بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-14)

پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن:گوادر بندرگاہ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز
سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ، یہ منصوبہ پورے خطے کی تقدیر بدلے گا،وزیراعظم
سی پیک سے پاکستان پوری دنیا میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا ، تمام خطے کی بڑی آبادی کو فائدہ ہو گا، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ، وقت کیساتھ ترقی کرتے اور آگے بڑھتے جائیں گے، نوازشریف کا تقریب سے خطاب
پاکستان اور چین نے مل کر پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچا دیا ،سی پیک منصوبے پر تعاون کرنے پر وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل کے شکر گزار ہیں،چینی سفیرسن ویڈانگ

وزیراعظم نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی
اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 36فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم ، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر داخلہ ، آئی جی پنجاب،آئی جی اسلام آباد اور کمانڈنٹ ایف سی کیخلاف ایف آ ئی آر درج کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا
ہمیں معلوم ہے ہماری ایف آئی آر کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا،صوبوں کا راستہ غیر قانونی طو رپر بند ،نہتے کارکنوں پر تشدد،آنسوگیس اور لاٹھی چارج کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں آئندہ چند روز میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے،وزیر اعلی پروز خٹک

گورنر سندھ کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ، نجی ہسپتال داخل کرا دیا گیا
ڈاکٹروں نے سعید الزمان صدیقی کا طبی معائنہ کیا ہے انکے سینے میں انفیکشن ہے ،ترجمان گورنر سندھ

نواز شریف جلد سی پیک منصوبے پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اے پی سی بلائیں گے،احسن اقبال

شاہ محمودقریشی کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد آج ترک سفیرسے ملاقات کریگا
ترک سفیر کاشاہ محمودقریشی سے ٹیلی فون پررابطہ، ملک کی صورتحال اورترک صدرکی پاکستان آمدسے متعلق معاملے پرتبادلہ خیال

انصاف کی جدوجہد ریٹائر نہیں ہو گی، اللہ سب سے بڑا چیف ہے: ڈاکٹر طاہر القادری
عدالتوں میں فرض کی ادائیگی کیلئے پیش ہو رہے ہیں ،قصاص کیلئے سٹریٹ پاور بھی استعمال کرینگے
شریف برادران نے بیرون ملک جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کر لی ثبوت دینا انکی قانونی ذمہ داری ہے،خصوصی گفتگو
سکیورٹی لیک کومحض متنازعہ خبر قرار دیکر جے آئی ٹی کے فیصلے کا پیشگی اعلان کر دیا گیا ،فیصلہ 2کے مقابلے میں 5 کی اکثریت سے آئے گا

اقتصادی راہداری منصوبہ کو سیاسی اختلافات کا شکار نہیں ہوناچاہیے ، مشتاق احمد خان
وزیراعظم قومی قیادت کے ساتھ قومی اتفاق رائے پر بروقت اور فوری اقدامات کریں، خیبرپختونخوا کو منصوبے میں نظرانداز کیا گیا تو احسا س محرومی پید ا ہوگی
صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو پلیٹ فارم فراہم کر کے ایک پوائنٹ ایجنڈے پر 15 نومبر کو بلایا ہے،پریس کانفرنس سے خطا ب

شربت گلہ علاج کے لیے جلد بھارت جائیں گی ، نئی دہلی میں افغان سفیر کا ٹوئٹ

پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کا وفد تر ک صدر کو اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر نے کی وجوہات بارے آگاہ کرے گا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

شکیل آفریدی کی رہائی ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شام

سی پیک کی وجہ سے بلوچستان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ،6روز قبل خود کش حملوں سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا،ثناء اللہ زہری
دہشت گردی میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرارنہیں دیا جاسکتا
درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کو نشانہ بنانے والے درندہ صفت دہشت گرد تھے،شاہ نورانی مزار کو اب اوقاف کی نگرانی میں دیں گے اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات بھی کریں گے،وزیر اعلی کی شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے دوران میڈیا سے بات چیت

صوبائی حکومت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائدکرنے کیلئے غور کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ