بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-05)

ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے وا لے ہمیشہ ناکام ہونگے ، کوئی گالی دینے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا، نوازشریف
پاک چین تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے دھر نے دینے والوں کو یہ فکر کھائی جا رہی ہے کہ اگر ترقی کا سفر اسی طر ح جاری رہا تو ہمارا کیا ہو گا مگر ہم ان کو کہتے ہیں آئے ہمارا ساتھ دیں
پاکستان کی ترقی کا سوچیں ہمارے ساتھ ملکر پاکستان سے مہنگائی بے روز گاری کا خاتمہ کریں
پاکستانی عزت کرا نے اور عزت دینے والے لوگ ہیں آج پاکستان ترقی کر رہا ہے جو مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ، نڑھ میں جلسہ عام سے خطاب

میاں صاحب ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو جو بھی نقصان ہوگا وہ آپ کا ہوگا‘ بلاول بھٹو کا انتباہ
تین سال سے ایک نااہل وزیراعظم ملک چلا رہا ہے ،میں اور میرا چاچا عمران الزام نہیں لگا رہے ، پاناما لیکس چھوٹا موٹا نہیں دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے
اعتزاز احسن کا پاناما پیپربل پاس کئے بغیر جوڈیشل کمیشن نہیں چل سکتا،کمیشن نہیں چلا تو حکومت بھی نہیں چلے گی
جمہوریت بچانی ہے توشیرکی قربانی ضروری ہے، عوام کو بتایا جائے دہشت گردوں کے سہولت کار اور معاون کار کون ہیں
مودی کو بتانا چاہتاہوں پاکستان میں مسلم اور غیر مسلم ایک ہیں ہمیں تقسیم نہیں کر سکتے ہیں
چاچا عمران خان میری زبان نہ کھلوائیں ،اگر آپ مائنس ون کا مطالبہ کرینگے تو پھر میں بھی مائنس ون کا مطالبہ کرونگا اور تحریک انصاف کا سربراہ شیخ رشید ہوگا ،چیئرمین پی پی پی کا ڈہرکی میں جلسے سے خطاب

شہر قائد میں دہشت گرد پھر متحرک ،مختلف علاقوں میں فائرنگ ، اہلسنت و الجماعت کے تین کارکنان 5 افراد جاں بحق ،دو زخمی ، خوف و ہراس پھیل گیا
وزیراعلیٰ سندھ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی

پاکستان کا ایک بارپھراقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرکے فوری حل کامطالبہ
بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام پرمظالم قبول نہیں، طارق فاطمی
مظالم کاسلسلہ یونہی جاری رہا تو پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا، معاون خصوصی کی سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ
ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے بھی آگاہ کیا

پاک فضائیہ کے سربراہ کی چین کے وزیردفاع سے ملاقات

عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات، پانامااور سکیورٹی لیکس کا جائزہ لیا

کسی بھی پارلیمنٹرین کے خلاف تحقیقات پارلیمنٹ کی سطح پر ہونی چاہیے ،چیئرمین سینیٹ
جس طرح دیگر اداروں کے افسران کے خلاف تحقیقات وہی ادارے کرتے ہیں
پرویز رشید چاہیں تو یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھا سکتے ہیں،ایوان بالا ہر معاملے میں انکے ساتھ ہوگا، رضا ربانی نے سینیٹر پرویز رشید ایوان بالا آمد پر خوش آمدید کہا

نوازشریف کے اثاثے منجمد کئے جائیں ،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کاامریکی اٹارنی جنرل کو خط

سندھ کے نئے رہنماسے کہتاہوں برخوردارچارپائی سے نیچے بھی دیکھو،سعدرفیق
سندھ کاکوئی شہرایسانہیں جوشہر کے معیارپرپورااترتاہو،کراچی کوآپ نے کھنڈربنادیا،وزیراعلیٰ سندھ کواختیارات دیں
پی پی کی جمہوریت کیلئے جدوجہدکوعزت سے دیکھتے ہیں مگرڈاکٹرنذیراورخواجہ رفیق کاخون بہنابھی یادہے
آپ کے پیچھے بہت بڑابیگیج ہے،بات کووہاں تک نہ لے جائیں،آپ جتنے بڑے حاجی ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں،کراچی میں پریس کانفرنس

سینٹ،اپوزیشن کی تحریک انصاف کے احتجاج پر لاٹھی چارج،شیلنگ ،تشدد اور گرفتاریوں پر حکومت پر کڑی تنقید
کل کوئی دوسری حکومت بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ یہی سلوک کرے گی ، ایسا تو مارشل لاء دور میں بھی نہیں ہوتا
ملک میں مہذب سیاسی کلچر کے فروغ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
تصادم کی سیاست ملک کے لئے سود مند نہیں‘ مفاہمت کی سیاست سے ہی ملک میں بڑے بڑے فیصلے ہوئے ہیں‘ دہشتگردی‘ انتہا پسندی‘ بیروزگاری اور مہنگائی کے اس دور میں کوئی بھی مہذب شخص کسی شہر کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا،قانون کی عملداری سے ہی جمہوریت مضبوط ہوگی
وزیر اعظم استعفیٰ دے کر گھر جائیں اور انکوائری کا سامنا کریں ،اداروں سے تصادم کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے ،کچھ لوگ باہر چلے جاتے ہیں کچھ جنرل کے ساتھ ہم جیلوں میں چلے جاتے ہیں یہی مشرف کے دور میں ہوا ،سنیٹر تاج حیدر،سینیٹر الیاس بلو ر، طاہر حسین مشہدی،سراج الحق، جہانزیب جمالدینی ، محسن لغاری ، بیرسٹر سیف اللہ ،ستارہ ایاز اور دیگر کا ایوان بالا میں اپوزیشن کی تحریک پر اظہار خیال

گورنر سندھ اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات
کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم

ایف سی اور پنجاب پولیس کے لئے انعامات اور مراعات
اسلام آباد پولیس وزیر داخلہ کے فیصلے سے ناخوش دکھائی دیتی ہے، میڈیا رپورٹس