بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-17)

بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،جنرل راحیل شریف
سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوئووں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں ،بھارت وردی میں ہونیوالی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتاجس روز ہمارے 7 فوجی شہید ہوئے بھارت کے 11 فوجی ہلاک کئے گئے ،صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

پاکستان کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج کسی بھی خارجی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں، حکومت دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کی پالیسی عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب انتہائی جامع، کامیاب اور مؤثر کارروائی ہے ، مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ،لائن آف کنٹرول پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سنگین جارحیت ہے، چین پاکستان اکنامک کوریڈور پاک۔چین دوستی کی ایک شاندار مثال ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کاپاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشق رعد البرق کے موقع پر تقریب سے خطاب

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں ، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی،ہر روایتی اور غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں ’’رعد البرق ‘‘کی تقریب سے خطاب

پاک ترک صدرو ملاقات، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے،خطے میں امن، ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خاتمے ، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششوں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ تعاون پر بھی اتفاق
صدر ممنون کی پاکستان اور ترکی کے درمیان طویل المدتی دفاعی تعاون کے معاہدے کو جلد حتمی شکل کی تجویز سے ترک صدر کا اتفاق،پاکستانی آبدوز اپ گریڈ کرنیاورترکی کے سپرمشاق کے حصول پر صدرممنون کا اظہار اطمینان

وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی وزیرِ خارجہ بورس جوہنسن سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مستحکم کرنے، خطے میں امن کے قیام کیلئے شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم
بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،چوہدری نثار
برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پرسوالات اٹھ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
خطے کی سیکورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ، قرآن اور درخت کے ساتھ شادی اور نومولود بچیوں کی شادی کو ناجائز قرار د یا گیا
منگنی اور نکاح میں وقفہ رکھنے اور آواز لگا کر رشتہ مانگنے جیسی رسومات کا بھی ختم کرنے کی سفارش

تحریک انصاف کا نیوز گیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ
آئینی داخواست میں نواز شریف اور مریم نواز کو بھی فریق بنایا جائے گا

ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر
پاکستان کے جتنے بڑے مگرمچھ سامنے ہوں آپ نے سچ کا ساتھ دینا ہے،چار چیزیں چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتی ہیں، جب ملک کے ادرے مضبوط ہوں گے تب ملک ترقی کرے گا،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے یوم تاسیس سے خطاب

نواز شریف نے نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کیخلاف درخواست میں اپنا تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
پانامہ لیکس کی حقیقت صرف اخباری تراشے اور الزامات سے زیادہ کچھ نہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس آئینی طور پر مسترد کیا،جواب

اقوام متحدہ کے مبصر وفد کا دورہ شکرگڑھ
بی ایس ایف کی کی فائرنگ سے متاثر ہ علاقہ میں نقصانات کا جائزہ بھی لیا

پرویز مشرف اور عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہے شامل ہوسکتا ہے،خواجہ اظہار الحسن
کراچی کی قدآورشخصیات جلد ایم کیوایم میں شامل ہونے والی ہیں،سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں
صرف ایک ہی صورت میں حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، وزارت اعلیٰ دے دی گئی توسندھ حکومت میں شامل ہوجائیں گے
بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دیئے گئے تو مجبوراًمحبت میں دھرنے دیں گے ہم سندھ میں قائم باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو تباہ اور دیہی و شہری سندھ میں تناوٴ نہیں چاہتے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ہائیکورٹ،قادیانی ظاہر کرکے شراب فروخت کرنیوالے مسلمانوں کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
محکمہ کسٹمز نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی،فیصلے پر نظرثانی،قومی خزانہ کو98کروڑ نقصان پہنچانے پر مجرمانہ کارروائی کی استدعا
عامر ملک اور اشتیاق احمد نے سرکاری اہلکاروں سے سازباز اور خود کو قادیانی ظاہر کرکے اسلام آباد میں شراب کی فراخت کا لائسنس اپنے نام منتقل کرایا

آصفہ بھٹو گھر میں چلتے ہوئے پھسل گئیں، ٹخنے پر چوٹ آگئی، ڈاکٹروں نے پلستر کر دیا

سندھ پولیس کی تربیت پاک فوج سے کرانے کافیصلہ

لندن کے فلیٹ خریدے نہیں گئے تھے ، سیف الرحمن
شیخ حامداورشریف خاندان میں تصفیہ ہواتھا،کرپشن کیس میں نوازشریف کوغلط سزاہوئی تھی ،ہیلی کاپٹران کانہیں تھا،سابق چیئرمین نیب

افغانستان، گلبدین حکمت یار کا جنگی جرائم کے الزامات پر معذرت سے انکار
معافی وہ مانگیں جن پر عالمی عدالتوں میں الزامات عائد ہوئے:آڈیو پر پیغام