بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

آج کی اہم خبریں (2016-11-01)

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ برہان انٹرچینج پر پہنچ گیا،پولیس کی کارکنوں پر شدید شیلنگ ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے جھاڑیوں کو آگ لگا دی ،علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا
حکومت نے خود لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جسے کھولنے کیلئے ہم اسلام آباد جارہے ہیں ، ہمارے پاس ایک مہینے کا راشن رکھا ہوا ہے ، کچھ بھی ہو جائے ہمارا کاررواں چلتا رہے گا، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جا رہی ہے ، ہم بچے نہیں ہم نے پوری پلاننگ کر رکھی ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

ہنگامی کیفیت ملک کیلئے خطرناک ہے، ڈیڈ لاک کی بجائے ڈائیلاگ کو آگے بڑھایا جائے ، نواز شریف
نوازشریف نے تحریک انصاف کا استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کر دیا،ذرائع

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد شہید، 6 زخمی
بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آئینی آپشن موجود لیکن استعمال نہیں کریں گے ،اسحاق ڈار
جی ایچ کیو میں ملاقات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایجنڈے میں شامل نہیں تھی
پانامہ لیکس کا معاملہ وہ لوگ حل نہیں کرنا چاہتے ہیں جو اس کے روح رواں ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جارہا ہے البتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 85پیسے اضافہ کیا گیا ہے
برآمدکنندگان کو ایک ہفتے کے دوران 25آرب روپے کے ریفنڈز آن لائن دئیے جائیں گے آج کابینہ اجلاس میں او ای سی ڈی اور کپمنیز بل 2016کی منظوری لی جائے
عالمی ادارہ سٹینڈرڈ اینڈ پوور نے بھی پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے ریٹنگ کو بی مائنس سے بی مثبت کر دیا ہے،وزیر خزانہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

ایف ڈبلیو او اپنی محنت سے اسٹرٹیجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہو چکی ہے،آرمی چیف
سی پیک کی ایک ہزار کلو میٹر کی تعمیر ایف ڈبلیو او کا اعزاز ہے،جنرل راحیل شریف کی ایف ڈبلیو او کی 50سالہ تقریبات میں شرکت

نوازشریف کا سیاسی باپ جنرل ضیاء الحق ہے، بلاول بھٹو زرداری
موجودہ صورتحال کے دوحل، حکومت میرے چار مطالبات مان لے یامیڈیا کیمرے بند کردے تو سارا ڈرامہ بند ہوجائے گا
حکومت کی ذمے داری ہے قانون کی بالادستی قائم کرے،طالبان وکالعدم تنظیمیں جلسہ کریں تواجازت بلاول اور عمران کریں تو ان کو روکتے ہو،
ایک طرف دہشت گردی کی جنگ کی بات کرتے ہیں دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ گڈ اور بیڈ طالبان سے ملاقاتیں کرکے فوٹو سیشن کراتے ہیں
جی ٹی روڈ پر لڑائی ہو احتجاج ہو یا عمران یا کوئی پش اپ لگائیبریکنگ نیوز بن جاتی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کی وزیراعلی سندھ کے ہمراہ دیوالی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

نندی پور پاور منصوبہ کیلئے 30 ارب 61 کروڑ کی نظرثانی گرانٹ منظور
ای سی سی نے اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو دو ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم عارضی بے گھر افراد کو دینے کی منظوری دے دی
ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ لگانے کی بھی منظوری،پلانٹس مری کے علاقوں کربگلہ ‘ دیول‘ کمپنی باغ ،تریٹ اور بلوچستان میں لگائے جائیں گے
ای سی سی نے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ قلیل المدتی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی

ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان ہونگا،ابھی ابتداء ہے،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا،ڈاکٹر طاہر القادری
ایک وزیر اعلی نے دوسرے پر راستے بند کر دیئے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے
شریف برادران آئین، قانون،جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے،PTIکے کارکنوں کو حوصلہ دیتا ہوں
تمام ادار ے یرغمال،پولیس ان کی ذاتی ملازم ہے ، تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ماڈل ٹاوٴن کا قصاص ہوگا، سربراہ عوامی تحریک

دفعہ144کا نفاذاورتحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں قابل مذمت ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
حکومت اپوزیشن کے سیاسی کارکنوں کوفوری رہاکرے،انسانی حقوق کی تنظیم

خواجہ آصف نے عمران خان کو عوامی طاقت دکھانے کا چیلنج کردیا
تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے فوج نہیں فوج کا جمہوریت کو تقویت کیلئے اہم کردار ہے
نواز شریف کی کال پر عوامی سیلاب سب بہا کر لے گیا تو ججوں کی بحالی ہوئی‘ عمران خان بھی طاقت دکھائیں‘ خواجہ آصف کا انٹرویو

پیمرا نے Nickelodeonچینل کا لائسنس معطل کر دیا

پہلے میٹروبس ،پھر چنگ چی ،تحریک انصاف کے رہنما پنجاب پولیس کو چکما دے کر اسلام آباد چل نکلے