بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-10)

گوروں نے کالوں کی حمایت یافتہ گوری کو مسترد کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے45 ویں صدر منتخب،ہیلری کلنٹن نے شکست تسلیم کر لی
ٹرمپ نے 276 جبکہ ان کی حریف نے 218 الیکٹرول کالج ووٹ حاصل کئے
بلارنگ، نسل و مذہب امریکیوں کی خدمت کریں گے،ٹرمپ کا پہلا خطاب
امریکہ کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا،ادھورے خواب ہر صورت پورے کرینگے،امن کیساتھ چلنے والوں کا ساتھ دیں گے ، کوئی خواب کوئی چیلنج بڑا نہیں ہوتا، سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے،ہیلری کی امریکہ کے لئے خدمات کا اعتراف کرتا ہوں،حامیوں سے خطاب

سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کراچی میں امن کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپریشنز جاری رکھیں، جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کا کورہیڈ کواٹرکا دورہ ، فوجی مشقوں میں شرکت ، فارمیشنز کی حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
پاک فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی ، کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز کی شرکت

پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورس ہے، جس کا اعتراف دنیا کے تمام بڑے ممالک کر چکے ہیں،نوازشریف
ضرب عضب کی کارروائی میں بھی پاک فضائیہ کا نمایاں کردار ہے، پاک فضائیہ قوم کا فخر ہے، پاک فضائیہ کی جاری مشقوں سے جو اہداف حاصل کرنا تھے کر لیے ہیں، مصحف علی میر ایئر بیس سرگودھا ہائی مارک مشقوں کا جائزہ لینے کے بعد پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات
ملک کی مجموعی صورت حال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری
پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا
پاکستان میں 6بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا گیا

عشرت العباد کا 14 سالہ دور ختم ‘ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی نئے گورنر سندھ مقرر
آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پاک امریکہ تعاون کا تسلسل دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ اور علاقائی امن، سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہت اہم ہے،اسحاق ڈار

ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی:بھارت میں پاکستان اور مسلمان مخالف انتہا پسندوں کاجشن
ہندو روایتی ڈھول اور باجوں کی دھن پر رقص کررہے ، مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں
اب دہشت گردوں کا دنیا کے ہر کونے میں تعاقب کیا جائے گا، اب صرف خدا ہی پاکستانیوں کی مدد کرسکتا ہے، سربراہ سینا شنوگپتا کی گفتگو

شیخ رشید کی عمران سے صلح کیلئے خورشید شاہ کی منتیں
شاہ جی عمران سے صلح کر لیں،شیخ رشید ،سیاستدان ہوں بے غیرت نہیں،خورشید شاہ

الیکشن اور پالیسی بیانات میں فرق ہوتا ہے،کشمیر پرامریکا کی ثالثی کاخیرمقدم کریں گے،ٹرمپ کے آنے سے امید ہے تعلقات بہتر ہونگے،امن ہماری خواہش ہے،امریکہ اور ہمارے مفادات مشترک ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کشمیر کا مسئلہ رکھا جائے گا،ہم نے عدم مداخلت کی پالیسی بنائی ہے،ہماری پالیسی درست سمت میں جارہی ہے،شکیل آفریدی کا الگ مسئلہ ہے،قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے،ٹرمپ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے خلاف ہیں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پاکستان رینجرز سندھ کی 5 ستمبر2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان جیسے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی،رینجرز ترجمان