بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-15)

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی
7پاکستانی فوجی شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل

بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے،آرمی چیف
مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی، ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،جنرل راحیل شریف
کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید 7اہلکاروں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کردی گئی

بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے سات جوانوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

ترک سفیر نے تحریک انصاف کومشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیدیا
پانامہ کیس، شیخ رشید نے جواب جمع کرا دیا
سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی، 20 کروڑ عوام قبول کریں گے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

ترک سفیر عمران خان اور پی ٹی آئی کے موقف کو سمجھتے ہیں،شاہ محمود قریشی
ملاقات کا مقصد یہ بتانا تھا ہم کیوں نہیں جارہے اور ترک صدر کا ہم احترام کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات
پاک برطانیہ دو طرفہ امور‘ بانی ایم کیو ایم ‘ انسداد منشیات ‘ انسانی اسملنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال
چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا اجلاس ،سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی آج سماعت کی منصوبہ بندی کی گی
جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

وفاق افغان مہاجرین بارے جلدفیصلہ کرے ،غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ،پرویز خٹک
شربت گلہ جیل میں نہیں بلکہ ہسپتال میں تھی اس نے فوری ذہن تبدیل کیا اس کے پیچھے کون سے محرکات ہیں ہمیں معلوم نہیں
نادرا نے ہمارے لوگوں کے شناختی کار ڈ بلاک کرکے شرمند ہ کیا ہے ، شناختی کارڈ بلاک کرنا خطرناک عمل اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کے برابر ہے، وزارت سیفران کی طرف سے مہاجرین سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں گفتگو

تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلا ف مزید شواہد جمع کرنے کے لئے پارٹی کی لندن قیادت کو متحرک کر دیا
پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف درست ثابت کریں گے، عمران خان

ایم کیو ایم پاکستان اور پرویز مشرف کے ایک ہونے کے امکانات روشن
شہر قائد میں متحدہ قومی جرگہ پاکستان کے نام سے بینر آویزاں کردیئے گئے

سعودی وزارت حج نے دنیا بھر سے سب سے زیادہ حج و عمرہ کرنے آنے والوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے
گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں میں پاکستان دوسرے ، مصر پہلے نمبر پر ہے
15 سال کے دوران حج و عمرہ ادا کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد 5 کروڑ 59 لاکھ رہی، ہرسال اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے، رپورٹ

چینی کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے کا امکان
معاہدے کے نتیجے میں چائنا پٹرولیم گوادر سے ایران تک گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرے گی

میانمارفوج کی وحشیانہ کارروائی میں 30 روہنگیا مسلمان جاں بحق
میانمار فوج کی جانب سے قتل کئے جانے والوں مسلمانوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں