بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-16)

پانامہ لیکس کیس:پی ٹی آئی کی دستاویزات کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ،سپریم کورٹ
درخواست گزار نے سچ کو خود ہی دفن کر دیا ،اخباری تراشے کوئی ثبوت نہیں ہوتا، اخبارایک دن خبر ہوتا ہے اگلے روز اس میں پکوڑے فروخت ہوتے ہیں،جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس
سپریم کورٹ تفتیشی ادارہ ہے نہ ہی بدعنوانی یا کرپشن مقدمات کی سماعت کرنا اس کا کام ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
چاہتے تھے 2 یا 3 سماعتوں میں فیصلہ ہو جائے ،ایک طرف700 ،دوسری طرف1600 صفحات جمع کرائے گئے ،کمپیوٹر نہیں سب کچھ سکین کر لیں،1947 سے تحقیقات شروع ہوئیں تو فیصلہ کرنے میں20 سال لگ جائیں گے،نیب اور دیگر اداروں کی ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، انور ظہیر جمالی کے ریمارکس
یہ اہم کیس ہے ، تیزرفتاری سے چلانے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے، طارق اسد ایڈووکیٹ
پاکستان سے کوئی پیسہ باہر نہیں گیا ،قطر کے سربراہ کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں، اکرم شیخ
آپ کی دستاویزات وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کے برعکس ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ
پورا ملک انصاف کیلئے عدالت کی طرف دیکھ رہا ہے، آج قطر سے دستاویزات آئیں کل گاندھی کی طرف سے ا ٓ جائے جس کی تصدیق مودی نے کی ہو، شیخ رشید
آپ لائر ہیں یا لائیر؟وکالت اختیار کر لیتے تو کامیاب ہو جائے چیف جسٹس اور شیخ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

بھارت پاکستان کے صبر و تحمل کو کمزوری نہ سمجھے،ملک کے چپے چپے کی حفاظت کر نا جا نتے ہیں، نواز شریف
پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اقوام متحدہ بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیر اعظم کا اجلا س سے خطا ب
مشیر خا رجہ کی اجلاس کے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ
بھارتی افواج فائرنگ اور شیلنگ کے ذریعے شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، سر تا ج عزیز

بھارت کا استبدادانہ اور جارحانہ رویہ خطے کے امن اور استحکام کے لئے خطرہ ہے،چوہدری نثار
پاکستان بھارت کے ان ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگا
بغیر کسی اشتعال بھارت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو شہید کئے جانے پر بدلہ لینے کا حق رکھتے ہیں،وزیر داخلہ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات

آپریشن ضرب عضب سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں،آرمی چیف
دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ، مقصد کے حصول کے قریب ہیں
آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم ہو گیا ہے،جنرل راحیل شریف کا شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

اسلام آباد ،پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلز لہ، عوام میں خوف وہراس
کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت5.4ریکارڈکی گئی

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس
شریف خاندان کے سپریم کورٹ میں تاخیری حربوں پر گہری تشویش کا اظہار
پاناما کیس نے پہلے بھی کئی قلابازیا ں کھائیں اب پھر اس میں ایک نئی کہانی آ گئی ہے، عمران خان
پہلے کہانی تھی رائے ونڈ سے دبئی اور جدہ اب یہ کہانی دبئی سے قطر چلی گئی ہے
جب شروع میں جھوٹ بول دیا جائے تو مزید جھوٹ بولنے پڑتے ہیں
ترک صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم نہیں کرسکتے،میڈیا سے بات چیت

نئی امریکی قیادت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں،سرتاج عزیز
ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے دوران پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی یاد دہانی کرائی جائے گی
تحریک انصاف کا ترکی کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے،میڈیاسے گفتگو

وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر قسم کا ریلیف فراہم کیا جارہا ہے،اسحاق ڈار
جنوبی ایشیاء کے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں
موسم سرما میں مقامی صارفین کی جانب سے گیس کے زائد استعمال کی وجہ سے سپلائی بڑھ گئی ہے، وزارت مقامی لوگوں اور انڈسٹری کو گیس کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ

رجب طیب اردگان کابحیثیت صدر پہلا دورہ پاکستان‘ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ (آج)پاکستان آئینگے
دورہ کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی ‘اردگان صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے
17نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ‘ صدر ممنون ظہرانہ دینگے‘ اردگان دورہ کے دوران لاہور کے شاہی قلعہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے ظہرانے میں ھی شرکت کرینگے ‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے

قطری شہزادہ قومی خزانے کی لوٹ مار،منی لانڈرنگ،دیگر جرائم میں ملوث نکلا
شریف خاندان کے حق میں گواہی دینے والے حمد بن جاسم بن جبار الثانی اپریل2007ء سے26جون2013ء تک قطر کے وزیراعظم رہے
قطری شہزادے حمد بن جاسم کی 2 آف شور کمپنیوں میں حصص ہیں،حمد بن جاسم پر منی لانڈرنگ اور رشوت کے الزامات بھی لگتے رہے
اسلحہ ڈیل کے دوران70لاکھ پونڈ کی منی لانڈرنگ کی، 500ملین پاؤنڈ کی اسلحہ ڈیل میں7 ملین پاؤنڈ کمیشن حمد بن جاسم کو منتقل کیا گیا

گوادر بندرگاہ سے محفوظ بحری تجارت ،پاکستان نیوی کی اولین ترجیح
گوادر بندرگاہ سے نکلنے والے پہلے تجارتی بحری جہازوں کو پاک بحریہ کی حفاظت میں عالمی سمندری راہداریوں کی جانب رواں دواں کر دیا

وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں 2011 ء اور 2012 ء کے درمیان دس کروڑ کا اضافہ، ٹیکس صرف چھ لاکھ روپے بڑھا
مریم کے اثاثے بھی ایک سال میں سات کروڑ بڑھ گئے ‘ دو سال میں صرف 36877 روپے ٹیکس دیا ‘ وزیراعظم اور مریم نواز کی جمعہ کرائی گئی ٹیکس تفصیلات میں انکشاف

افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمسایہ ملک دہشتگردی کو پروان چڑھانے والے ممالک میں سے ایک ہے:نریندر مودی
اسرائیل، بھارت دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف عالمی برداری کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر متفق ہیں:صحافیوں سے گفتگو