بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

آج کی اہم خبریں (2016-10-31)

آج صبح دس بجے پورے صوبے سے لاکھوں کارکنوں کا جلوس صوابی انٹرچینج سے میری قیادت میں بنی گالہ پہنچے گا،پرویز خٹک
راستے سے تمام رکاوٹیں دور کرکے عمران خان تک پہنچیں گے،دعنوان بادشاہت کو لگام دیں اگر ہمیں انصاف نہ دلایا گیا تو پھر ہم کچھ اور سوچنے اور کہنے پر مجبور ہوں گے،مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے تحر یک انصاف100کے قر یب عہدیدار ان وکارکنان کو پولیس نے گر فتار کر لیا
پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے متحرک اورفعال کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے انکے کے گھروں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں

نیوزگیٹ،پرویز رشید کو خبررکوانا چاہیے تھی،معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،چوہدری نثار
پرویز رشید کے ساتھ متازع خبر کے حوالے سے کچھ ریکارڈ شدہ اور کچھ غیر ریکارڈ شدہ چیزیں تھیں،انہیں صحافی کو کہنا چاہیے تھا کہ خبر غلط ہے
کچھ حقائق ابھی تک واضح نہیں، آرمی چیف نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ ڈان کی خبرکے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں،پہلے ہم سے شیئر کرلیں
سول ملٹری ملاقات میں کبھی تلخی نہیں ہوئی بلکہ اس کے قریب تک نہیں گئے،نان اسٹیٹ ایکٹرز کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، ایک پیج پر ہیں
لاک ڈاوٴن کرنے سے حکومت کی بدنامی بعد میں ملک کی پہلے ہوگی، کوشش کر رہا ہوں کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہو جائیں،پریس کانفرنس

پرویز رشید کوئی بچہ تو نہیں جو بغیر پوچھے خبر آگے بڑھا دی، عمران خان
پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا لیکن وہ بادشاہ کی اجازت کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا
چوہد ری نثار ایک کرپٹ وزیر اعظم کا کیسے دفاع کر رہے ہیں، انکا کام حق پر کھڑا ہونا ہے
لال حویلی کو کیوں بند کیا گیا وہاں تو کوئی اسلحہ نہیں تھا صرف شیخ رشید کا سگار ہی تھا
تحریک انصاف پرامن سیاسی پارٹی ہے ہمیں پرامن احتجاج کرنے دیں
مجرم شخص کو کبھی وزیراعظم نہیں مانتا، مجرم وزیراعظم کو بچانے کے لئے قوم کا پیسہ تباہ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت

ہمارے مطالبات تسلیم کریں بصورت 27 دسمبر سے احتجاجی تحریک چلائیں گے،قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرینگے،بلاول بھٹو
مودی پاکستان اور مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر اپنے مقاصد حاصل کر نا چا ہتا ہے
ملک جمہوریت کے بغیر نہیں چل سکتا اس لئے جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور احتساب کے ذریعے ہی کرپشن کا راستہ روکا جا سکتا ہے کوئٹہ میں بڑے بڑے سانحات پیش آئے ہیں اس لئے ہم وزیر داخلہ مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں
عمران خان انگلی اٹھنے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا وزیراعظم سی پیک منصوبے کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کو اس حق سے محروم رکھنا چا ہتے ہیں،سا نحہ پولیس ٹریننگ کالج کے زخمی ریکروٹس کی سول سنڈیمن ہسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس
پرویز رشید کے استعفے اور دو نومبرکے دھرنے اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور

پرویز خٹک اسلام آباد آنا چاہیں تو مکمل پروٹوکول فراہم کیا جائے گا، وزارت داخلہ
مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ترجمان وزارت داخلہ

لائسنس یافتہ اسلحے سے کیا گولیوں کی جگہ پھول جھڑتے ہیں : زعیم قادری
کارکنوں کو کڑی دھوپ میں چھوڑ کر خود ائیرکنڈیشنڈ گھروں میں آرام کرنے والے تو تین بھی جیل میں نہیں گزار سکتے
لال حویلی کے شیخ بھگا بھگا کر تھکا دیں گے تاکہ اس کے دماغ پر چڑھی چربی پگھلے اوراسے عقل آئے،پریس کانفرنس

پی ٹی آئی کی حکومت کو بحران سے نکلنے کی پیشکش؟
پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے 2 نومبر سے قبل جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے قانون کو منظوری کرلے، شاہ محمود قریشی

لاہور کراچی موٹر وے منصوبہ میں 14 ارب کی کرپشن
نیب نے چیئرمین این ایچ اے اورجنرل منیجر مختار درانی کو طلب کر لیا

لاہور پولیس نے گھریلو ملازمین کو پکڑنے کے لیے روپ سافٹ وئیر متعارف کرا دیا