بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-04)

پانامہ لیکس :عدالت کسی کے ٹی او آرز کی پابند نہیں اپنے بنائے گی،سپریم کورٹ
پانامہ ایشو پر میڈیا پر فحاش گالیاں دی جا رہی ہیں ،یہ عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے عدالت ترجیحی بنیادوں پر کارروائی چلانا چاہتی ہے ،چیف جسٹس انورظہیر جمالی کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے درخواستیں قابل سماعت قرار دیدیں
وزیراعظم کے بچوں کو پیر تک جواب جمع کرانے کی مہلت ،وزیراعظم نے تحریر ی جواب اور فریقین نے ٹی آراوز جمع کرا دیئے، تحقیقات کیلئے ایک رکنی کمیشن تشکیل
طارق اسدسمیت تین مدعاعلہیان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی ، لانڈھی میں دو ٹرینوں میں تصادم ، 21 افراد جاں بحق، 50سے زائد زخمی
لانڈھی ریلوے اسٹیشن اور جمعہ گوٹھ کے درمیان کھڑی فرید ایکسپریس کو زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری

پاکستان نے پکڑے گئے بھارتی سفارتکاروں کی تفصیلات جاری کردیں
بھارت اپنے سفارتکاروں کو مذموم عزائم کیلئے استعمال کررہا ہے یہ ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
بھارت میں پاکستانی سفارتکار اور ان کے اہلخانہ سکیورٹی خطرات سے دو چار ہیں ، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کرینگے ، افغانستان میں امن و سلامتی چاہتے ہیں ، شربت گلہ کا معاملہ کورٹ میں ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں ، نفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ

موٹر وے پر دھند کے باعث 13سے زائد گاڑیوں میں تصادم، دو حقیقی بھائیوں سمیت 16 زائرین جاں بحق ، 146 افراد زخمی
گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس،علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدائت

عمران خان یوٹرن ماسٹرہیں،پانامہ کیس پرتخت رائیونڈکوجواب دیناپڑیگا،بلاول بھٹو
نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہونے پروزیرداخلہ مستعفی ہوں،عوام ساتھ دے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے ، رحیم یار خان میں اجتماع سے خطاب

کراچی ٹرین حادثہ،وزیر ریلوے کا جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 15 لاکھ ،زخمیوں کیلئے ساڑھے 3 لاکھ فی کس امداد کا اعلان
ریلوے کے ہر مسافر کی پوسٹل لائف انشورنس ہوتی ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 15 ہزار اور زخمیوں کو ساڑھے 3 ہزار روپے امداد دی جائے گ
جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں حکومت برابر کی شریک ہے، حادثے کی تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،
سعد رفیق کی جناح اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

اسحا ق ڈار نے پانامالیکس کے حوالے سے درخواستوں پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا
کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا:وفاقی وزیر خزانہ

آرمی چیف سے برطانیہ میں ”کیمبرائن پٹرول“ مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی آرمی ٹیم کی ملاقات
جنرل راحیل شریف کی سونے کا تمغہ جیتنے اور پاکستانی پرچم سر بلند رکھنے پر ٹیم کی تعریف

پرویزخٹک جب بھی وزیراعلیٰ کے طور پر آئیں گے مکمل پروٹو کول دیں گے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
وزیر اعلیٰ کے پی کے انتشار پھیلانے آئیں گے تو پتھر گڑھ والا حشر ہوگا ،سکیورٹی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ،خطاب
دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی ، شرائط پر عمل کر نے کی یقین دہانی پر اجازت دی گئی

نواز شریف ملک پر حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ، عمران خان
اٹارنی جنرل شریف خاندان کا ذاتی ملازم نہیں ان کی جانب سے نواز شریف کا کیس لڑنے پر ہم اعتراض کریں گے ۔ نیب اور ایف بی آر نے عدالت میں من گھڑت دستاویزات جمع کرائی ۔ پانامہ لیکس کا مقدمہ سات ماہ پرانا ہے پھر بھی عدالت سے وقت مانگا جا رہا ہے ۔ نواز شریف بتائیں ان کے بچوں نے عدالت میں جواب کیوں جمع نہیں کرایا،میڈیا سے گفتگو

عدالتوں سے بڑا کوئی امپائر نہیں،کوئی ہے تو وہ دونمبر ہوگا،خواجہ آصف
عدالت نے سوموار تک مہلت دی ، ون مین کمیشن ہو گا جو جلد ازجلد فیصلہ سنائے گا
حکومت چاہتی ہے کہ ملک ہیجانیکیفیت سے جتنی جلدی نکل جائے بہتر ہے،وزیردفاع
عمران خان کو ”خواجہ فوبیا“ ہو گیا ،وہ علاج کرائیں، سکون کریں ، دھمکیوں ا و ردھرنے کی بجائے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کریں،خواجہ سعد رفیق

پانامہ کیس کی سماعت ،نئے آرمی چیف کے تقررکے معاملے پر آئینی ماہرین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑگئی

وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں کوئی فلیٹ نہ کوئی آف شور کمپنی ہے، انوشہ رحمان
وزیراعظم کی خواہش ہے عدالت عظمیٰ میں پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ جلد سے جلد ہو،پریس کانفرنس
وزیراعظم پہلے ہی دن سے کہہ رہے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، دانیال عزیز
عمران خان نے بیرونی فنڈنگ بارے آج تک کوئی جواب نہیں دیا، بیرسٹر ظفر اللہ

پاکستان اورچین نے دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پرایک بارپھراتفاق کرلیا

وزیر پٹرولیم کا گیس کے3بڑے ذخائر دریافت ہونیکا اعلان ،سسٹم میں 3کروڑ معکب فٹ گیس شامل ہو گی
تینوں گیس کے ذخائر سندھ کے علاقوں متھری گیس فیلڈ خیر پور، کندی ولی خیرپور ،گھوٹکی کے علاقے گڑو میں دریافت ہوئے
3سال میں 161کنوؤں کو اپ گریڈ ،158 ڈرلنگ کی گئی،کامیابی سابقہ حکومت کی نسبت 40فیصد زائد ہے،پریس کانفرنس

عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کا بھارت کی ریٹنگز میں اضافے سے انکار

سپریم کورٹ،پانامہ لیکس درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا کوریج کیلئے تین جھگڑے
پاؤں پر وکیل کا پاؤں آیا تو جہانگیر ترین کی چیخ نکل گئی، میڈیا کوریج کیلئے جگہ لینے کیلئے مقامی وکیلوں کے درمیان دھکم پیل
نعیم الحق اور خرم نواز گنڈاپور ایک دوسرے پر چڑھ روڑے، دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ،شیخ رشید دونوں کو روکتے رہے

سینٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام شروع نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
اقتصادی راہداری کے مشرقی روٹ پر دھڑادھڑ کام شروع ، مغربی روٹ پر ایک فیصد بھی کام نہیں ہو رہا ،سینیٹر داؤد اچکزئی
کچی سٹرکوں پر تجارتی قافلہ کیسے چین روانہ کر دیا گیا ،تجارتی قافلے کی روانگی کی زیادہ تشہیر نہ کی جائے تاکہ حکومت اور ادارے نقصان سے بچے رہیں
اقتصادی راہداری سے لفظ ”پی“ کو لکھا اور پڑھا نہ جائے تاکہ کوئی اس کو پاکستان اور کوئی اس کو پنجاب چین اقتصادی راہداری نہ سمجھے،چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس سے خطاب