیراعظم نواز شریف نے افغان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

ملکی سیاست صحیح سمت میں جاری ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی، اسحاق ڈار

قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر مقرر
ندیم افضل چن سیکرٹری جنرل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سیکرٹری اطلاعات ہونگے
پارٹی میں مجھ پر بھرپور اعتماد کیا ہے ، اُمیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،قمر زمان کائرہ

پاک چین مشترکہ بحری مشقیں
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے دو طرفہ آپریشنل اور دفاعی سطح میں مزید اضافہ کیا جائے گا، بحری حکام

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی چھان بین کے لیے فریم ورک تیار کر لیا
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا2سال کے اثاثوں سے مواز نہ، انتخابی اخراجات پر نظر رکھی جائے گی

قومی اسمبلی: حکومتی اراکین اسمبلی گیس ،بجلی ،پانی ،دیگر بنیادی مسائل اور بیوروکریسی کی سردمہری کیخلاف پھٹ پڑے
سرکاری محکموں میں ر افسران کے نامناسب رویہ اور اسمبلی سیشن کے دوران وزارتوں ،محکموں کے افسران کی غیر حاضری پر سخت نوٹس
کرپٹ سینئربیوروکریٹس ایماندار افسران کا قتل کر رہا ہے ،وزارتوں اور ،محکموں کے دفاتر کا چکر لگا لگا کر اراکین اسمبلی بھی تھک جاتے ہیں ان کی شنوائی نہیں ہوتی ،پارلیمنٹ کا وقار بحال کیا جائے ، افسران کی ترقی کے حوالے سے ایوان ایک کمیٹی بنائے جو سلیکشن بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے، ڈپٹی سیکرٹری سے مطالبہ
بیوروکریسی کی ترقی کے حوالے سے حوالہ سے آئینی سازی کرنا پڑے گی ،ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی رولنگ

بدقسمتی سے پاکستانی سیاست کی نانی کا گھر لندن میں ہے، نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے،مولانا فضل الرحمان

لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی جا چکی، ثبوت دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے:ڈاکٹر طاہر القادری
جرم کا ہونا اور جرم کا ثابت کرنا پاکستان میں دو الگ الگ بحثیں ہیں،عام دیہاتی بھی جانتا ہے کرپشن ہوئی
لندن کے فلیٹس اس سے بھی زیادہ پرانے ہیں جتنے کاغذات میں بتائے جارہے ہیں، مفت کا مستری ماں باپ کا گھر بھی ٹھیک نہیں کرتا وکیل کا درجہ تو بہت اونچا ہے،ٹورنٹو سے ٹیلیفونک گفتگو

میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی ، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ،پرویز مشرف
میرے اور سعودی شاہی خاندان میں ذاتی تعلقات تھے وہ مجھے بھائی سمجھتے تھے ، نوازشریف کی رہائی کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود مجھ سے بات کی ، بیرون ملک جائیداد کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خودمیرے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے جو میں نے بھائی ہونے کے ناطے قبول کئے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا انٹرویو

ترک اساتذہ کی ملک بدری
پاک ترک سکول کے طلباء اور اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

مسئلہ کشمیر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ، چینی میڈیا

پشاور، نوجوان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگی پڑگئی
ٹریفک پولیس نے گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح کو 200روپے جرمانے کی پرچی بھی تھما دی

ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں تو لہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی ریکارڈ

سیشن کورٹ میں زیر سماعت کیس کا پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے کوئی تعلق نہیں ، ترجمان تحریک انصاف کی وضاحت