بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-12)

انتشار اور تشدد کی سیاست پھیلانے والوں کے لئے میں ڈکٹیٹر ہوں، چوہدری نثار
بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے ابھی سیاست کی الف ب نہیں آتی، اپنے والد کی عمر کے لوگوں کو الٹے القابات سے نواز رہا ہے، پیپلزپارٹی کے حوالے سے جلد مفصل پریس کانفرنس کرونگا،معلوم نہیں اتنی بڑی جماعت کو 27 سالہ لا علم بچہ لیڈ کررہا ہے
گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے میں میں شامل تھا، ایک لمبی اننگز تھی ایک نہ ایک دن ختم ہونا تھی، شیخ رشید کا خط تھوڑی دیر پہلے ملا،نان ایشوز کو ایشو بنانے کا میرے پاس کوئی علاج نہیں ہے
خبر لیکس حساس معاملہ ہے ، حکومت کی طرف سے کوئی چیز نہیں چھپائی جا رہی،یہ سیکورٹی لیکس نہیں جھوٹی خبر تھی، سرل کو ایک ہفتے تک پاکستان آکر کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق دنیا کا دوہرا معیار ہے،ایف آئی اے کو9نومبر کی چھٹی کے جھوٹے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ نے نادرا کے آ ن لائن شکایت منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا،خطاب

عوام کو ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں،نوازشریف
سی پیک پاکستان کی ترقی خوشحالی کا عظیم قومی منصوبہ ہے ملک کا نقشہ بدل دیگا
نیا پاکستان کوئی اور نہیں ہم بنارہے ہیں ،ترقی کے مخالفین کا ایجنڈا ناکام بنادینگے
فاٹا اور وزیر ستان میں دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ دیا ہے
ملک میں انٹرچینج ، موٹرویز اور سڑکوں کا جال اور ان کو سی پیک سے منسلک کیا جائے گا 2013میں ہم نے سانگلہ کی عوام سے کیا گیا انٹر چینج بنا کر اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے
2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا ، پنڈی بھٹیا ں فیصل آباد موٹروے سے سانگلہ ہل انٹر چینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب

آرمی چیف کا دورہ سوات ، قبائلی عمائدین میں گھل مگ گئے
جنرل راحیل شریف نے فوجی چھاؤنی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد، عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اعلی سطحی اجلاس
پانامہ لیکس پر حکومتی موٴقف میں واضح تبدیلی ،جھوٹی خبر کی متنازعہ تحقیقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا
ن لیگ اور درباریوں کا آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر اپنے پہلے موٴقف سے پھر جانا حواس باختگی کی علامت ہے، پانامہ سے جان چھڑوانے کیلئے میڈیا میں جھوٹ بو لتے اور عدالت سے وقت ما نگتے ہیں
ذاتی خدمت گزاروں سے نیوز گیٹ جیسے حساس معاملے کی تحقیق پوری قوم مسترد کر چکی ہے،یہ نہیں ہوسکتا وزیراعظم کے آنگن سے ریاستی اداروں پر سنگ باری کی جائے اور قوم چپ چاپ تماشا دیکھے،تحریک انصاف
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور جنگ بندی لکیر پر بھارتی توپخانے کی شرانگیزیوں کی شدید مذمت، حریت قائدین کی فوری رہائی کا بھرپور مطالبہ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر وادی نیلم کے مقام پر گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب ، آئی ایس پی آر

تحریک انصاف پانامہ لیکس پر 323 صفحات پر مشتمل ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا چکی ہے،شاہ محمود قریشی
نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خاندان کے مشترکہ کاروبار کی تصدیق کر چکے ہیں،جہانگیر ترین
شریف خاندان کی کئی کمپنیاں 2001 ء سے 2005 ء کے درمیان رجسٹرڈ ہو ئی ہیں،اسد عمر

پاکستان میں دہشت گردی کی واردات ہو جاتی ہے پتہ نہیں چلتا ٹیکنالوجی کس طرف سے استعمال کی گئی ،سینیٹر داؤد خان اچکزئی
پی ٹی اے ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرے جس سے افغان ٹیلی کمیونیکیشنز سگنلز افغانستان کے اندر ہی محدود رہیں،کنونیئر سینٹ ذیلی کمیٹی تفویض کردہ قانون سازی کا اجلاس سے خطاب
ایکٹ آف پارلیمنٹ اور رولز ریگولیشن متصادم نہیں ہیں ۔یوایس ایف کا خود مختار بورڈ اور سرکاری منظور شدہ نظام موجو د ہے،حکام یو ایس ایف فنڈ
کمیٹی کا ورچوئل یونیورسٹی کے ری ایکٹر کی دوران ملازمت دو سال کے وقفے پر تحفظات کا اظہار ،ورچوئل یونیورسٹی کے رولز ریگولیشنز پر اگلے ہفتے اجلاس میں مزید غور ہوگا

گڈانی واقعہ،تحقیقاتی کمیٹی کا 90 فیصد کام مکمل ،رپورٹ جلد وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی
جہاز میں 132 میٹرک ٹن فرنس آئل، 27 میٹرک ٹن ڈیزل اور 30 میٹرک ٹن لیوب آئل تھا، کوئی این او سی نہیں لیا گیا ،جہاز کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹنا شروع کیا گیا تو آگ لگ گئی،رانا تنویر حسین

2015ء میں شدید گرمی سے 1200 افراد کی ہلاکت کے باوجود پاکستان تاحال ماحولیاتی تبدیلیوں سے دوچار دنیا کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا،گلوبل کلائیمیٹ رسک انڈیکس2017 رپورٹ
پاکستان اب بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 907 ملین ڈالر (تقریباََ 95 ارب روپے) کا نقصان ہو رہا ہے، جو سالانہ جی ڈی پی کا 0.0974 حصہ بنتا ہے، رپورٹ

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے
حملے میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل زخمی

ترک صدر آئندہ ہفتے 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے

ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں پر حملے شروع
مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں باحجاب مسلم لڑکیوں، خواتین پر حملوں کے واقعات
ایسے نفرت انگیز عمل کے خلاف ہے، انتظامیہ حملے کی ہرطرح سے مذمت کرتی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ
باحجاب مسلم لڑکیوں پر حملوں کی رپورٹ سامنے آنے پر کیلی فورنیا کی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں