بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-03)

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی سفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے،راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ”را“ کا کارندہ ہے، رپورٹ

نوازشریف سپریم کورٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں،عمران خان
نواز شریف کی وکٹ اڑتی دیکھ رہاہوں،
اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب وزیراعظم نواز شریف اور ان کا چھوٹا بھائی جیل میں ہوگا
بزدل حکمران اپنی چوری چھپانے اور کرپشن بچانے کے لئے ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں لوگوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں شیخ رشیداورپاکستان کے عوام ہمارے سولوفلائٹ ہیں
نوازشریف اور زرداری نے مک مکاہ کررکھاہے،مولانا فضل الرحمن اب نوازشریف سے مراعات لے رہے ہیں
عظیم قوم تب بنے گی جب اس ملک میں اوپرسے نیچے تک احتساب ہوگا، پریڈ گراوٴنڈ میں تحریک انصاف کے “یوم تشکر” کے جلسے سے خطاب

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایک میکرو اکنامک ریفارمز پروگرام مکمل کیا ہے‘ اب ہمیں مزید محنت کرنی ہے٬ قوم کے مسائل حل کرنے اور معاشی بہتری کیلئے دن رات کام کرنا ہے‘ میرے لئے سب سے زیادہ باعث اطمینان بات یہ ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ سے حل ہوگا‘ اپوزیشن نے معاملہ کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے اس ایشو کو قانونی طور پر حل کرنے کی حکومت کی پرخلوص کوششوں کو نقصان پہنچایا‘اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے جہاں ملک کے قانون کے مطابق اس کا فیصلہ ہوگا
وزیراعظم محمد نواز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

بھارت کا پاکستان سے اپنے مزید 8سفارتکار واپس بلا نے کا فیصلہ

عمران خان کو نہ الفاظ نہ نظر اور نہ ہی اپنی حرکتوں پر قابو ہے ، یوم تشکر کے نام پر سرکس کا انعقاد کیا گیا، ن لیگ
حیران ہوں کہ 5یا 6 ہزار کرسیوں پر10 لاکھ آدمی کیسے بیٹھ گئے، عمران خان سپریم کورٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے ، کوئی شخص ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کرے ، تحریک انصاف کالا چشمہ پارٹی بن کر رہ گئی ، عمران خان جن ضابطوں کی بات کرتے ہیں پہلے خود پر لاگو کریں ، پرویز خٹک مت بھولیں صوبے میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود ان کی حکومت ہے ، صوبے میں حکومت بنانے دینے پر پرویزخٹک مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کریں تحریک انصاف کا دونومبرکا لاک ڈاؤن تو فلاپ ہوگیا، عمران خان پر پارٹی فنڈ کھانے کا الزام ہے ، ان کی تلاشی ہوئی تو نہ جانے کیا کیا نکلے گا ، جانتے ہیں پرویز خٹک کتنا بڑا ببر شیر ہے ، بلین ٹری سونامی کے درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن لی، لوگوں نے عمران خان کے ڈراموں پر یقین کرنا چھوڑدیا ہے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس

وفاقی کابینہ کااجلاس،وزیراعظم نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کے نشترچلائے
نواز شریف انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے، کابینہ کے ہر رکن سے ہاتھ ملایا گپ شپ کی ،وزیراعظم آفس کے عملے سے بھی مصافحہ کیا
دھرنا سیاست الٹانے میں چوہدری نثار کا کردار مثالی ہے، وزیراعظم،سب کچھ آئین ، قانون کے مطابق اور ریاست کے تحفظ کیلئے کیا، وزیر داخلہ
عدالتی کمیشن کا فیصلہ مانیں گے، فیصلہ ہمارے حق میں ہو یا خلاف ہم نتائج کیلئے تیار تھے اور ہیں،نوازشریف کا کابینہ سے خطاب،اندرونی کہانی

وسطی اور مشرقی پنجاب موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ کی لپیٹ آگئے ،20رکنی خصوصی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ
بچوں‘ بیماروں اور معمر افراد کو سموگ سے بچانے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جائے‘ گھر سے نکلتے ہوئے ماسک ضرور استعمال کریں،طبی ماہرین
آنکھوں میں جلن کی صورت میں بار بار تازہ اور ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھویا جائے،خصوصی کمیٹی میں شامل طبی ماہرین کی سفارشات،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سموگ کا باعث بننے والی موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سدباب کے لئے ضروری ممکنہ اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں

پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی ، امریکہ نے دوٹوک موقف دیدیا
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

وزیر اعلیٰ کے پی کے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے:مولانا فضل الرحمان
تحریک انصا ف کوآج یوم تشکرکے بجائے یوم ندامت اوریوم سیاہ مناناچاہیے تھا ، سربراہ جمعیت علمائے اسلام

کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روٴف صدیقی ضمانت پر رہا

عدالت عالیہ کے ججوں کو مائی لارڈ کہنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل
لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو6نومبر کانوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین کے خلاف درخواستیں دائر

سعودی عرب میں شہزادے کو کوڑوں کی سزا
شہزادے کے طبی معائنے کے بعد پولیس اہلکار نے کوڑے مارے، سعودی اخبار
شہزادے کی شناخت اور کس جرم میں کوڑے لگائے گئے اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں

وزیر اعظم نا اہلی کیس:الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی
عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر نا اہلی کے 3ریفرنسز عدم پیروی پر خارج