بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-06)

نیوز لیکس معاملہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی کل تک تشکیل دیدی جائے گی، چوہدری نثار
یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے کوئی بچوں کا کھیل نہیں‘ اصل محرک کی نشاندہی کیلئے تحقیقات ضروری ہیں
انکوائری کمیٹی انتظامی سطح کی ہوگی پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت نہیں٬وزیر داخلہ کی سینئیر صحافیوں سے گفتگو

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کی نماز جنازہ کے اجتماع پر شیلنگ اور فائرنگ ، 30 سے زائد افراد زخمی
بھارتی فورسز کی دوران حراست شہید ہونے والے قیصر صوفی نامی نوجوان کو زہر دیئے جانے کا انکشاف پاکستان کی کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید مذمت ، عالمی برادری سے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پٹیل پاڑہ میں فائرنگ واقعہ،پولیس نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا

میگا کرپشن سکینڈل،نیب نے تحقیقات کی ڈیڈ لائن میں15 نومبر تک توسیع کر دی
نیب میں 149 سکینڈل کی تفتیش جاری ہے ،50 کے قریب کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ،ذرائع

ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے ، دشمن کی کاروائیوں پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، پاکستان کی بہادر مسلح افواج دشمنوں کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف کی ورکنگ باؤنڈری کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جنوبی وزیرستان : میجر کی شہادت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی
سزا کے طور ایک مارکیٹ کو ڈائنامائٹ سے اڑا دیا، واقعہ جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا کے رستم بازار میں پیش آیا تھا

وزارت داخلہ کی ہدایت ، اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس اجرا کے معاملے پر ہوم ورک مکمل کر لیا، ترجیحات کا تعین بھی ہوگیا

2 بڑی کمپنیوں کی پاناما، بہاماس میں 19 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا 25دسمبر سے فیصلہ کن تحریک کے آغاز کا اعلان
تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا کراچی میں دیکر دکھائیں گے ، ہمارے دھرنے میں یوٹرن نہیں ہوگا، پریڈ گراؤنڈ والوں کو فارغ کرنے والے اورنگی والے ہی کافی ہیں ، سندھ کے خزانے میں بڑے بڑے سوراخ ہیں ، وائٹ پیپر لائیں گے ، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے ، فاروق ستار کا شعبہ خواتین کے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب

حکمرانوں نے7 ماہ گزار لئے ،پانامہ کا جنازہ اٹھتا نظر آ رہا ہے : ڈاکٹر طاہر القادری
تحریک قصاص برقرار ہے ،واپسی کا ٹکٹ حاصل کر لیا،ورکرز کو باپ کی طرح دیکھتا ہوں: سربراہ عوامی تحریک

تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا
تین برس میں سینکڑوں افراد ریلوے حادثات میں اپاہج ، درجنوں زندگیاں ہار گئے، سعد رفیق وزیر اعظم اور انکے خاندان کی چور بازاری کے تحفظ میں مصروف ہیں،چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس کے بعد بیان

اعلیٰ عدلیہ میں وزیر داخلہ، حکومت پنجاب کے خلاف پورے پاکستان کے ساتھ زمینی رابطے بند کرنے ، ظلم و بربریت کی داستان رقم کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں، پرویز خٹک
خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا ،زیادتی کی گئی، نواز شریف کے ہاتھ اگر صاف ہیں تو وہ اتنا کیوں نہیں بتاتے لندن کے فلیٹس کس کی ملکیت ہیں ؟کس رقم سے خریدے ؟، وزیراعلیٰ کے پی کے

وزیراعلیٰ سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات،مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں توانائی،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ ،رئیل اسٹیٹ ،مائننگ ا وردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہار
پاکستان خصوصاً پنجاب میں 3ارب ڈالر کے علاوہ بھی سرمایہ کاری کرینگے، ”پنجاب سپیڈ “کا تذکرہ چین میں ہر جگہ سنا ہے :وفد چینی سربراہ
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات کو نئی وسعت دی ہے :شہبازشریف

شربت گلہ کی ملک بدری روکنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف متحرک
افغان خاتون شربت گلہ کوملک بدر نہ کیا جائے، اس کے لیے وہ تمام قانونی کوششیں کریں، عمران خان کی پرویز خٹک کو ہدایت
اس وقت عدالت کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے، شربت گلہ کو وطن واپس بھیجنے کے لیے صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا تو اس وقت وہ وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے، مشتاق غنی
شربت گلہ بیمار ہیں ، انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے ،کسی افغان مہاجر کی رجسٹریشن ہو یا انھیں یہاں روکنے کا معلاملہ یہ سب وفاقی حکومت فیصلہ کرتی ہے ، ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت

بلاول خوبصورت ہیں،بہنوں کی مرضی سے شادی کریں،سپیکر قومی ا سمبلی
پانامہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،فریقین فیصلے کا انتظار کریں، اس معاملے پر میڈیا پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے ،عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا دونو ں فریقین کو من وعن قبول کریں، سردار ایاز صادق