بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-11)

این اے 110 دھاندلی کیس،سپریم کورٹ نے الزامات مسترد کر دیئے
خواجہ آصف کیخلاف اور انتخابات دوبارہ کرانے کے لئے عثمان ڈار کی درخواست خارج
سٹیٹس کو کا فائدہ طاقتور کو ہوتا ہے،18 سال سے مردم شماری کا نہ ہونا سٹیٹس کو کی مثال ہے، چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ امریکی صدر باراک اُوباما سے ملاقات
اوباماسے ملاقات اعزاز ہے، مزید ملاقاتوں کے منتظررہیں گے،اوباما سے مستقبل میں کئی بار ملاقات کرنا چاہوں گا،اوباما کی عزت کرتا ہوں وہ ایک اچھے لیڈر ہیں ان سے کچھ حیران کن اورکچھ بہت مشکل معاملات پرگفتگو ہوئی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے
نیویارک میں ہزاروں افراد ٹرمپ ٹاور کے گرد جمع ، ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی، صدرکے پتلے نذر آتش ، ٹر مپ ہما رے صدر نہیں ، مظا ہر ین

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتیں اور نقصان ،بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، احتجاج مراسلہ تھمایا گیا

ممکن ہے آئندہ2دن میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ مکمل ہوجائے،خوجہ آصف
نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیر غیر معمولی نہیں،ریٹائر جنرل ظہیر اور جنرل پاشا سے متعلق میرا بیان بالکل درست ہے
سپریم کورٹ کا فیصلہ سیالکوٹ کے عوام کی فتح کا دن ہے،جمہوریت میں ایمپائر صرف عدلیہ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

خبرلیک تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس،وزیرداخلہ نے بریفنگ دی
اجلاس جسٹس عامر رضا کی سربراہی میں ہوا ،چوہدری نثار، ڈائریکٹر ایف آئی اے ،آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندوں کی شرکت
خبر کے متن کا جائزہ لیا گیا،سرل المینڈا کا بیان ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار پر لائحہ عمل طے،سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور جاپان کے نمائندہ خصوصی کی الگ الگ ملاقاتیں
افغانستان میں امن و استحکام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ترکمانستان کے وزیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے

نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کا م کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان
امید ہے نو منتخب صدر مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کے درمیان ثالثی کرائیں گے ،ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی سفارتکاروں کے روپ میں جاسوسی کرنے والے 8 میں سے 6 اہلکار بھارت واپس جا چکے ، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق جنگی جہاز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،نفیس زکریا
افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، چین اور امریکہ کے ساتھ افغانستان میں مختلف گروپس کے درمیان مذاکرات کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ،ہفتہ وار پریس بریفنگ

ای سی سی نے اسٹیل مل کارپوریشن کے ملازمین کو 3ماہ کی تنخواہ دینے کی منظوری دیدی

مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار ، میرواعظ عمر فاروق کو گھر پر نظربند کر دیا گیا

بدعنوانی تمام ترقی پذیر ملکوں بالخصوص ایشیائی ملکوں کیلئے بڑی لعنت ہے، قمر زمان چوہدری
پاکستان اور چین کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اہم پیشرفت ہے،چیئرمین قومی احتساب بیورو کی چین کے نائب وزیر خارجہ امور سے گفتگو

عمران فاروق قتل کیس ، ملزم خالد شمیم نے مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کروا دیا
بانی ایم کیو ایم کی17 ستمبر کو سالگرہ کا کیک کاٹنے سے قبل محمد انور،ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی نوید دیکر ہیپی برتھ ڈے کہنا چاہتے تھے

قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ خبر،تحقیقاتی کمیٹی کے بعض ممبران سے متعلق شیخ رشید احمد کے دعوے حقائق سے مختلف نکلے
ممبر کمیٹی عثمان انور نے کبھی بھی سپورٹس بورڈ پنجاب میں خدمات انجام نہیں دیں وہ ایف آئی اے میں پولیس افسر کے طور کام کررہے ہیں جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طاہر شہباز کومسلم لیگ (ن) نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں چیئرمین سی ڈی اے تعینات کیا تھا اور وہ رجسٹر ارا سپریم کورٹ کے عہدے پر بھی تعینات رہے

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا کسی بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں ،ترجمان سپریم کورٹ کی وضاحت

500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی کا فیصلہ دہشتگردی پر حملہ ہے ، ارجناتھ سنگھ
اقدام پاکستان کے لئے خاصا پریشان کن ہے ، تقریب سے خطاب