بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-08)

پانامہ لیکس کیس ،فریقین سے دستاویزی شواہد15نومبر کوطلب
وزیر اعظم کے بچوں حسن نواز ، حسین نواز اور مریم صفدر نے جواب داخل کرادیئے
مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت جب کہ تینوں بچے کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں،وزیر اعظم وکیل
پک اینڈ چوز والا معاملہ نہیں،بدعنوانی کرنیوالے سب زد میں آئیں گے،چیف جسٹس
ملک کو انتشار اور بحران سے بچانا چاہتے ہیں کسی کے ساتھ کچھ بھی امتیازی نہیں ہوگا، ہم بادشاہ نہیں کہ قانون سے ہٹ کر جو چاہیں کرتے رہیں،عدالت کے لئے بہت آسان تھا کہ معاملہ نیب کے سپرد کردیتے لیکن ایسا نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہوگا ،قانون کے مطابق ہی ہوگا،جسٹس انورظہیر جمالی کے ریمارکس

خبر لیک معاملہ،جسٹس ریٹائر عامر رضا خان کی سربراہی میں 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

عوام کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم کی آج لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کرنے کی ہدایات
شہروں میں تین اور دیہی علاقوں میں4گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی

آرمی چیف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر د ی

کراچی پولیس نے امجد صابری سمیت 9ہائی پروفائل کیس حل کرلیے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
شہرکے حالات خراب ہونے پرکچھ گرفتاریاں کی گئیں
کسی مخصوص کمیونٹی کے خلاف نہیں کارروائی ہورہی ، انتشارپیداکرنے والوں کے خلاف کی جارہی ہیں
دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ہرحدتک جائیں گے ،فیصل رضا عابدی سے بغیر لائسنس اسلحہ ملا ، علامہ مرزا یوسف حسین کے خلاف پہلے سے مقدمات تھے جن میں انہوں نے ضمانت بھی نہیں لی تھی،مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس

کراچی، فیصل رضا عابدی اور ایم ڈبلیوایم رہنماو کی گرفتاری کیخلاف ملیر میں احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی
پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ و شیلنگ ، مذاکرات ناکام

نواز شریف پاناما لیکس معاملے پر احتساب کیلئے تیار نہیں،عمران خان
وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں لیکن 7 ماہ بعد 2 ہفتوں کی مہلت مانگ کر ثابت کردیا کہ وہ خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرنا چاہتے
عدالت عظمیٰ نے 4 سوالوں کے جواب مانگے ہیں اور شریف خاندان کو صرف 7 روز کی مہلت دی جو خوش آئند ہے،چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

خیبر تختونخواہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرے،احسن اقبال
بیرونی سرمایہ کاری عدالتی کارروائی سے حاصل نہیں ہو سکتی ،بعض جماعتیں سپریم کورٹ پر اپنی رائے مسلط کرنا چاہتی ہیں
یوم حساب 2018ء میں صرف بیلٹ کے ذریعے ہی ہو گا ، سیاسی پنڈتوں کی پشین گوئیاں نہ پہلے سچ ثابت ہوئیں نہ اب ہوں گی،وفاقی وزیر کا بین الاقوامی بزنس کانفرنس سے خطاب

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ کی وضاحت کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی

سزا ختم ہو نے کے بعد عدالتی احکامات کے مطابق شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا،محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا

سرل لیکس کمیشن کا قیام ایک بار پھر کہتا ہوں انا للہ و انا الیہ راجعون، ڈاکٹر طاہر القادری
پاکستان اور اسکے 19کروڑ عوام کی حفاظت کیلئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیشن کے سربراہ پنجاب حکومت اور بیٹی شریف خاندان کے نجی کالج میں ملازم ہے
قومی سلامتی ہی نہیں قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ بھی کھیل کھیلا جا رہا ہے ،لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

حکومت نے سرل لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی، پرویز مشرف
جودہ حکومت کیخلاف عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج بالکل درست ہے ،ملک کو کرپشن سے نجات اور عوام کو تبدیلی کی ضرورت ہے ، سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ
میری فیملی پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی حرام ہے،میرا کوئی آف شور اکاؤنٹ یا آف شور کمپنی ہے نہ ہی میں نے کوئی اثاثے بنائے ہیں
سعودی بادشاہ کنگ عبداللہ میرے بھائیوں جیسے ہیں، میرے نام پر اکاؤنٹ کھولا ، ہر مہینے مجھے معقول رقم بھیجتے رہے ، گھر بھی تحفے میں دیا ورنہ میں چھ ماہ تک ایک دوست کے مکان میں کرائے پر رہتا رہا، گفتگو

جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا