بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-02)

پانامہ لیکس :سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن سے ٹی او آرز مانگ لئے
فریقین جوڈیشل کمیشن اور ٹی او آرز پر متفق نہ ہوئے تو عدالت خود ٹی او آرز تشکیل دے گی ، سپریم کورٹ
پورے ملک میں ہیجان کی کیفیت ہے ،پاناما معاملے کو زیادہ طول نہیں دے سکتے،چیف جسٹس کے ریمارکس
آپ لوگ اپنی سیاست جاری رکھیں، پاناما کا مسئلہ عدالت ہی حل کرے گی، ایک بھی دن ضائع نہیں کریں،جسٹس آصف سعید کھوسہ
لوگ 8 ماہ سے پش اپس لگا رہے ہیں، کیس کو زیادہ طول نہیں دیں گے، سب کو سخت موقف پر نظر ثانی کرنی چا ہیے، جسٹس عظمت سعید،مزید سماعت کل ہوگی

تحریک انصاف کا2 نومبر کو دھرنا موخر کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی 10 لاکھ کارکنوں کے ہمراہ پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منائے گی
پرسوں وزیر اعظم نواز شریف کی تلاشی شروع ہو جائے گی ،عمران خان
میری جدوجہد جمہوریت کے لئے تھی ،نواز شریف بادشاہ ہے جو احتساب سے بھاگ رہا تھا ہم نے پکڑ کر عدالت لاکھڑا کر دیا ہے، پرویز خٹک کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ،کارکنوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،چیئرمین تحریک انصاف

کسی کو فتح یا شکست نہیں پاکستان کی جیت ہوئی،چوہدری نثار
عمران خان نے جو کہا اسے تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،سیاسی کشمکش میں سب سے زیاد نقصان عوام اور ملک کا ہوتا ہے
عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ھے،ہائی کورٹ کے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پریس کانفرنس

گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں دھما کے، آگ لگنے سے جھلس کر ہلاکتوں کی تعداد14 ہو گئی،55 سے زائد زخمی

چوہدری نثار کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر مشاورت
وزیر اعظم نواز شریف نے متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلیے کمیٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی،ذرائع

احتجاج کی کامیابی پر تمام کارکنان (آج) پریڈ گراؤنڈ پہنچیں اور جشن منائیں ، ظالموں کا سورج غروب ہو رہاہے ، پرویز خٹک دیگر رہنماؤں کے ساتھ 10 گھنٹے آنسو گیس برداشت کرتے رہے ان کو خراج تحسین پیش کریں گے
پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو

کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور ہلاکتیں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر 178مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی، 19شہری شہید اور 80زخمی ہوئے
اقوام متحدہ مبصر گروپ کا کوٹلی کے قریب لائن آف کنٹرول کا دورہ ، آبادی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ملاقاتیں،معلومات حاصل کیں

پلی بار گین کے نتیجے میں دھرنے کو اظہار تشکر میں تبدیل کردیا گیا، رحمان ملک
پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان پہلے ہی پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں ، بیان

پرویز خٹک کا آج صبح دس بجے یوم تشکر منانے کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے کا اعلان
ہمارا مطالبہ تھا نواز شریف تلاشی دے، عدالت عظمیٰ نے اس کی تلاشی کا عمل شروع کردیا
عدالت نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی ہے جو تحریک انصاف کی فتح ہے،وزیر اعلی خیبر پی کے

میرے پاس تبصرہ کیلئے انا اللہ وانا الیہ راجعون سے بہتر الفاظ نہیں:ڈاکٹر طاہر القادری
جب کچھ کھو جاتا ہے تو یہی کلمہ پڑھتے ہیں،لگتا ہے پانامہ لیکس کا معاملہ کہیں کھو گیا
چیف جسٹس نے رواں ماہ ریٹائر ہونا ہے، بنچ ٹوٹتے اور بنتے بھی ہیں، ریکارڈ بھی حکومت نے دینا ہے
قومی اداروں سے کھیل کھیلنے کی ماہر حکومت نے ایک اور کھیل کھیلا:سربراہ عوامی تحریک

وزیراعظم پانامہ معاملے کا جلد حل ،عدالت کے سامنے سرینڈرکرتے ہیں،خواجہ آصف
دھرنے ، قبضوں ، لاک ڈاؤن کا مقصد ذاتی اقتدار کاحصول ہوسکتا ہے ملکی ترقی کا نہیں، وزیر دفاع
عمران خان اپنے کارکنوں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، احتجاج کی کال واپس لیں اور عدالتی فیصلے کا انتظار کریں،سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم سمیت800 ملزمان کیخلاف پانامہ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
یہ معاملہ پولیس کا نہیں بنتا،مقدمہ کے اندراج کیلے متعلقہ فورمز نیب یا ایف آئی اے سے رجوع کیا جائے،عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا