بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-09)

امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ،سٹے بازوں نے ہیلری کو فیورٹ قرار دیدیا،امریکی خلاباز نے خلاء سے ووٹ کاسٹ کیا
نیویارک میں صبح سے ہی پولنگ مراکز پر طویل قطاریں ، ہیلری اور ٹرمپ نے نیویارک میں اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے،15لاکھ مسلمانوں نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ،ماں بیٹی سمیت 3افراد شہید اور متعدد زخمی ،درجنوں مکانات تباہ ،عوام میں شدید خوف وہراس
تتہ پانی ہجیرہ اور تتہ پانی بٹل مدارپور روڈ بند ہوگئی
پاک فوج کا بھی دشمن کو منہ توڑ جواب،عوامی حلقوں کی بھارتی فوج کی جارحیت کی بھرپور مذمت
پاکستان کا اقوام متحدہ مبصرین سے احتجاج
بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی 183 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی،ترجمان دفتر خارجہ

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف
دشمن جان لے ہم ملک بالخصوص مغربی سرحد سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جنرل راحیل شریف کا کھاریاں کے قریب پاک فوج کی زمینی مشقوں کا جائزہ
جوانوں کے جذبے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف

سعودی رائل فورس کے کمانڈر کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں
خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

این اے 110 دھاندلی کیس
ووٹ کی درست قرار دینے کا اختیار نادرا کو حاصل نہیں،سپریم کورٹ
بے ایمانی اس وقت تک ثابت نہیں ہو سکتی جب تک ریٹرننگ آفسر کو بلاکر جرح نہ کی جائے،جسٹس امیر ہانی مسلم کے ریمارکس
التواء کی درخواستوں پر عثمان ڈار کو 3بار جرمانہ ہوا لیکن ادا نہیں کیا گیا ،جسٹس اعجاز الاحسن

نیوزگیٹ، عمران خان نے 7رکنی کمیشن کو مسترد کر دیا
کمیشن کے منتخب سربراہ ریٹائرڈ جسٹس عامر رضا کے ن لیگ سے انتہائی قریبی روابط ہیں، وہ نگران وزیر اعلی کے لئے ن لیگ کی طرف سے امید وار بھی تھے
متنازعہ خبر کا مقصد جان بوجھ کر سول ملٹری تعلقات میں اس وقت رخنہ اندازی تھا جب بھارتی اشتعال انگیزی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بڑھ رہی تھی،ترجمان

سینٹ کمیٹی،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بل پر پیشرفت نہ ہوسکی
حکومتی اراکین کا اپوزیشن کی جانب سے بل میں مذید ترامیم پر اعتراض،چیئرمین نے معاملے کی وضاحت کیلئے چیئرمین سینٹ سے رجوع کرنے کی تجویز دیدی
تجویز پر رائے شماری کے دوران حکومت، اپوزیشن کے برابر ووٹ، چیرمین نے ووٹ حکومت کے حق میں ڈال دیا ، پیپلز پارٹی کا چیئرمین کمیٹی پر جانبداری کا الزام

حکومت کی نااہلی،400ارب کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا
506آڈٹ اعتراضات کو عدالتوں میں چیلنج کر کے کرپٹ عناصر قومی خزانے کے اربوں روپے استعمال کر رہے ہیں،آڈیٹر جنرل
سرکاری اداروں کا سو فیصد آڈٹ کیا جائے تو کھربوں روپے کی کرپشن سامنے آسکتی ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ

یوم اقبال تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن کے اجراء پر وزارت داخلہ نے تحقیقات شروع کر دیں

چائنیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستانی تاجروں کو راہداری منصوبہ پر مشترکہ شراکت داری کی دعوت دیدی
یہ منصوبہ پاکستان سمیت خطے میں ترقی و خوشحالی کا باعث ہو گا جس کی تکمیل سے نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ علاقائی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو گا،چینی وفد کا تاجروں وصنعت کارو ں سے گفتگو

اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، احسن اقبال

پی ٹی آئی ملکی سیاست میں قصہ پارینہ بن چکی ہے،مولانا فضل الرحمن
بلاول بھٹو سمجھدار بچہ ہے میں نے انکو سبق دیا ہے امید ہے وہ غلطی نہیں کریگا
امریکہ و انڈیا سے جنگ نہیں چاہتے چین جیسی دوستی کے حق میں ہیں ،
مغربی اقوام کو اسلام کی منفی تصویر دیکھا کر گمراہ کیا گیا ہے،سندھ کے رہنماؤں کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

عمرہ زائرین پردوہزارریال اضافی فیس بدستوربرقرار
سعودی وزارت حج اور عمرہ کمپنیوں کی فیصلہ واپس لینے سے متعلق میڈیارپورٹ کی تردید
دی حکومت کے اضافی فیس کے فیصلے پرمصرکاعمرہ بائیکاٹ جاری

چین سے گوادر جانیوالا 70 ٹرالرز پر مشتمل سی پیک تجارتی قافلہ قلات سے گزر گیا

اسلام آباد ،برطانوی نژاد کشمیری رہنما ء ڈاکٹر شبیر چوہدری بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ نکلا
نادرا کے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف

لو ئیردیر، وادی تالاش میں کے پہاڑیوں میں آگ پر دو دن بعد قابو نہیں پا یا جاسکا
3کلو میٹر پر واقع جنگلات جل کر خاکستر، سینکڑوں جنگلی حیات ہلاک، کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین

کراچی، امجد صابری سمیت ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں نامزد ملزمان اسحاق بوبی اورعاصم کیپری 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

زونگ کی اکتوبر کے مہینے میں 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی
یہ اب تک کی ہونے والی سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی ہے، موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 200 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ اس ریکارڈ آمدنی کی بنیادی وجہ ہے: کمپنی اعلامیہ

سموگ ، ملک میں کول پاور منصوبوں پر تلوار لٹکنے لگی،آئندہ توانائی بحران پید ا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا

فیصل آباد،بڑی صنعتیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار