بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-13)

شاہ نورانی درگاہ میں خودکش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ،110 سے زائد زخمی
دشوار پہاڑی علاقے کے باعث امدادی سرگرمیاں میں مشکلات کا سامنا
حب ‘ خضدار اور لسبیلہ میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

نواز شریف آج گوادرپورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرینگے

وزیر اعظم اور سپیکر متنازع،پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، تحریک انصاف
ترک صدر سے ملاقات کیلئے ترک سفارتخانے سے رابطے کا فیصلہ ،عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو ٹاسک دیدیا
وزیر داخلہ دکانیں کھلوانے وبند کرانے کے بجائے ملک سے وفاداری نبھائیں،پانامہ اورنیوز گیٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شریفوں کی لوٹ مار کے شواہد کا ذخیرہ سپریم کورٹ میں جمع کروایا، سزا کے خوف سے دونوں بھائیوں کی دوڑیں لگی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کا اجلاس سے خطاب

بلاول کا نام وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور ن لیگ کے دیگر وزراء کیلئے خوف کی علامت بن گیا ہے،مولا بخش چانڈیو
دھری نثار احمد ملکی سلامتی اور دیگر اہم اشوز پر توجہ دینے کے بجائے بلاول بھٹو پر تنقید کر کے لوگوں کی توجہ ان اہم معاملات سے ہٹانا چاہتے ہیں
نثار پی پی پی اور سندھ کے لوگوں کیلئے اپنے دل میں نفرت رکھتے ہیں
بزرگ شخصیت کو گورنر سندھ بنا کر وفاقی حکومت کی جانب سے مذاق کیا گیا
نواز شریف کا جانا ٹھہر چکا ہے چاہے عدلیہ کے فیصلے کے ذریعے جائیں یا عوامی پریشر سے پانامہ کا معاملہ ن لیگ کی حکومت کو نہیں چھوڑے گا،میڈیا سے گفتگو

ہمارے چین کے دورے کے دوراں سی پیک منصوبے کاپہلاقافلہ گوادربھیجنے کافیصلہ ہوا، مولانا غفور حیدری
قافلہ گوادرپہنچ چکا،13نومبرکووزیراعظم میاں محمدنوازشریف افتتاح کرینگے،چین اورپاکستان کاعوام اورحکومتیں ایک دوسرے کیلئے ایک جان ہیں، لازوال دوستی سے سی پیک منصوبہ سے پاکستان دنیامیں سب سے بڑا طاقتورمعاشی ملک متعارف ہوگا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی صحافیوں سے گفتگو

بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مقدمہ ختم ، ضبط شدہ رقم کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع
بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر تمام افراد کے خلاف بھی کوئی تحقیقات نہیں کی جارہیں، منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کردیا گیا ہے، برطانوی پولیس نے خط کے ذریعے آگاہ کیا

سابق فوجی افسران کے خلاف بھی اینٹی کرپشن بڑی کارروائی کررہا ہے‘ ڈی جی اینٹی کرپشن

عمران خان کو پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے تک انتظار کرنا چاہیے،سردار ایاز صادق
عشرت العباد اب چلے گئے ہیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دینا چاہیے،
ان پر تنقید کرنی تھی اس وقت کی جاتی جب وہ گورنر تھے لیکن اب تنقید کی بجائے ہمیں اپنی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے
کوئی سپیکر مانے یا نہ مانے کوئی فرق نہیں پڑتا، امید ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ایوان میں واپس آئیں گے،میڈیا سے گفتگو

سعودی عرب سے ڈی پور ٹ 300پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

وزارت پیٹرولیم نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر دوبارہ امیدیں وابستہ کرلیں
ایران پر عالمی پابندیاں ہٹنے کے بعد گیس کی درآمدی قیمت میں مزید کمی کی جانے کا امکان

عمران سپیکر کے بجائے نام لیکر بلائیں مگر ایوان میں تو آئیں،ایاز صادق
آئندہ ہفتے ترک صدر طیب اردگان مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے،سپیکر ایاز صادق